لوڈشیڈنگ کا یقینی علاج

ایک قانون احترام لوڈشیڈنگ ہونا چاہیے جس میں کسی سیاسی پارٹی کے ورکر ،لیڈر، پارلیمنٹیریں، ایم این اے ، ایم پی اے اور سرکاری افسروں کو لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر، یو پی ایس چلانے کی اجازت نہ ہواور اگر کوئی چلائے تو بھاری جرمانہ یا قید ملے اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں لوڈشیڈنگ سے کوئی مستثنی نہ ہو۔
 
عوام کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
 
شمشاد

لائبریرین

ہاہاہاہا کیا بات کر رہے ہیں جی۔

ان کے گھروں میں 24 گھنٹے فضول بجلی استعمال ہو رہی ہوتی ہے، اے سی چل رہے ہوتے ہیں اور بل عوام کے پیسے سے ادا کیئے جاتے ہیں۔
 
دلاور خان

لائبریرین
افلاطون نے حکمران طبقے کے لیے جس قانون کا نظریہ پیش کیا تھا۔ پاکستان میں تو وہی قانون لاگو کردیا جائے۔
 
اگر جنریٹر، یو پی ایس یا دیگر متبادل ذرائع پر مکمل طور پر پابندی لگا دی جائے،تو ایک سال سے پہلے لوڈشیڈنگ کا حل نکل آئے گا،
ویسے ہی مصنوعی بحران ہے۔۔۔ بجلی اتنی ہے کہ اپنے ساتھ ساتھ پورے بھارت کو روشن کردیں۔
 
دلاور خان

لائبریرین
افلاطون نے کونسا قانونی نظریہ پیش کیا تھا؟
کچھ یوں تھا کہ حکمران طبقے کو ایک خاص سوچ کا حامل بنایا جائے کہ ان میں لالچ اور حرس نام کی چیز باقی نہ رہے۔
ان کو فوجیوں کی طرح کیمپوں میں رہائش دی جائے مقرر وقت پر کھانا اور ایک حد تک مقرر تنخواہ دی جائے۔
انہیں ذاتی جائیدادیں بنانے اور شادی کرنے سے باز رکھا جائے۔
 
افلاطون ہی ایسا سوچ سکتا تھا۔۔۔
جبھی تواسے افلاطون کہتے ہیں۔۔
 
مصنوعی بحران ہے یا اصلی، ختم ہو جائے گا،اگر" احترام لوڈشیڈنگ" ہو تو
اجی ہم سے زیادہ کون احترام کرتا ہوگا لوڈ شیڈنگ کا۔۔۔
لائٹ جانے سے پہلے ہی تمام برقی آلات بند کر دیتے ہیں۔۔ تمام کام ختم کرلیتے ہیں۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ لوڈ شیڈنگ آ جائے اور ہم مصروف ہوں۔۔۔ لوڈ شیڈنگ کا بھرپور استقبال کرتے ہیں۔۔ پورا پورا پروٹوکول دیتے ہیں۔۔۔
ہاں اگر لوڈ شیڈنگ اچانک وزٹ کرلے تو بڑی شرمندگی ہوتی ہے۔۔
 
دلاور خان

لائبریرین
افلاطون ہی ایسا سوچ سکتا تھا۔۔۔
جبھی تواسے افلاطون کہتے ہیں۔۔

افلاطون قابل فلسفی تھا لیکن ضروری نہیں کہ فلسفی کی ساری باتیں درست ہوں۔
افلاطون کے اس نظریے سے خود اس کے شاگرد ارسطو نے شدید اختلاف کیا ہے۔

لیکن پاکستانی حکمرانوں پر افلاطون کا قانون نافذ کردیا جائے ہاں اس میں اتنی چھوٹ دی جائے کہ شادی کرنے دی جائے تاکہ خرچے بڑھیں اور حکمرانوں کا لگ پتہ جائے:)
 
الیکشن سے قبل میرے دوست کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تجربہ کار قیادت صرف ایک سال کے اندر ہی بجلی بحران کا خاتمہ کردے گی۔ مجھے اپنے دوست کی بات پر یقین نہ تھا لیکن پھر بھی میں نے اس کے کہنے پر ن لیگ کو ووٹ دیا لیکن صرف ایک سال کے اندر ہی تجربہ کار قیادت ملک کو مزید اندھیروں کی جانب لے گئی۔ آستینیں چڑھائے میں اپنے دوست پر حملہ آور ہی ہونے والا تھا کہ میرے دوست نے کہا کہ یار تم تو خواہ مخواہ غصہ کر رہے ہو،ن لیگ کی قیادت نے چند دنوں میں بجلی بحران حل کردینا ہے۔ میں ایک دم رک گیا اور اس سے خوش فہمی کی وجہ پوچھی تو وہ بولا دیکھو ملک بھر میں بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ میں نے جواب دیا تو پھر؟ اس نے کہا کہ اب دیکھنان لیگ کی تجربہ کار قیادت بارش کے دوران آسمانی بجلی کو پکڑ لے گی اور اسے عام بجلی میں تبدیل کرکے گھر گھر پہنچادے گی اور یوں بجلی بحران کا خاتمہ صرف چند دنوں میں ہوجائے گا۔ اپنی دلیل کو مضبوط کرنے کے لئے اس کا کہنا تھا کہ اگر ایک بار آسمانی بجلی کو پکڑ لیا جائے تو کم از کم ایک سال کے لئے تمام ملک کو بجلی دی جاسکتی ہے۔ اپنی بات کے وزن کو بڑھانے کے لئے اس نے کہا کہ چند دن قبل ن لیگ کے ایک تجربہ کاررہنما نے قوم سے معافی مانگی ہے لیکن ساتھ جو بارش کی بات کی ہے وہ اسی لئے ہے کہ ن لیگ نے ایک ایسا پلانٹ بنالیا ہے جو آسمانی بجلی پکڑے گا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پلانٹ کسی انجینئر نے نہیں بنایا بلکہ اس میں ن لیگ کے بڑے بڑے تجربہ کار لیڈروں نے اپنی زبان کا حصہ ڈالا ہے۔ اپنے دوست کی بات پر مجھے یقین آگیا اور میں واپس لوٹ آیا کہ اب بس چند دنوں میں جب ن لیگ کی تجربہ کار قیادت آسمانی بجلی پکڑے گی تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
کیا ایسا پلانٹ بناناممکن ہے؟ ہر گز نہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ابھی تک ایسا نہیں کرسکے لیکن ہمارے لیڈروں کے لئے کسی بھی نا ممکن چیز کا وعدہ کرنا مشکل نہیں .

نوٹ: واضح رہے کہ یہ ایک تخلیقی تحریر ہے
نعمان تسلیم
 
شمشاد

لائبریرین
آج ہی کہیں پڑھا تھا۔

PMLN
P سے پاکستان
M سے میں
L سے لائٹ
N سے نہیں

یعنی کہ پاکستان میں لائٹ نہیں۔
 
Top