محمد وارث
لائبریرین
ایک دوسری جگہ اس لغت کا تذکرہ آیا ہے تو میں نے یہی بہتر سمجھا کہ ایک علیحدہ تھریڈ میں اس لغت کا تعارف لکھ دوں کہ دیگر دوست بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔
نام ۔ معین الادب معروف بہ معین الشعراء
مصنف۔ منشی غلام حسین آفاق بنارسی
ناشر: سنگ میل، لاہور
الفاظ کی تذکیر و تانیث جاننا اردو زبان کا ایک اہم حصہ ہے اور متنازع فیہ بھی اور وہ اس لیے کہ اہلِ زبان یعنی دہلی اور لکھنو کے اساتذہ ایک ہی لفظ کو مذکر اور مونث دونوں طرح سے استعمال کرتے رہے ہیں اور شاعر حضرات کے لیے اس کو جاننا اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ شعر میں اگر کسی لفظ کی جنس غلط باندھ دی جائے تو اس پر اعتراض ضرور وارد ہوتا ہے۔
اردو قواعد میں تذکیر و تانیث پر باقاعدہ بحث کی جاتی ہے اور الفاظ کی جنس کے اصول بھی بتائے جاتے ہیں۔ لغات میں بھی عام طور پر کسی لفظ کی جنس واضح طور پر لکھی جاتی ہے لیکن جس لغت کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ہر لفظ کی جنس کی سند میں اساتذہ کے اشعار بیان کیے گئے ہیں اور یہی اس لغت کا سب سے بڑا امتیاز ہے۔
کتاب کے مصنف، منشی غلام حسین آفاق بنارسی مشہور شاعر جلیل مانک پوری کے شاگرد تھے۔ جلیل مانک پوری نے خود بھی الفاظ کی تذکر و تانیث پر ایک رسالہ لکھا تھا اور ممکن ہے کہ آفاق بنارسی کو اس لغت کا خیال وہیں سے ملا ہو۔
لغت کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے کہ پہلے لفظ ہے، اُس کے بعد ایک کالم میں اس کی زبان (یعنی کس زبان کا لفظ ہے)، اُس کے بعد اسی لفظ کے اعداد ملفوظی بیان کیے گئے ہیں۔ اور یہ بھی اس لغت کا ایک اہم پہلو ہے کیونکہ الفاظ کے اعداد بھی تاریخ گوئی میں استعمال ہوتے ہیں سو شعرا کے لیے یہ معلومات بھی ایک نعمت ہیں۔ اُس کے بعد اس لفظ کے عام استعمال ہونے والی معنی پھر یہ ذکر کہ یہ لفظ مذکر ہے یا مونث اور اس کے بعد مذکر یا مونث ہونے کی سند میں کسی استاد کا شعر۔ سند کے اشعار، دہلی اور لکھنو دونوں مکاتیب فکر کے شعرا کے ہیں سو اس بات سے اس لغت کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کسی متنازعہ لفظ کی صورت میں اس کی وضاحت حواشی میں کی گئی ہے۔
دوسری طرف، اس لغت میں الفاظ کی تعداد، عام لغات کے مقابلے میں کم ہے۔ معنی انتہائی محدود اور جو عام استعال میں آتے ہیں بس وہی ہیں اور محاورات وغیرہ بھی نہیں ہیں، بہرحال اس کمی کی وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ یہ لغت بنیادی طور تذکیر و تانیث کا احاطہ کرتی ہے۔
بیسیویں صدی کے شروع میں یہ لغت مرتب ہوئی تھی، دس بارہ سال پہلے اس سنگِ میل نے لاہور سے طبع جدید کے ساتھ شائع کیا ہے، قیمت 600 روپے تھی۔ کتاب کے کچھ عکس پیش خدمت ہیں۔
۔