اقبال لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بچے کی دعا
(ما خو ذ)
بچوں کے لیے

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو

(علامہ محمد اقبالؒ)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم کہ یہ پہلے محفل پہ دی گئی ہے یا نہیں لیکن آج کل کے حالات کے پیشِ نظر مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم کہ یہ پہلے محفل پہ دی گئی ہے یا نہیں لیکن آج کل کے حالات کے پیشِ نظر مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔:)
برادر بلال ۔ بہت خوب۔۔۔ ویسے تو یہ نظم تو ایک دائمی اور سدا بہار نوعیت کی ہے جو ہماری شخصیت کی اخلاق کی بنیادیں استوار کرنے علامہ اقبال نے لکھی ہے۔ہماری نسلیں جتنی ان بنیادوں سی دور ہوں گی ہم اسی قدر ان کے محتاج ہوں گے۔کاش ہماری نسلیں اس کی قدر پہچانیں۔
 
سید زبیر

محفلین
خوبصورت دعا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو​
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو​
(آمین)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عالی جناب !
محمد بلال اعظم!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک عظیم کام کر کے واقعتاً آپ اسم با مسمیٰ ثابت ہوئے۔
یہ دُعا ہمارے یہاں آج بھی اسکولوں میں حمد وبیداری Assembly Programme میں پڑھی جاتی ہے۔
نہایت ہی عمدہ اور مؤثر دُعا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
برادر بلال ۔ بہت خوب۔۔۔ ویسے تو یہ نظم تو ایک دائمی اور سدا بہار نوعیت کی ہے جو ہماری شخصیت کی اخلاق کی بنیادیں استوار کرنے علامہ اقبال نے لکھی ہے۔ہماری نسلیں جتنی ان بنیادوں سی دور ہوں گی ہم اسی قدر ان کے محتاج ہوں گے۔کاش ہماری نسلیں اس کی قدر پہچانیں۔
صد فیصد متفق ہوں عاطف بھائی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
عالی جناب !
محمد بلال اعظم!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک عظیم کام کر کے واقعتاً آپ اسم با مسمیٰ ثابت ہوئے۔
یہ دُعا ہمارے یہاں آج بھی اسکولوں میں حمد وبیداری Assembly Programme میں پڑھی جاتی ہے۔
نہایت ہی عمدہ اور مؤثر دُعا ہے۔
وعلیکم السلام
یہ حُسنِ ظن ہے آپ کا ورنہ من آںم کہ من دانم

انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں اکثر پرائیویٹ بلکہ اب تو سرکاری اسکولوں میں سے بھی یہ نظم ختم کر رہے ہیں
مقامِ صد افسوس:cry:
 
Top