الحمد للہ۔
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی مہربانی اور توجہ سے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کی تمام نظموں پر مشتمل مجموعۂ کلام "لمحاتِ نظر" کی ای بک تیار ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ایمان و صحت کے ساتھ سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
چونکہ زیادہ تر نظمیں ذاتی زندگی کے واقعات سے لے کر ملکی و ملی مختلف واقعات کے ساتھ جڑی ہیں، اس لیے مجموعہ کا عنوان "لمحاتِ نظر" رکھا گیا ہے۔ جو کہ ان کے نعتیہ مجموعۂ کلام کے نام "لمعاتِ نظر" سے قریب بھی ہے۔
نظموں میں ان کی فکری و ملی وابستگی کا اظہار نمایاں ہے۔ اس میں سے کچھ کلام پہلے محفل پر "نظر لکھنوی - نظمیں" کے ٹیگ پر بھی پیش کر چکا ہوں۔
دعاؤں کا طالب
محمد تابش صدیقی

احباب کے ذوقِ مطالعہ کے لیے لمحاتِ نظر کے روابط:

بزمِ اردو لائبریری پر یونیکوڈ فارمیٹ میں لمحاتِ نظر

ای بک، ورڈ فائل اور کنڈل فارمیٹ یہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پی ڈی ایف فائل کا ربط۔

فہرست مضامین
 
آخری تدوین:
ماشاءاللہ ،
بہت خوب۔
اللہ کریم آپ کے دادا مرحوم کی قبر مبارک پر بے حساب رحمتیں نازل فرمائیں۔آمین
اللہ کریم استاد محترم الف عین کو بخیر و عافیت درازی عمر اور صحت و تندروستی عطا فرمائیں۔آمین
 

فرقان احمد

محفلین
بہت اعلیٰ! مجموعہ کے نام کے حوالے سے ایک بار پھر نظرثانی کر لیجیے۔ بہتر ہو گا کہ یہ نام لمعاتِ نظر سے ملا کر نہ رکھا جائے کیونکہ اس طرح انگریزی ٹائٹل میں بھی کچھ مشکل پیش آ سکتی ہے۔ ویسے منظوماتِ نظر بھی چل سکتا ہے۔
 
بہت اعلیٰ! مجموعہ کے نام کے حوالے سے ایک بار پھر نظرثانی کر لیجیے۔ بہتر ہو گا کہ یہ نام لمعاتِ نظر سے ملا کر نہ رکھا جائے کیونکہ اس طرح انگریزی ٹائٹل میں بھی کچھ مشکل پیش آ سکتی ہے۔ ویسے منظوماتِ نظر بھی چل سکتا ہے۔
مقصد محض ملا کر رکھنا تو نہیں۔ اکثر نظمیں ان کی زندگی میں گزرے واقعات پر ہیں تو اس مناسبت سے لمحات رکھا ہے۔
باقی انگریزی ٹائیٹل کی ضرورت ہی نہیں۔ :)
 

یاسر شاہ

محفلین
بھائی تابش بہت مبارک ہو -الحمدلللہ آپ کی استقامت سے محنت رنگ لے آئی -ابتدائیہ پڑھا بہت خوب ہے -

اور یہ قطعہ شاندار :
اشعار میں مرے مئے باطل کی بو نہیں
عشقِ بتانِ دہر کی بھی ہاؤ ہو نہیں
اسپِ سخن مرا ہے بقیدِ زمامِ دیں
دادِ سخن کی مجھ کو نظرؔ آرزو نہیں

فرصت سے مزید پڑھتا رہوں گا -

میری درخواست ہے کہ اب آپ بھی اعجاز صاحب کی ایک خدمت کیجیے ،وہ یہ کہ ان کے کلام کو پسندیدہ کلام سیکشن میں ایک ٹیگ کے تحت لے آئیں تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو ،ادھر ادھر ڈھونڈھنا نہ پڑے-:)
 
Top