فرحان دانش
محفلین
تنظیموں کی سلاب زدگان کی امداد تشہیری مہم میں تبدیل
لاہور : بعض تنظیمیں سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنے سے زیادہ اپنی تشہیر پر توجہ دے رہی ہیں، لاہور میں ایک تنظیم نے سیلاب زدگان کیلئے آٹھ ٹرک روانہ کئے، جن میں سے بعض خالی تھے جبکہ کچھ میں انتہائی قلیل مقدار میں سامان تھا۔ بعض تنظیمیں امدادی سامان جمع تو کر رہی ہیں لیکن روانہ نہیں کر رہیں۔
تنظیم نے نوشہرہ کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لاہور کے ریگل چوک سے امدادی کاررواں روانہ کرنے کی کوریج کیلئے میڈیا کو مدعو کیا۔ اس موقعے پر دو ٹرکوں میں نصف سے کم ریلیف کا سامان موجود تھا، دو ٹرکوں میں تنظیم کے جھنڈے اور متفرق سامان اور باقی ٹرک خالی تھے یا سامان کے چند پیکٹ رکھے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے سامان کی بڑی کھیپ یوم آزادی پر نوشہرہ پہنچانے کا دعوی کیا۔ اس حوالے سے میڈیا نے ٹرکوں میں موجود سامان کی مقدار کے حوالے سے سوال کیا تو منتظمین تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
میڈیا کی طرف سے خالی ٹرکوں کی کوریج کی کوشش پر منتظمین نے ٹرکوں کو ڈھک کر موقع سے روانہ کر دیا۔ اسی طرح مال روڈ پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی اپنی تشہیر کیلئے کیمپ لگا رکھے ہین، جن میں کئی روز سے سامان پڑا ہے لیکن یہ متاثرین کیلئے روانہ نہیں کیا جا رہا۔ مختلف جماعتوں کے قائدین کی تصاویر کی بھرمار والے ان کیمپوں سے سامان بھجوانے میں تاخیر کی ایک ہی وجہ یہ دکھائی دیتی ہے اور وہ یہ کہ کیمپ اشیا سے بھرا نظر آئے اور ان کی پارٹی کی ساکھ بہتر شمار ہو۔
ماخذ