لندن:100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،200 افراد زخمی

کاشفی

محفلین

World-LondonAccident_9-5-2013_116864_l.jpg

لندن…برطانیہ کی کینٹ کاؤنٹی میں پل پر 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، واقعے میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کینٹ کاوٴنٹی میں نیو شیپی کراسنگ پل پر صبح اس وقت پیش آیا جب لوگ دفاتر جا رہے تھے ، حادثہ گہری دھند کی وجہ سے ہوا جس میں 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے 8 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، حادثے کے نتیجے میں درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
 
شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب اور دبئی میں دھند کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹکرانے کی تعداد لگ بھگ 200 کے قریب ہے۔
 
وجی

لائبریرین
جناب میرے خیال میں کسی ایک حادثہ میں سب سے زیادہ ٹکرانے والی گاڑیوں کی تعداد 200 ہے جو ابوظہبی سے دبئی جانے والی شاہراہ پر ہوا تھا ۔
اس میں کئی افراد مارے بھی گئے تھے ۔
 
وجی

لائبریرین
لندن:100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،200 افراد زخمی
World-LondonAccident_9-5-2013_116864_l.jpg

لندن…برطانیہ کی کینٹ کاؤنٹی میں پل پر 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، واقعے میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کینٹ کاوٴنٹی میں نیو شیپی کراسنگ پل پر صبح اس وقت پیش آیا جب لوگ دفاتر جا رہے تھے ، حادثہ گہری دھند کی وجہ سے ہوا جس میں 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے 8 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، حادثے کے نتیجے میں درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
آپ برا نہیں منائیے گا
بس یہ پتہ کرلیں کہیں یہ حادثہ کسی پاکستانی کی شرارت کی وجہ تو نہیں ہوا
 
شمشاد

لائبریرین
جناب میرے خیال میں کسی ایک حادثہ میں سب سے زیادہ ٹکرانے والی گاڑیوں کی تعداد 200 ہے جو ابوظہبی سے دبئی جانے والی شاہراہ پر ہوا تھا ۔
اس میں کئی افراد مارے بھی گئے تھے ۔
میرے ذہن میں بھی وہی حادثہ تھا۔ جبکہ کئی سال پہلے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں دمام سے جبیل جاتے ہوئے بھی ایک دفعہ اتنا ہی بڑا حادثہ ہو چکا ہے جس میں تقریباً 150 سے 180 گاڑیاں شامل تھیں۔ اس حادثے میں بھی چند ایک افراد اپنی جان سے گئے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب میرے خیال میں کسی ایک حادثہ میں سب سے زیادہ ٹکرانے والی گاڑیوں کی تعداد 200 ہے جو ابوظہبی سے دبئی جانے والی شاہراہ پر ہوا تھا ۔
اس میں کئی افراد مارے بھی گئے تھے ۔
قدرت کا کھیل دیکھیں کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا تھا، مخالف سمت سے آنے والی شاہراہ دھند سے بالکل صاف تھی۔
 
وجی

لائبریرین
قدرت کا کھیل دیکھیں کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا تھا، مخالف سمت سے آنے والی شاہراہ دھند سے بالکل صاف تھی۔
اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکتا ہے آپکی بات ٹھیک ہو ۔
ویسے یہ حادثہ صبح کے وقت ہوا اور جس شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا وہ ابوظہبی سے دبئی کے لیئے استعمال ہوتی ہے
یہ شاہراہ ابوظہبی کی حدود میں کچھ اور طرح کی لگتی ہے اور دبئی کی حدود میں کچھ اور
دراصل ابوظہبی کی حدود میں اس شاہراہ کے درمیان گرین بلٹ پر کافی درخت لگے ہوئے ہیں
اور دبئی کی حدود میں اسی شاہراہ پر شاید ہی کوئی درخت لگا ہوا ہو اور گرین بلٹ کی جگہ بھی کچھ سوکھڑ جاتی ہے ۔
یہ حادثہ ابوظہبی کی حدود میں پیش آیا تھا یہاں آپ تصاویر دیکھ سکتے ہیں ۔
 
کاشفی

محفلین
آپ برا نہیں منائیے گا
بس یہ پتہ کرلیں کہیں یہ حادثہ کسی پاکستانی کی شرارت کی وجہ تو نہیں ہوا
ہم برا نہیں مناتے ۔۔لیکن سوال کا جواب دیں گے تو احباب بشمول آپ کہیں برا نہ مان جائیں اس لیئے جواب دینے سے اجتناب کررہا ہوں۔۔:)
 
Top