لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر فائرنگ

105789-Chodhryshujaatphotofile-1363960064-973-640x480.JPG

فائرنگ کے وقت چوہدری برادران گھر پر موجود نہیں تھے، فوٹو: فائل
لاہور: گلبرگ کے علاقے ظہور الہیٰ روڈ پر واقع چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد گھرپراندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے وقت چوہدری برادران گھر پر موجود نہیں تھے وہ صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے اسلام آباد میں ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کلاشنکوف سے کی گئی اور اس کے نتیجے میں گھرکے شیشے ٹوٹ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے وقت گھر کے باہر سیکیورٹی تعینات نہیں تھی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مسلم لیگ (ق)کے ترجمان چوہدری اقبال کاکہنا ہے کہ فائرنگ کےواقعے کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جب کہ کارکنان کا کہنا ہے کہ فائرنگ جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ڈرانے کے لئے کی گئی کیونکہ (ق) لیگ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
 

ساجد

محفلین
کون کہہ سکتا ہے کہ یہ ٹوپی ڈرامہ ہے یا سچ مچ کا حملہ۔ کیونکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ لوگوں کے نشانے اتنے کچے نہیں ہوتے جو انسانوں کی بجائے کھڑکیوں میں جا لگیں اور نہ ہی دہشت گرد اتنے بے خبر ہوتے ہیں کہ خالی گھر پر فائرنگ کر دیں۔
اور سب سے دلچسپ بات جو خبر کا حصہ ہے وہ یہ کہ
" فائرنگ کے وقت گھر کے باہر سیکیورٹی تعینات نہیں تھی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں"۔​
"چھٹتی نہیں یہ عادت سیکیورٹی کی لگی ہوئی"۔ ڈرامے باز کہیں کے۔
 

شاہ بخاری

محفلین
غریب لوگو، ستم گزیدہ عجیب لوگو
تمھاری آنکھیں جو منتطر ہیں
کہ کوئی عیسیٰ نفس تمھارے
بریدہ خوابوں کی لاش اٹھا کر
پڑھے گا پھر سے وہ اسمِ اعطم
کہ جس سے یہ خواب جی اُٹھیں گے
غریب لوگو، ستم گزیدہ عجیب لوگو
یہ جان لو تم کہ وہ پیمبر
دلوں میں موجود ہے تمھارے
تم اپنے بازو کماں کروگے
تم اپنے سینے سپر کرو گے
تو پھر وہ عیسیٰ نفس تمھارے
بریدہ خوابوں کو زندگی کی نوید دے گا
اگر یونہی سر جھکے رہے تو
غنیم اس بار خواب کیا ہیں
تمھاری آنکھیں ہی نوچ لے گا
تمھاری آنکھوں میں جو شرارے ہیں
وہ شرارےنہیں رہیں گے
تمھارے پیارے نہیں رہیں گے
غریب لوگو، ستم گزیدہ عجیب لوگو
اُ ٹھو کہ اب وقت آگیا ہے۔​

 
Top