لوکل ایریا نیٹ ورکنگ کے لیے کلر کوڈنگ

rj45straightbk9.jpg



rj45xoverab8.jpg



فرحا ن دانش
 
بھائی ذرا تفصیل سے بتائیں کہ یہ کہاں اور کیسے استعمال ہوتی ہے۔۔۔شکریہ
گل بھائی یہ کلر کوڈنگ نیٹ ورکنگ کے لئے ہے اور نیٹ ورکنگ کیا چیز ہے یہ دو یا دو سے زیادہ کمپیوٹروں کا آپس میں رابطہ ہے اور وہ رابطہ کرنے کے بعد ہم ان کی چیزیں آپس میں شیئر کر سکتے ہیں اک کمپیوٹر لیب میں جہاں 10 کمپیوٹر ہوں اور اک ہی پرنٹر ہو نیٹ ورکنگ کی سہولت ہوتے ہوئے اپنے سسٹم پر ہوتے ہوئے پرنٹ نکال سکتے ہیں انٹر نیٹ کی سروس اک سسٹم کی لیں تو سب پر استعمال کی جا سکتی ہے یہ تو تھا نیٹ ورکنگ کا ہلکا پھلکا تعارف اب آتا ہوں اس کوڈنگ کی طرف جو فرحان بھائی نے دی ہے

نیٹ ورکنگ کرتے وقت ہماری ضرورت پر بات ہوتی ہے بعض دفعہ صرف دو کمپیوٹر کی کرنی پڑتی ہے اور بعض دفعہ دو سے زیادہ کی اگر دو سے زیادہ ہوں تو ان کو کنیکٹ کرنے کے لئے تار کے ساتھ ساتھ اک ڈیوائس (سوئچ، ہب) استعمال ہوتی ہے اور نیٹ ورکنگ کی تار میں عموما 8 تاریں مختلف رنگوں کی ہوتی ہیں اور ڈیوائس والی نیٹ ورکنگ کرتے وقت ان کی کلر کوڈنگ دونوں سائیڈ سے سیم رکھنی ہوتی ہے جیسا کہ فرحان کی دی ہوئی پہلی تصویر میں ہے اور اگر صرف دو سسٹم کی نیٹ ورکنگ کرنی ہو تو پھر ڈیوائس کی تو ضرورت نہیں ہاں یہ ضروری ہے کہ کلر کوڈنگ کراس میں ہو گی جو کہ فرحان کی دی ہوئی دوسری تصویر میں ہے


امید کرتا ہون کہ اب آپ کو کافی کچھ پتہ چل چکا ہو گا اگر سمجھ نہ آئے یا پھر مزید کچھ جاننا چاہیں تو بندہ ناچیز حاضر ہے (جتنا کچھ مجھے آتا ہے اس کے مطابق ضرور بتا دوں گا)
 
Top