لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

راقم

محفلین
محترم اساتیذِ کرام، السلام علیکم!
چھوٹی بحر میں لکھی ایک غزل بغرض اصلاح حاضر ہے:

لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا
ذکر کرتے ہیں جو زلفِ یار کا

جو تھا ہونا وہ تو کب کا ہو چکا
اب بھلا کیا فائدہ تکرار کا

بات ہی تم نے مری مانی نہیں
اب تماشا دیکھ لو بیمار کا

خامشی کے ہم تو قائل ہو گئے
چرچا سُن کے آئے تھے گفتار کا

اک دِیا امّید کا جلتا رہا
وعدۂِ فردا بُتِ زُنّار کا

تیرے شعروں میں یہ اتنی چاشنی
کام سب ہے یہ دلِ بیمار کا

دیکھیے راقم کہاں تک ساتھ دیں
ہم تو سودا کر چلے گھر بار کا
 
مغزل

محفلین
رسید حاضر ہے راقم صاحب، اور ماشا اللہ اعراب کا خوب استعمال کیا ہے ۔ میری محنت وصول ہوگئی ، بہت شکریہ
 
راقم

محفلین
استاذِ محترم! معافی چاہتا ہوں

راقم آپ نے تو مجھ کو بہت مصروف بنا دیا، ذرا مہلت دیں، بھول جاؤں تو یاد دلا دینا۔

السلام علیکم، استاذِ محترم!
آپ کو تکلیف دینے کے لیے معافی چاہتا ہوں۔
آپ جب مجھے "تُم" سے مخاطب کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، لیکن "آپ" سے مخاطب کرتے ہیں تو بیگانگی کا احساس ہوتا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے "تُم" ہی کہہ کر مخاطب کیا کیجیے۔
مجھے آپ کی مصروفیات کا تھوڑا بہت اندازہ تو ہو ہی چکا ہے، اس لیے آپ سے کوئی شکوہ نہیں۔ البتہ جب آپ محفل میں کسی وجہ سے تشریف نہیں لاتے تو آپ کی کمی کا احساس زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔
استاذ محترم، وارث صاحب بھی طبیعت کی خرابی کے باعث آج کل کم ہی آتے ہیں۔
میری غزلوں کو وہی دیکھ لیا کریں گے۔ آپ ہفتے میں ایک آدھ بار سرسری نظر ڈال لیا کیجیے اور کسی کمی کوتاہی کی نشان دہی کر دیا کیجیے۔ میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لینا چاہتا کیوں کہ آپ کی دوسری مصروفیات میری غزلوں سے زیادہ اہم ہیں۔ اللہ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور عمرِ دراز عطا فرمائے تاکہ آپ اپنے نیک مقاصد کی بطریقِ احسن تکمیل فرما سکیں۔ آمین،ثم آمین۔
والسلام
 
راقم

محفلین
" جی ، م۔م۔ مغل صاحب! ہم یہاں سیکھنے ہی تو آتے ہیں

رسید حاضر ہے راقم صاحب، اور ماشا اللہ اعراب کا خوب استعمال کیا ہے ۔ میری محنت وصول ہوگئی ، بہت شکریہ

السلام علیکم، محترم م۔م۔مغل صاحب!
غزل کی رسید کے لیے بہت شکریہ۔
آپ کا دیا گیا کلیدی تختہ یقیناَ بہت مفید ہے، بڑی محنت سے تیار کیا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
تحریر کے آخر میں بریکٹ اور تنوین کو بھی شامل کر دیجیے تو بہت اچھا ہو گا۔
نئے ساتھیوں کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہو گا۔

راقم صاحب،۔آج کچھ مانگ لوں آپ سے ؟؟
ہمم۔۔ شکریہ (‌مجھے خبر تھی آپ انکار نہ کیجے گا):battingeyelashes:
وہ یہ کہ ’’ محترم‘‘ کی م ، ’’ م۔م۔مغل ‘‘ کے ساتھ لنگڑے کی بیساکھی کی طرح ہے۔۔
اسے ہٹا دیجے ۔ہمیشہ کے لیے۔بہت شکریہ ۔
 
