لفظ ”محفلین“

سید عاطف علی

لائبریرین
محفل (ع) کی اصل عربی زبان سے ہے ۔اسی سے اردو محفل کے محفلین نے محفلی بنایا ہے ۔اور جمع محفلین بنا لی گئی ۔
مترادفات ۔ مجلس ، نشست ، بیٹھک ، سنگت ۔
 
عباس رضا

محفلین

یعنی محفلین جمع کا صیغہ ہے؟ ایک تو یہ اسلوب مختلف ہے کیونکہ دیگر ”خادم، مدیر، لائبریرین“ مفرد کے صیغے مستعمل ہیں۔ دوم محفلی کی جمع محفلیین (بدو یاء) آئے گی اور سوم یہ کہ مدیران بہتر بتاسکیں گے:):):) ہوسکتا ہے۔۔۔ ”موئی انگریزی“ سے ہی لیا ہو:p:p:p
 
فرقان احمد

جب کوئی رکن ایک فرد یا اپنے لیے محفلین کا لفظ استعمال کرے تو ہم تصور کر لیتے ہیں کہ ی کے اوپر زبر لگا کر اسے انگریزی زبان کی رعایت سے برتا گیا ہو گا۔ اراکین محفل کے لیے اس لفظ کو برتا جائے تو پھر یوں بھی کوئی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا اور ی پر زبر لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :) اپنی خوش گمانی کو ہم کس طور داد دیں ۔۔۔!
 
:battingeyelashes::shameonyou:
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ ”محفلین“ کونسی زبان کا لفظ ہے اور کس قاعدے کی رو سے بنایا گیا ہے؟:question:
:):):)
آپ نے شاید "راوین" کا نام نہیں سنا، راوی سے مشتق ہے اور گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علموں کو فخر سے کہا جاتا ہے۔ اقبال، فیض، صوفی تبسم،پطرس بخاری، اشفاق احمد، مستنصر حسین تارڑ، وغیرہ جیسے اعلیٰ پائے کے "اردو" شاعر و ادیب بھی "راوین" ہی ہیں ۔ اسی طرح "محفلین" انگریزی ترکیب پر ہے سو بقول زیک "موئی ترکیب" ہے، کوئی "کافر ترکیب" کہہ دے تو الگ بات ہے۔:)
راوین کی فہرست - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی محفلین جمع کا صیغہ ہے؟ ایک تو یہ اسلوب مختلف ہے کیونکہ دیگر ”خادم، مدیر، لائبریرین“ مفرد کے صیغے مستعمل ہیں۔ دوم محفلی کی جمع محفلیین (بدو یاء) آئے گی اور سوم یہ کہ مدیران بہتر بتاسکیں گے:):):) ہوسکتا ہے۔۔۔ ”موئی انگریزی“ سے ہی لیا ہو:p:p:p
اوہو۔ بھئی آپ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
آپ نے شاید "راوین" کا نام نہیں سنا، راوی سے مشتق ہے اور گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علموں کو فخر سے کہا جاتا ہے۔ اقبال، فیض، صوفی تبسم،پطرس بخاری، اشفاق احمد، مستنصر حسین تارڑ، وغیرہ جیسے اعلیٰ پائے کے "اردو" شاعر و ادیب بھی "راوین" ہی ہیں ۔ اسی طرح "محفلین" انگریزی ترکیب پر ہے سو بقول زیک "موئی ترکیب" ہے، کوئی "کافر ترکیب" کہہ دے تو الگ بات ہے۔:)
راوین کی فہرست - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
پھر تو 'محفلِئَن' لکھنا چاہیے
 
Top