لاہور ٹی وی کے آئندہ ہفتے کے پروگرام

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم!
1969ء میں لاہور ٹی وی کے پروگرام ملاحظہ کیجیے۔ یہ پروگرام روزنامہ ’امروز‘ کے ہفتہ وار ٹی وی ایڈیشن میں چھپا کرتے تھے۔
10259985_10204151488771967_4964822168168004337_n.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
واہ کیا پروگرام ہوا کرتے تھے!
مجھے یاد ہے میں ایف ایس سی کا طالب علم تھا۔ والد صاحب مرحوم کے میس کے کامن روم میں ٹی وی ہوتا تھا جہاں کے لئے انہوں نے خصوصی اجازت نامہ بنوا دیا تھا اور مجھے صرف 8 بجے تک دیکھنے کی اجازت تھی۔ آپ نے قومی ترانے اور پرچم کا وقت ملاحظہ کیا۔۔۔۔؟ ۱۰ بجے شب۔ اور آ ج کل؟؟!!!!
ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ بٹ جی، جزاک اللہ!
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈینس دی مینس، یعنی اتنا پرانا شیڈیول نہیں ہے۔ ویسے مجھے فرمانِ الہٰی کا بڑا شوق ہوتا تھا کہ ایک یا دو بار ہی دیکھا تھا ساری زندگی :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم!
1969ء میں لاہور ٹی وی کے پروگرام ملاحظہ کیجیے۔ یہ پروگرام روزنامہ ’امروز‘ کے ہفتہ وار ٹی وی ایڈیشن میں چھپا کرتے تھے۔
10259985_10204151488771967_4964822168168004337_n.jpg
ہم تو اخبار جنگ کے دوسرے صفحے پر روزانہ کے حساب سے شیڈول دیکھتے تھے۔ہفتہ وار آج دیکھا۔:)
 

سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ بھائی ! ماضی کی خوبصورت یادیں ۔ دیکھیں کسی پروگرام سے ذہنی دباو نہیں بڑھتا تھا ۔ معلومات اور ہلکی پھلکی تفریح ، بس
ہسدے آؤ تے ہسدے جاؤ۔محترم تلمیذ صاحب تو میس میں دیکھتے تھے میں بھی فرسٹ ائر کا طالبعلم تھا ۔ گھر کے قریب ایک فوجی یونٹ کے سبزہ زار میں کینٹین کے باہر دوست تی وی دیکھنے پہنچ جاتے اور دس پیسے فی کپ کے حساب سے چائے پیتے اور ٹی وی دیکھتے ۔۔۔۔کیا عیاشی تھی
بہت شکریہ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔۔!

کسوٹی
گر تو برا نہ مانے
کہانی کی تلاش
شبِ تمثیل
فکر و فن

:)

واہ! یہ عنوانات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے ٹی وی پر ادب پیش کیا جاتا تھا۔

اب ٹی وی پر خصوصاً نجی چینلز پر بے ادبی کا رجحان زیادہ ہے۔
 

اسد

محفلین
ڈینس دی مینس، یعنی اتنا پرانا شیڈیول نہیں ہے۔ ویسے مجھے فرمانِ الہٰی کا بڑا شوق ہوتا تھا کہ ایک یا دو بار ہی دیکھا تھا ساری زندگی :)
بنگلہ میں خبریں بھی ہیں اس لئے 1969 کا ہی شیڈیول ہو سکتا ہے۔ ڈینس دی مینس پرانا والا (1959-1963) ہو گا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس وقت اردو میں خبریں نہیں ہوتی تھیں :confused:
 
Top