لورا لائی،سنگسار جوڑے کی قبر کشائی

یہ کون سا اسلام ہے ،ہم تو سمجھنے سے قاصر رہے ذرا آپ لوگ بتائیے گا ۔۔۔۔
shim.gif

dot.jpg

shim.gif

173684_l.jpg

لورالائی(آن لائن)لورالائی کے علاقے کچھی علیزئی کڑو پہاڑ میں جوڑے کو سنگسار کرنے کے واقعے کے سلسلے میں منگل کو عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ عصمت اللہ یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ،اعلی حکام اورلیویز عملہ نے کچھی علیزئی میں خاتون مسماۃ(ح) کی قبر کشائی کرائی ڈاکٹر صادقہ کے مطابق خاتون کے بدن اور سر پر پتھروں کے علاوہ گینتی کے نشانات ہیں بدن اور سر میں گہری چوٹیں ہیں، اس کے بعد کلی اغبرگ میں مرد دراز خان کی قبر کشائی کی گئی تو اس کے جسم پر پتھروں کے معمولی زخم اور سر پر گولی کے دو نشان تھے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ماخوزاز: http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=173684
 
یہ وڈیروں، چوہدریوں اور سرداروں کا اسلام ہے۔۔۔ پاکستان میں اسی اسلام کا بول بالا ہے۔۔
 
آخری تدوین:

زین

لائبریرین
مرد کو سر میں دو گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ خاتون کو بیلچے کے ساتھ ساتھ پتھر بھی مارے گئے تھے ۔
 
زین

لائبریرین
اور یہ جوڑا نہیں تھا بلکہ خاتون اور مرد دونوں الگ الگ شادی شدہ تھے اور دونوں کے کئی بچے بھی تھے۔
 
زین

لائبریرین
ایک اور اہم بات۔ جس مولوی نے فتوی دیا ، تور ملا(تور پشتو میں کالے کو بولتے ہیں یعنی کالا ملا ) وہ جمعیت سے تعلق رکھنے والے ایک سابق صوبائی وزیر کے گھر میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور پولیس کچھ بھی نہیں کرسکی ہے ۔
 
طالوت

محفلین

خدا ہی حافظ ہے ۔ کس جمعیت کی بات کر رہے ہیں ؟ جمعیت علمائے اسلام (ف یا س) ؟
 
سنگسار کرنے کا حکم تو قاضی اسلام دے سکتا ہے صرف۔
قرآن حکیم کی اس آیت کا حوالہ عنایت فرمائیں ، جس کے مطابق ایسا فیصلہ دیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ ناکامی قبول کرلیں تو میں دوسرے مذاہب کی کتابوں سے ایسا ریفرنس فراہم کرسکتا ہوں۔ یہ تو صرف یہودیوں کی اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔ قرآن حکیم نے اس سزا کی توثیق نہیں کی۔ صرف یہودی ایسا کام کرسکتے ہیں۔ مسلمان نہیں۔
 
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ سنگسار کرنا قطعاً اسلامی سزا نہیں ہے؟
 
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ سنگسار کرنا قطعاً اسلامی سزا نہیں ہے؟
اگر آپ اللہ تعالی کے فرمان قرآن حکیم سے ثابت کرسکیں تو بہت ہی عنایت ہوگی ۔ ورنہ ترمیم شدہ یہودی کتب کا حوالہ آپ کو بہت ہی آسانی سے مل جائے گا۔
 
Top