خود کش حملہ میں زخمی ہونے والی خاتوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے لڑکا کیمرہ مین کو تصویر بنانے سے روک رہا ہے۔
جناب کیمرہ مین تو اپنا فرض ادا کر رہا ہے کہ کیا کیا ستم ہوا ہے کس کس پر ہوا ہے۔ ویسے بھی اس تصویر میں عورت کوئی اتنا اخلاق باختہ طریقہ سے نہیں دکھائی گئی ہے۔ میرے خیال میں اس تصویر پر اعتراض مناسب نہیں ہے
ایک انسان چاہے وہ مرد ہے یا عورت شدید زخمی ہے اور زخمی بھی بم دھماکے سے ہوا ہے، جس کا مطلب وہ شاک میں ہے اور اسے جلدازجلد طبی امدا کی ضرورت ہے، اور آپ اپنے ذاتی مالی فرائض میں اپنا انسانی فرض بھول جائیں۔ یہ کہاں کی صحافت ہے۔ ہاں اگر ایک زخمی کو طبی امداد مل رہی ہے تو پھر بے شک آپ اپنا پیشہ ورانہ فرض پورا کرسکتے ہیں۔