راقم

محفلین
"بھائی" یا "بھیا" کی بیساکھی کیسی رہے گی؟

راقم صاحب،۔آج کچھ مانگ لوں آپ سے ؟؟
ہمم۔۔ شکریہ (‌مجھے خبر تھی آپ انکار نہ کیجے گا):battingeyelashes:
وہ یہ کہ ’’ محترم‘‘ کی م ، ’’ م۔م۔مغل ‘‘ کے ساتھ لنگڑے کی بیساکھی کی طرح ہے۔۔
اسے ہٹا دیجے ۔ہمیشہ کے لیے۔بہت شکریہ ۔

"محترم" بھائی م۔م۔مغل صاحب، السلام علیکم!
آپ نے تو مجھے بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ویسے آپ کے خیال میں "بھائی" یا "بھیا" کی "بیساکھی" کیسی رہے گی؟ کل کو آپ کہیں گے کہ "صاحب" کی بیساکھی بھی آپ کو اچھی نہیں لگتی۔ خیر جیسے آپ حکم فرمائیں، تعمیل ہو گی۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔ آمین
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
حاضر ہے اصلاح راقم!

لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا
ذکر کرتے ہیں جو زلفِ یار کا
مطلب؟ دونوں مصرع بقول محمود مغل کے دو لخت ہیں، یعنی تعلق سمجھ میں نہیں آتا۔

جو تھا ہونا وہ تو کب کا ہو چکا
اب بھلا کیا فائدہ تکرار کا
بات کوئی خاص تو نہیں،
پہلے مصرع میں ’تھا‘ کا الف بری طرح دب رہا ہے، اس کو یوں کر دیں تو روانی بہتر ہو جائے۔
جو بھی ہونا تھا، وہ تو کب کا ہو چکا

بات ہی تم نے مری مانی نہیں
اب تماشا دیکھ لو بیمار کا
درست۔

خامشی کے ہم تو قائل ہو گئے
چرچا سُن کے آئے تھے گفتار کا
دوسرے مصرع میں چرچا کا الف کا مسئلہ ہے۔ درست تو مانا جا سکتا ہے لیکن ایسا احسن نہیں، اگر یوں کر دیں
ذکر سن کر آئے تھے۔۔۔۔

اک دِیا امّید کا جلتا رہا
وعدۂِ فردا بُتِ زُنّار کا
دوسرے مصرع کی بات مکمل نہیں ہو رہی، وعدہ کیا کر رہا ہے؟ یوں ہو سکتا ہے
ہجر کی شب شمع روشن کر گیا

تیرے شعروں میں یہ اتنی چاشنی
کام سب ہے یہ دلِ بیمار کا
چاشنی تو مٹھائی میں ہوتی ہے راقم!، خیر یہ مذاق سہی، لیکن ’یہ اتنی چاشنی‘ پسند نہیں آئی۔لیکن یوں بہتر ہو گا
تیرے شعروں میں جو غم کا ہے سرور/کی ہے مٹھاس

دیکھیے راقم کہاں تک ساتھ دیں
ہم تو سودا کر چلے گھر بار کا
کون ساتھ دیں؟ اس کو سمجھنے کا کوئی قرینہ نہیں۔ پہلا مصرع دوبارہ کہو بھائی۔
 
راقم

محفلین
استاذِ محترم، اصلاح اور تجاویز کے لیے بہت شکریہ

السلام علیکم ، استاذِ محترم!
اپنے قیمتی وقت کا کچھ حصہ میرے لیے نوقف کرنے کا بہت شکریہ۔
میں ان شا اللہ کل اس میں ترامیم کر کے دوبارہ پیش کروں گا۔کل، ان شا اللہ آج سے بہتر ہو گا۔
اگر ناراض نہ ہوں تو ایک جرم کا اعتراف کر دوں۔
اردو کمپیوٹنگ سے آپ کا انگریزی میں لکھا ہوا تعارف کاپی کر کے سنبھال رکھا ہے۔ اس کا اردو ترجمہ یہیں سے کروانے کا ارادہ ہے۔ کیا فرماتے ہیں استاذِ محترم، بیچ اس مسئلے کے؟
 
الف عین

لائبریرین
راقم، وہ کافی پرانا تعارف ہے، اردو کمپیوٹنگ گروپ 2003 میں شروع ہوا تھا، تب کا ہے۔ الحمد للہ اس کے بعد میں دوسرے پروموشن سے بال بال بچا ہوں!!
 
