ماہا عطا
محفلین
لبنانی کباب
اجزاء:
گائے یا بکری کا قیمہ 1کلو
اُبلی میکرونی 1پیالی
چھلے اور اُبلے مٹر 1پیالی
ڈبل روٹی کا چورا 1پیکٹ
انڈے 2 عدد
درمیانی پیاز 3 عدد
اُبلے آلو 3 عدد
ٹماٹر 3 عدد
ہری مرچ 6-8 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ 1چائے کا چمچہ
کُٹی کالی مرچ 1چائے کا چمچہ
تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:
٭ پہلے ایک دیگچی میں1کلوقیمہ،1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیاز اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اپنے ہی پانی میں اُبال لیں۔
٭جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،1پیالی چھلے اور اُبلے مٹر اور 1پیالی اُبلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔
٭ جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں1چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کر شکل کباب بنا لیں۔
٭ پھر ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت تیل گرم کر یں۔
٭ اس کے بعدکبابوں کو 2 عددپھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور 1پیکٹ ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔
٭ جب کباب گوڈن براؤ ب ہو جائیں تو اُنھیں نکال کر اخبار پر رکھیں ،تاکہ چکنائی جذب ہو جائے ۔آخر میں تیار کبا ب سرو کریں۔