لاہور میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن، 38کنال زمین واگزار کرالی گئی

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
24 جنوری ، 2021
AMعدنان ملک

لاہور میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن، 38کنال زمین واگزار کرالی گئی
242386_8723608_updates.jpg

گرائی گئی تعمیرات میں ایک پلازا اور گھر شامل ہیں، حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا، کھوکھر برداران کا مؤقف— فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایکسپو سینٹر کے قریب ضلعی انتظامیہ نے ہیوی مشینری کی مدد سے بڑا آپریشن کیا۔

آپریشن کے وقت کھوکھر پیلس کی جانب جانے والے راستےکنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی، آپریشن مکمل ہونے پر تمام مشینری واپس چلی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس کے ارد گرد متعدد تعمیرات گراکر 38کنال زمین واگزار کرا لی۔

گرائی گئی تعمیرات میں ایک پلازا اور کھوکھر برادران کے بھانجے طاہر جاوید اور اکمل کھوکھر کے گھر شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کھوکھر فیملی کا مؤقف ہے کہ حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اگر یہ بات ٹھیک ہے تو عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے.
عدلیہ تو سزا یافتہ مجرم نواز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر، خلائی مخلوق کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں پر، سندھ حکومت کی منظم کرپشن پر، اور بہت سے اہم معاملات پر نوٹس لے چکی ہے۔ پر یہاں ہوتا کچھ بھی نہیں۔
 
Top