لڑکپن کی پہلی کاوش

1984 میں یہ پہلی کاوش کی تھی، تقریباََ سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں، تب یار تخلص اختیار کیا تھا، کوئی استاد میسر نہیں تھا، بس کاپی کے صفحے بھرتا رہا، اب پلٹ کر دیکھتا ہوں تو کئی بے وزن اور دوسری اغلاط سے بھری پڑی تھیں، زیرِ نظر غزل پہلی مکمل غذل تھی، آج پرانے کاغذوں پر نظر پڑی تو یہاں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

جب نہ کچھ سادگی نے نام دیا
ہم نے دیوانگی سے کام لیا

جب نہ پایا نشہ محبت کا
ہم نے گھبرا کے ایک جام پیا

دردِ دل ایک ہی مصیبت ہے
جس نے جینا مرا حرام کیا

جانے کیا سوچ کے پکارا تمہیں
دل نے نا جانے کیوں یہ کام کیا

یار نہ دل کو توڑنا ایسے
اسی ناداں نے ہم کو تھام لیا

محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
 
اپنے پرانے کلام کو "لڑکپن" کا کہہ کر رد نہیں کرنا چاہیے میرے خیال میں۔ غالب نے سب سے عمدہ اور پیچیدہ کلام بیس سے پہلے کی عمر میں لکھا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
ذو قافیتین کی صنعت کا علم تھا اس زمانے میں؟
جب نہ کچھ سادگی نے نام دیا
ہم نے دیوانگی سے کام لیا
... دوسرا مصرع بہت خوب اور بے ساختہ ہے لیکن اولی سے ربط مضبوط نہیں لگ رہا ہے، کوئی اور بے پناہ گرہ لگاؤ

جب نہ پایا نشہ محبت کا
ہم نے گھبرا کے ایک جام پیا
.. نشہ کے تلفظ کو معاف کیا جا سکتا ہے

دردِ دل ایک ہی مصیبت ہے
جس نے جینا مرا حرام کیا
.. ایک ہی مصیبت؟ مصرع بدلیں، جیسے کیا عجب مصیبت ہے

جانے کیا سوچ کے پکارا تمہیں
دل نے نا جانے کیوں یہ کام کیا
.. نا بطور فا درست نہیں مانا جاتا
جانے کیوں دل نے ایسا....
جانے اس دل نے کیوں یہ...
دو مجوزہ متبادل

یار نہ دل کو توڑنا ایسے
اسی ناداں نے ہم کو تھام لیا
... نہ کا مسئلہ اس میں بھی ہے
یار دل کو نہ.... کیا جا سکتا ہے
 
ذو قافیتین کی صنعت کا علم تھا اس زمانے میں؟
جب نہ کچھ سادگی نے نام دیا
ہم نے دیوانگی سے کام لیا
... دوسرا مصرع بہت خوب اور بے ساختہ ہے لیکن اولی سے ربط مضبوط نہیں لگ رہا ہے، کوئی اور بے پناہ گرہ لگاؤ

جب نہ پایا نشہ محبت کا
ہم نے گھبرا کے ایک جام پیا
.. نشہ کے تلفظ کو معاف کیا جا سکتا ہے

دردِ دل ایک ہی مصیبت ہے
جس نے جینا مرا حرام کیا
.. ایک ہی مصیبت؟ مصرع بدلیں، جیسے کیا عجب مصیبت ہے

جانے کیا سوچ کے پکارا تمہیں
دل نے نا جانے کیوں یہ کام کیا
.. نا بطور فا درست نہیں مانا جاتا
جانے کیوں دل نے ایسا....
جانے اس دل نے کیوں یہ...
دو مجوزہ متبادل

یار نہ دل کو توڑنا ایسے
اسی ناداں نے ہم کو تھام لیا
... نہ کا مسئلہ اس میں بھی ہے
یار دل کو نہ.... کیا جا سکتا ہے
شکریہ استادِ محترم!

صنعتِ ذوقافیتین بعد میں سنا اور پڑھا،اس وقت تو بس کہہ دیا
باقی اغلاط پر کام کرتا ہوں
 
Top