نظر لکھنوی لمعات نظر --- نعتیہ مجموعۂ کلام محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)

دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی) اور ان کے نعتیہ مجموعہ کلام "لمعاتِ نظر" کا تعارفی پروگرام
یہ پروگرام ARY QTV پر شعراء کے تعارف کے سلسلے "خوشبوئے حسان" میں پیش کیا گیا تھا۔

چونکہ پروگرام لائیو سٹریمنگ سے ریکارڈ کیا گیا تھا، لہٰذا ویڈیو کوالٹی پر معذرت

 
ما شاء اللہ۔ یو ٹیوب پر بھی یہ پروگرام موجود ہے۔

اس وقت یوٹیوب پر ہی اپلوڈ کیا تھا، مگر اس زمانے میں دس منٹ سے زیادہ کی ویڈیو مفت اپلوڈ نہیں ہوتی تھی، تو وہاں چار قسطوں میں ہے۔
چینل سے پروگرام کی باقاعدہ ریکارڈنگ حاصل نہ کی جا سکی۔
اے آر وائے کی جانب سے بھی اس سلسلے کے کچھ پروگرام تو اپلوڈ کیے گئے، مگر یہ نہیں اپلوڈ ہوا۔
 

محمدظہیر

محفلین
بہت دلچسپ پروگرام رہا
کیا بات ہے نظر لکھنوی صاحب کے بے نیازی کی

اشعار میں مرے مئے باطل کی بو نہیں
عشقِ بتانِ دہر کی بھی ہاؤ ہو نہیں
اسپِ سخن ہے میرا، بقیدِ زمامِ دیں
داد و سخن کی مجھ کو نظرؔ آرزو نہیں

آخر میں عزیز احسن صاحب نے بڑی اچھی بات کہی کہ جب انسان دنیاوی حوالے سے خود بے نیاز ہو جاتا ہے تب اللہ تعالٰی اس کے لیے راہیں پیدا کرتا ہے
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
بہت دلچسپ پروگرام رہا
کیا بات ہے نظر لکھنوی صاحب کے بے نیازی کی

اشعار میں مرے مئے باطل کی بو نہیں
عشقِ بتانِ دہر کی بھی ہاؤ ہو نہیں
اسپِ سخن ہے میرا، بقیدِ زمامِ دیں
داد و سخن کی مجھ کو نظرؔ آرزو نہیں


آخر میں عزیز احسن صاحب نے بڑی اچھی بات کہی کہ جب انسان دنیاوی حوالے سے خود بے نیاز ہو جاتا ہے تب اللہ تعالٰی اس کے لیے خود راہیں پیدا کرتا ہے
اشعار میں مرے مئے باطل کی بو نہیں
عشقِ بتانِ دہر کی بھی ہاؤ ہو نہیں
اسپِ سخن ہے میرا، بقیدِ زمامِ دیں
داد و سخن کی مجھ کو نظرؔ آرزو نہیں
 
یعنی میری شاعری پابندِ شریعت ہے۔
الف نظامی صاحب اصیل گھوڑے کی یہی تو ایک نشانی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر یہی دیکھا گیا ہے کہ شعراء کے خیالات کا اسپ تازی اصیل نہ ہونے کے بنا زمام اساس تڑوا بیٹھتا ہے اور پھر بے لگام گھوڑا تو جدھر منہ اٹھتا ہے مثل اسپ دشت لیلی کے بھاگتا ہی چلا جاتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی صاحب اصیل گھوڑے کی یہی تو ایک نشانی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر یہی دیکھا گیا ہے کہ شعراء کے خیالات کا اسپ تازی اصیل نہ ہونے کے بنا زمام اساس تڑوا بیٹھتا ہے اور پھر بے لگام گھوڑا تو جدھر منہ اٹھتا ہے مثل اسپ دشت لیلی کے بھاگتا ہی چلا جاتا ہے۔
بجا فرمایا آپ نے۔
 
Top