لمحہ لمحہ… … غزل

نور وجدان

لائبریرین
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن

لمحہ لمحہ ملا ہے درد صدیوں کا
ایک پل میں سہا ہے درد صدیوں کا

ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
تار نے جو سہا ہے درد صدیوں کا

چھیڑ اے مطربِ ہستی وُہی نغمہ
جس کی دھن نے دیا ہے درد صدیوں کا


گیت میرے سنے گی دنیا صدیوں تک
شاعری نے جیا ہے درد صدیوں کا


ہوش کر ساز کا قوال تو اپنے۔۔!
ہر کسی کو دیا ہے درد صدیوں کا۔۔۔!


میرا نغمہ ، مرا سُر ، ساز بھی اپنا
آئنہ بن گیا ہے درد صدیوں کا

رقصِ بسمل مری دھن پر کِِیا کس نے ؟
ساز کو کیا ملا ہے درد صدیوں کا؟
 
صاحبِ بحر الفصاحت کے مطابق بحرِ مشاکل میں مراقبہ لازم ہے یعنی اسے سالم حالت میں استعمال کرنا جائز نہیں۔ غالباً دونوں مفاعیلن کے دو اسبابِ خفیف میں سے کسی ایک کا ساقط کرنا ضروری ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
صاحبِ بحر الفصاحت کے مطابق بحرِ مشاکل میں مراقبہ لازم ہے یعنی اسے سالم حالت میں استعمال کرنا جائز نہیں۔ غالباً دونوں مفاعیلن کے دو اسبابِ خفیف میں سے کسی ایک کا ساقط کرنا ضروری ہے۔
اسبابِ خفیف سے مراد کیا ہے؟

مفاعیلن ... فاعیلن؟
 
لگے ہاتھوں اسباب خفیف کی وضاحت کردیں
سببِ خفیف کو ہجوں والے نظام میں ہجائے بلند کہا جاتا ہے۔
فاعلاتن مفاعلن مفاعلن
صحیح معلوم نہیں کہ کیا دونوں مفاعیلن کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ اس موضوع پر مجھے کچھ تفصیلات چاہیے تھیں مگر دستیاب نہیں۔ شاید کوئی اہلِ زبان آپ کی مدد کر سکے۔
 
Top