فیضان قیصر
محفلین
اب تو سبھی سے اپنا دل بھر گیا کروں کیا؟
لوگوں کے درمیاں بھی تنہا رہا کروں کیا؟
کتنے تھے خواب جن کی تعبیر ڈھونڈنی تھی
اکثر تو مر چکے ہیں۔ اب تذکرہ کروں کیا؟
دورِ رواں میں صاحب سچ کا چلن نہیں ہے
چپ نہ رہوں اگر تو پھر میں کِیا کروں کیا؟
جوبھی رفیقِ جاں ہیں سب خیریت سے ہیں پر
ناصح میں ان سے مل کر باتیں بھلا کروں کیا؟
دل میں جو خواہشیں تھیں سب مر چکی ہیں زاہد
مسجد تو آگیا ہوں اب تو بتا کروں کیا؟؟
فیضان مشورہ دے میں بھی منافقوں سے
جب بھی ملا کروں تو، ہنس کر ملا کروں کیا؟