لسی؛ نیند کی کمی کے لیے دوا سے زیادہ کامیاب نسخہ؛ مختصر مختصر

زیرک

محفلین
لسی؛ نیند کی کمی کے لیے دوا سے زیادہ کامیاب نسخہ
کچھ دنوں سے مجھے نیند نہیں آ رہی تھی، ڈاکٹر کے پاس گیا کہ نیند کو کوئی دوا لے آؤں، ڈاکٹر نے کہا ”آپ شوگر کے مریض ہیں، آپ کو نیند کی گولیاں نہیں دے سکتا کیونکہ اگر شوگر لیول کم ہو گیا تو اس بات کا خطرہ ہے کہ آپ کومے میں جا سکتے ہیں“۔ باہر نکلا تو جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک بابا جی مل گئے، انہوں نے حال احوال پوچھنے کے بعد ڈاکٹر کے پاس آنے کی وجہ پوچھی، میں نے کہا ”چاچا جی کچھ دنوں سے نیند نہیں آ رہی تھی، اس لیے سوچا دوا لے آؤں لیکن ڈاکٹر کہتا ہے تم کو شوگر ہے اس لیے نیند کی دوا نہیں دے سکتا“۔ بابا نے کہا ”تم تو ایکسرسائز اور واک وغیرہ کرتے ہو، پھر بھی تمہیں نیند نہیں آتی؟ خیر یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، ایسا کرو کہ کھانے کے ساتھ تھوڑی سی لسی پی لیا کرو“۔ گھر آ کر سوچا چلو یہ ”جگاڑ“ بھی کر دیکھتے ہیں۔ سرد موسم ہونے کے باوجود رات کو کھانے کے ساتھ لسی کا گلاس چڑھا گیا، اللہ کا کرم ہوا کہ رات کو اچھی نیند آئی۔ مزے کی بات ہے کہ میرے جی پی/ڈاکٹر کو بھی شوگر ہے اور ہم اکثر پارک میں اکٹھے واک بھی کیا کرتے ہیں، کچھ دن بعد جب ملنا ہوا تو اسے ”لسی“ کے نیند آور فوائد بتائے، الحمدللہ اب ڈاکٹر کئی مریضوں کو نیند کی دوا کی بجائے لسی تجویز کر رہا ہوتاہے اور مجھے بتاتا رہتا ہے کہ یہ تو دوا سے زیادہ ”کامیاب نسخہ“ ہے۔
 
آخری تدوین:
Top