تعارف لبیک

ضیاء

محفلین
السلام علیکم،

بندہ حاضر ہے۔ حاضر کیا ہے غائب ہی سمجھئے کہ اس بار غوطہ لگایا تو جانے کب ابھرنا ہو۔ یہ تو تسلیم کہ لکھنؤ سے تعلق ہے اور لکھنؤ میں ہی حالیہ سکونت بھی۔ پر میاں سکون کہاں؟ اور سکون نہ ہو تو سکونت چہ معنی دارد۔

میں طویل عرسے سے محفل کی مقبولیت سعود صاحب کی زبانی سنتا آیا ہوں۔ پر تکلفات کا یہ عالم کہ پہلے آپ پہلے آپ کرتے کرتے عرصہ طویل تمام ہو گیا۔ اور آج جا کر توفیق ہوئی۔

محفل میرے لئے نئی نہیں ہے ہاں میں شاید ۔۔۔۔۔۔ :grin:

از بس کہ فارم تعارف کی خانہ پری تو کرنی ہی ہوگی۔

نام: ضیاء الحق
پیشہ: جو بدلتا رہے ہمیشہ :grin:
سن اشاعت، اف میرا مطلب ہے کہ پیدائش: سنی سنائی خبر ہے سو کیا بتانا۔
مشغلہ: سوچنا کہ اب کیا سوچوں۔
عمر: ایک برگزیدہ خلیفہ تھے۔
تعلیم: اچھی چیز ہے۔
باقی تو کچھ بچتا نہیں جو ہے سو راہ خدا میں۔۔۔۔

وا؛سلام
 
ف۔قدوسی

محفلین
محفل میں خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضیاء صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

welcome10.gif
 
زینب

محفلین
خوش آمدید ضیا صاحب۔سعود بھائی کیا بات ہے آپ کی بہنوں کے سامنے اپ کی دال نہیں گلی تو اپنا مدد گار لے آئے۔۔اچھی بات ہے
 
دوست

محفلین
جی آیاں نوں
امید ہے میرے جیسے جاہل مطلق آپ سے کچھ لکھنوی اردو سیکھ سکیں گے۔:)
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم،

بندہ حاضر ہے۔ حاضر کیا ہے غائب ہی سمجھئے کہ اس بار غوطہ لگایا تو جانے کب ابھرنا ہو۔ یہ تو تسلیم کہ لکھنؤ سے تعلق ہے اور لکھنؤ میں ہی حالیہ سکونت بھی۔ پر میاں سکون کہاں؟ اور سکون نہ ہو تو سکونت چہ معنی دارد۔

میں طویل عرسے سے محفل کی مقبولیت سعود صاحب کی زبانی سنتا آیا ہوں۔ پر تکلفات کا یہ عالم کہ پہلے آپ پہلے آپ کرتے کرتے عرصہ طویل تمام ہو گیا۔ اور آج جا کر توفیق ہوئی۔

محفل میرے لئے نئی نہیں ہے ہاں میں شاید ۔۔۔۔۔۔ :grin:

از بس کہ فارم تعارف کی خانہ پری تو کرنی ہی ہوگی۔

نام: ضیاء الحق
پیشہ: جو بدلتا رہے ہمیشہ :grin:
سن اشاعت، اف میرا مطلب ہے کہ پیدائش: سنی سنائی خبر ہے سو کیا بتانا۔
مشغلہ: سوچنا کہ اب کیا سوچوں۔
عمر: ایک برگزیدہ خلیفہ تھے۔
تعلیم: اچھی چیز ہے۔
باقی تو کچھ بچتا نہیں جو ہے سو راہ خدا میں۔۔۔۔

وا؛سلام

بہت خوب!! :)

خوش آمدید !! ضیاء بھائی

ویسے سعود بھیا سے کچھ زیادہ شرارتی لگتے ہیں‌آپ :grin::rolleyes: :noxxx:

حضور والا ، باقی محفل کا بھی چکر لگائیں ۔
 
اخاہ!

اماں میاں یہ کیسے نزول ہو گیا محفل میں؟ کچھ شان نزول تو بیان کر جاتے۔ خیر بہت بہت خوش آمدید۔ ویسے اگلی بار مراقبے سے میرا مطلب ہے غوطے سے کب باہر آنا ہو سکے گا؟
 
Top