لڑکیاں اور شادی

عندلیب

محفلین
لڑکیاں شادی کے معاملے میں نرالی ہوتی ہیں !
رشتہ آنے پر لڑکے کے بارے میں ایسے ایسے سوالات کرتی ہیں جیسے لڑکے کو اپنا خاوند نہیں منیجر بنا رہی ہوں۔
لیکن جوں جوں ان کی عمر گزرتی جاتی ہے ، سوالات میں بھی تبدیلی آتی جاتی ہے۔

20 سال کی عمر میں لڑکی کا پہلا سوال یہ ہوتا ہے :
"لڑکا کیسا ہے؟"

25 سال کی عمر میں جب رشتہ آتا ہے تو پہلا سوال یہی ہوتا ہے :
"لڑکا کیا کرتا ہے؟"

30 سال کی عمر سے جب لڑکی تجاوز کر جاتی ہے تو کوئی بھی رشتہ آنے پر اس کا پہلا سوال ہوتا ہے :
"کہاں ہے؟"

*****
 

خوشی

محفلین
خوب مجھے اس ، کہاں ھے ،،،،،،،،،،،، پہ ایک لطیفہ یاد آ گیا مگر وہ اس دھاگے کی مناسبت سے یہاں نہیں سنا سکتی، ویسے بھی ہو سکتا ھے مولوی حضرات کو برا لگے
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں، بغی داڑھی کے بھی تو مولوی کی ڈگری لی جا سکتی ہے۔

ویسے ہمارے ہاں یہ رواج ہی سمجھیں، کہ جس بندے نے داڑھی رکھی ہو اسے مولوی کہتے ہیں۔
 
Top