راقم

محفلین
السلام علیکم، استاذِ محترم!
آپ کا بہت احسان ہو گا، اگر آپ اپنے تعارف کی تجدید کر دیں۔
اللہ آپ کو دونوں جہان کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین
والسلام
 
مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی ،۔
راقم صاحب ، ایک سعادت بخش کام بتاؤں ؟؟
( مزا آجائے اگر بابا جانی کا سارا کلام ایک جگہ جمع کردیں تو)
اب میں تو ٹھہرا سہل پسند اور حلوہ کھانے والا۔
 
راقم

محفلین
ترامیم کے بعد غزل برائے ملاحظہ پیش ہے

ترامیم کے بعد غزل:

اک جھلک بھی ہم سے دیکھی نہ گئی
پھر تقاضا کیا کریں دیدار کا

جو بھی ہونا تھا، وہ تو کب کا ہو چکا
اب بھلا کیا فائدہ تکرار کا

بات ہی تم نے مری مانی نہیں
اب تماشا دیکھ لو بیمار کا

خامشی کے ہم تو قائل ہو گئے
ذکر سن کر آئے تھے گفتار کا

ہجر کی شب شمع روشن کر گیا
وعدۂِ فردا بُتِ زُنّار کا

تیرے شعروں میں جو غم کا ہے سرور
کام سب ہے یہ دلِ بیمار کا

کیوں بھلا راقم تو بیٹھا ہے فضول
کام کر تو بھی کوئی بیگار کا
 
راقم

محفلین
اس نیک کام کے لیے مجھے استاذِ محترم کی مدد درکار ہو گی

شکریہ بابا جانی ،۔
راقم صاحب ، ایک سعادت بخش کام بتاؤں ؟؟
( مزا آجائے اگر بابا جانی کا سارا کلام ایک جگہ جمع کردیں تو)
اب میں تو ٹھہرا سہل پسند اور حلوہ کھانے والا۔

السلا م علیکم، بھائی م۔م۔مغل!
واقعی یہ ایک سعادت بخش کام ہے۔ میں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ہے لیکن اس کے لیے مجھے استاذِ محترم یا کسی اور "ماہر تلاشیات" کی مدد درکار ہو گی، تاکہ مجھے تمام کلام تک رسائی حاصل ہو سکے۔ شاید یہ کسی ایک جگہ مکمل محفوظ نہ ہو۔
امید رکھیے، چونکہ "امید پر دنیا قائم ہے۔"
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
ارے بھئی اتنی محنت کی کیا ضرورت ہے۔
محفل میں ہی موجود ہے
اپنی برہنہ پائی پر
تحریر آبِ زر
صاد اور دوسری نظمیں بکھرا ہوا ہے،
میری دسائٹ پر البتہ میری ہر کتاب موجود ہے، تصحیح شدہ، جو یہاں نہیں ہے، یہ ورڈ میں سپیل چیک سے پہلے پوسٹ کی ہوئی ہیں۔
الگ الگ لنکس کہاں تک دوں، اس صفحے میں میرا نام تلاش کر لیں۔
http://kitaben.ifastnet.com/AllBooks.html
 
راقم

محفلین
استاذِ محترم، السلام علیکم!

ارے بھئی اتنی محنت کی کیا ضرورت ہے۔
محفل میں ہی موجود ہے
اپنی برہنہ پائی پر
تحریر آبِ زر
صاد اور دوسری نظمیں بکھرا ہوا ہے،
میری دسائٹ پر البتہ میری ہر کتاب موجود ہے، تصحیح شدہ، جو یہاں نہیں ہے، یہ ورڈ میں سپیل چیک سے پہلے پوسٹ کی ہوئی ہیں۔
الگ الگ لنکس کہاں تک دوں، اس صفحے میں میرا نام تلاش کر لیں۔
http://kitaben.ifastnet.com/allbooks.html

استاذِ محترم، السلام علیکم!
روابط دینے کے لیے بہت بہت شکریہ۔جزاک اللہ
اگر یہ روابط اردو محفل کے " گھر کے صفحہ" پر ہوں تو نئے صارفین بہت مستفید ہو سکتے ہیں۔
والسلام
 
Top