لاہور کی سالانہ گل داؤدی نمائش 2013

یونس

محفلین
گزشتہ دنوں لاہور میں گل داؤدی کی نمائش تھی۔ پتہ چلا کہ 10 دسمبر تک رہے گی۔ ان دنوں بہت مصروفیت رہی‘ نہ جا سکا لیکن پھر نئی حاصل شدہ معلومات کے مطابق 12دسمبر آخری دن تھا۔ سو بڑی مشکل سے ایک ڈیڑھ گھنٹا وقت نکال کر جلدی جلدی میں کچھ تصویریں بنائیں۔ کیمرہ بھی ادھار کا تھا ۔۔۔ اس لئے جو بھی ہے ‘ جیسا بھی ہے‘ حاضر ہے !

مین گیٹ اور نمائش کا اشتہار
flower71_zps35a93255.jpg


استقبالیہ دروازہ‘ آرائشی محراب
flower_gate_zps8a7b97c2.jpg


پاکستان زندہ باد
flower52_zps72792023.jpg


چاند میری زمیں‘ پھول میرا وطن
flower5_zpse68cfe2a.jpg


ہمارا پرچم‘ پیارا پرچم
IMG_0274_zps18c483e6.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلی تصاویر، کم ہیں لیکن عمدہ ہیں۔ گل داؤدی تو اتنے نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ کی ہمت ہے۔
جزاک اللہ!
 

یونس

محفلین
یہ تو ابتدائے ”نمائش“ ہے ! ساری تصاویر دیکھ کر تو شاید آپ اُکتا جائیں ۔ ۔ ۔
 

فلک شیر

محفلین
ہم سیر چمن سے محروم ہی رہے ،پاس سے گزر گئے، کہ آگے لاہور کی نہر تھی۔ شام کا دھندلکا تھا اور اس دھندلکے میں لاہور کی نہر کا ساتھ تو چھوڑنے سے رہے ہم۔ گُل تو چمن میں ہو گا، نہر اپنے ساتھ کیا کچھ بہا کے نہیں لاتی اور کیا کچھ بہا کے نہیں لے جاتی ۔ جوہر ٹاؤن کے پاس اِس سے جدائی کافی مشکل کام ہوتا ہے۔ رات ہو اور نہر ہو ، تو بسسس۔۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
یونس صاحب آپ کا شکریہ لازم ہے۔ خدائے بزرگ و برتر آپ کو برکت دے۔
بہت خوب۔
پھول ہی پھول کر دیے آپ نے آج محفل پہ۔ بہت عنایت
 
Top