شہزاد وحید
محفلین
جیسا کہ جانی مانی بات ہے کہ پاکستان میں آج کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔ 24 گھنٹوں میں 18 گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے۔ اور جو 6 گھنٹے آتی ہے وہ بھی ایسے جیسے واپڈا والے ہمارے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہے ہوں۔ یعنی جب مرضی جتنی مرضی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بجلی غیر اعلانیہ طور پر کسی بھی وقت آتی ہے اور جاتی ہے۔
میرا مسلئہ یہ ہے کہ اچانک بجلی چلی جانے سے پچھلے دس منٹ کا جو کام ہوتا ہے وہ سارا کا سارا تباہ ہو جاتا ہے۔ یعنی اگر کوئی 700mbکی فائل ابھی ڈاؤنلوڈ کی ہے اور دو منٹ بعد بجلی چلی گئی، تو وہ فائل بھی چلی گئی۔ اگر کوئی فائل ایک ڈرائیو سے دوسری ڈرائیو میں کاپی کی ہے اور بجلی چلی گئی تو دوبارہ کمپیوٹر آن کرنے پر وہ فائل یا تو واپس پچھلی ڈرائیو میں ہوتی ہے یا کرپٹ ہو گئی ہوتی ہے۔ بعض اوقات ونڈوز ہی کرپٹ ہو جاتی ہے۔ اور دوبارہ کرنی پڑتی ہے۔ بعض اوقات بہت سی فائلیں میں گھنٹوں سرچنگ کے دواران roughlyمحفوظ کر رہا ہوتا ہوں کہ کام ختم ہو جانے کے بعد organize کروں گا اور بجلی چلی جاتی ہے اور نہ تو وہ فائلیں ہوتی ہیں اور نہ مجھے پھر یاد رہتا ہے کہ کہاں کہاں سے یہ فائلیں اتاری تھی۔ فائلیں اگر موجود بھی ہوں تو کرپٹ ہوتی ہیں۔
ایسے موقعوں پر میں پاکستان کے ایک ایک وزیر، ایک ایک محکمے، اور بجلی گھر سے وابستہ تمام لوگوں کو اتنے شدید الفاظ میں یاد کرتا ہوں کہ وہ الفاظ بولے تو جا سکتے ہیں لیکن لکھے نہیں۔
ساری تمہید باندھنے کے بعد میرا یہ سوال ہے کہ کسی کے پاس کوئی حل ہے؟ ڈاؤنلوڈ کی گئیں، موڈیفائی کی گئی، موو کی گئی فائلوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