لوٹے بنانے والے!

arifkarim

معطل
x9068_85703357.jpg.pagespeed.ic.5kffrnU8Er.jpg

ٹیگ
قیصرانی ایچ اے خان لئیق احمد ناصر علی مرزا نایاب کاشفی حسینی انیس الرحمن محمود احمد غزنوی زرقا مفتی صائمہ شاہ عبدالقیوم چوہدری عباس اعوان محمداحمد ابن رضا عمار ابن ضیا منقب سید


 

زرقا مفتی

محفلین
لوٹے بنانے کی روایت شریفوں نے ہی ڈالی اسکی ابتدا لاہور میں لارڈ مئیر کے الیکشن کے دوران ہوئی۔ میاں شجاع رحمان کو لارڈ مئیر بنانے کے لئے اُس دور کے کونسلز کو چھانگا مانگا بھیجا گیا ۔ اس کامیاب تجربے کے بعد ان کا ہاتھ کھل گیا نذیر ناجی نے حرف بحرف تاریخ ہی بیان کی ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
اس دور میں اور اب نذیر ناجی کی اپنی قیمت کیا رہی؟
قیمت ہر کسی کی ہے دوکاں پہ لگی ہوئی
نذیر ناجی ہو یا عرفان صدیقی شریفوں سے زیادہ بھاری لفافے کوئی نہیں دیتا۔ نذیر ناجی بھی شریفوں کے ساتھ رہے ہیں ان کے بھیدی ہیں۔ جب نواز شریف امیر المونین بننے کی تیاری کر رہے تھے وزیر اعظم ہاؤس میں نذیر ناجی اُن کا پہلا خطبہ تحریر کر رہے تھے۔
مگر افسوس لفافہ کلچر کا رواج ڈالنے والے تو ازلی شریف ہی رہے اور لفافہ پانے والےصرف اس لئے معتوب ہو گئے کہ انہوں نے شریفوں سے لفافے لینے چھوڑ دئیے ہیں
 
تحریک انصاف اپنا دامن صاف ہونے کا دعوی اس وقت کرتی اچھی لگتی اگر اس نے اپنے دامن میں دوسری پارٹیوں سے "تجربہ کار سیاستدان" شامل نا کئے ہوتے۔
آپ کا وزیر اعلی جو آپ کے ساتھ استعفی دینے کو بھی تیار نہیں اس نے تو ساری پارٹیوں کا مزا چکھا ہوا ہے اور سیاست کے سارے گروں کا ماہر ہے۔
 
ظاہر ہے جس کے حق میں لکھ رہے ہیں اسی سے وصول کر رہے ہونگے :)
یہ تو سراسر غلط بات ہے۔:idontknow:
یہ شرف صرف نام نہاد شریفوں کو حاصل ہے کہ وہ اپنے حق میں لکھنے والوں کو بھاری لفافوں سے نوازتے ہیں۔:ohgoon:
باقی ان کے خلاف لکھنے اور بولنے والے (خصوصی طور پر ) یا کسی اور پارٹی کے حق میں لکھنے یا بولنے والے (عمومی طور پر) سب کے سب (بحوالہ حوالدار بریگیڈ) تو اپنے ضمیر کی آواز اور پاکستانی قوم کی خوائشات پر لبیک کہتے ہوئے ملک خداداد پاکستان و ملت اسلامیہ کے وسیع تر مفاد میں کلمہ حق بلند کررہے ہوتے ہیں۔ آپ کو کس نے کہا وہ کچھ وصول کر رہے ہیں۔:noxxx:
آپ براہ مہربانی اپنے ان باطل نظریات سے تائب ہو جائیں۔ :battingeyelashes:
اور ہاں۔۔۔۔ لفافہ کلچر کی بانی جماعت سے اندھا دھند محبت کی عینک اتار کر دیکھیں تو آپ کو سچ نظر آئے گا، ورنہ نہیں۔۔۔۔۔ :hatoff:
 
تحریک انصآف والوں کو کچھ عرصہ سے ہر برائی ن لیگ کے کھاتے میں ڈالنے کا جنون ہوگیا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے چھانگا مانگا کا سیاست میں ذکر اس وقت آیا جب 1988 کے انتخابات کے بعد ن لیگ کی قیادت نے اپنے حمایتی ایم پی ایز کی وفاداریاں بدلنے سے بچانے کی لئے ان کو چھانگا مانگا کے ریزورٹ میں ٹھہرایا ۔ اور ان ارکان اسمبلی کو رشوت بھی دی گئی۔ اس کاروبار کو ہارس ٹریڈنگ کا نام دیا گیا ۔ مگر اس کاروبار میں صرف ن لیگ ہی ملوث نہیں تھی بلکہ پی پی اور باقی پارٹیاں بھی اس کاربار میں شریک رہیں حتی کہ 1997 کے انتخابات کے بعد 14 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پی پی اور ن لیگ کی قیادت نے جو خود اس کاروبار سے تنگ آگئے تھے اسے بند کرنے کی کوشش کی۔ مگر مشرف نے 2002 کے الیکشن کے بعد پی پی پیٹریاٹ بنا کر پھر سے اس کاروبار کا آغاز کر دیا۔ مگر یہ قصہ چھانگا مانگا سے شروع نہیں ہوا ۔ سیاست کے طالب علم جانتے ہیں کہ ایوب خان کے دور میں راتوں رات ارکان کی وفاداریاں خرید کر شاہ کی وفادار پارٹی تشکیل دی گئی۔
بہرحال میری رائے میں وفاداریاں اپنے مفاد کی خاطر خریدنا اور بیچنا دونوں کی مذموم فعل ہیں چاہے اس میں کوئی ہی ملوث ہو۔ ن لیگ ہو یا پی پی ، مشرف یا تحریک انصاف :)
 
Top