لٖاہوری نستعلیق : قواعد اور اصول

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کمپیوٹر کی آمد سے فنِ خوش نویسی کئی سطحوں پر متاثر ہوا ہے ۔ اب یہ بات مجھے یقینی نظر آتی ہے کہ آئندہ دس پندرہ برسوں میں اردو خوش نویسی کا پیشہ مکمل طور پر دم توڑ دے گا ۔ یوں لگتا ہے کہ خوش نویسی اور خطاطی صرف ایک مشغلے اور آرٹ کی حد تک رہ جائے گی ۔ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ خوشنویسی کے قدیم فن کو زندہ رکھنے کے لئے اس فن کے اصول و ضوابط اور شاہکار نمونوں کو نہ صرف محفوظ کیا جائے بلکہ انٹرنیٹ کے ذریعے انہیں ہر خاص و عام کی دسترس میں رکھ دیاجائے ۔ فن خطاطی کے بہت سارےپرستار پہلے ہی مختلف سطحوں پر یہ کام کررہے ہیں ۔ سو میں بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈالنے کی یہ چھوٹی سی سعی کررہا ہوں ۔ کچھ کتب جو میرے پاس ہیں میں ان میں سے وقتا فوقتا کچھ ابواب اسکین کرکے اس فورم پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
ایم ایم صابری کی کتاب رہنمائے خوش نویسی سے چند اسباق منتخب کئے ہیں ۔ لاہوری نستعلیق کے یہ نمونے خوش نویس محمد امین قصوری کے قلم سے ہیں ۔ آخر میں ایم ایم شریف (پشاور) اور عبدالواحد نادرالقلم کے ہاتھ سے لکھی ہوئی چند مشقیں بھی ہیں ۔
مذکورہ بالا کتاب سستے نیوزپرنٹ پر چھپی ہوئی ہے ۔ کاغذ اتنا باریک ہے کہ ورق کے دوسری طرف کی چھپائی بھی نظر آتی ہے ۔ چنانچہ اسکین کرتے وقت مجھے ویلیوز میں خاصی ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑی ۔ میں نے قصدا ۳۰۰ ڈی پی آئی پر اسکین کیا ہے اور یہی ویلیو تمام تصاویر میں برقرار رکھی ہے تاکہ کچھ احباب اگر انہیں پرنٹ کرنا چاہیں تو اچھی کوالٹی کے پرنٹ بن سکیں ۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
0sar-e-waraq_zpssoa9l5sf.png
 
Top