لڑکیاں سمندر کی ریت کی مانند ہوتی ہیں

نظام الدین

محفلین
لڑکیاں سمندر کی ریت کی مانند ہوتی ہیں حیا! عیاں پڑی ریت، اگر ساحل پہ ہو تو قدموں تلے روندی جاتی ہے اور اگر سمندر کی تہ میں ہو تو کیچڑ بن جاتی ہے۔ لیکن اسی ریت کا وہ ذرہ جو خود کو ایک مضبوط سیپ میں ڈھک لے، وہ موتی بن جاتا ہے۔ جوہری اس ایک موتی کے لئے کتنے ہی سیپ چنتا ہے اور پھر اس موتی کو مخملیں ڈبوں میں بند کرکے محفوظ تجوریوں میں رکھ دیتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی جوہری اپنی دکان کے شوکیس میں اصلی جیولری نہیں رکھتا۔ مگر ریت کے ذرے کے لئے موتی بننا آسان نہیں ہوتا، وہ ڈوبے بغیر سیپ کو کبھی نہیں پاسکتا۔

(نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
 
لکھنے کا انداز اچھا ہے ۔
ویسے میرے علم میں تھا کے بارش کے قطرے کے سیپ کے منہ میں جانے سے ایک زمانے بعد موتی بنتا ہے
غالب کا شعر بھی ہے۔
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
 
آخری تدوین:

عندلیب

محفلین
لڑکیاں سمندر کی ریت کی مانند ہوتی ہیں حیا! عیاں پڑی ریت، اگر ساحل پہ ہو تو قدموں تلے روندی جاتی ہے اور اگر سمندر کی تہ میں ہو تو کیچڑ بن جاتی ہے۔ لیکن اسی ریت کا وہ ذرہ جو خود کو ایک مضبوط سیپ میں ڈھک لے، وہ موتی بن جاتا ہے۔ جوہری اس ایک موتی کے لئے کتنے ہی سیپ چنتا ہے اور پھر اس موتی کو مخملیں ڈبوں میں بند کرکے محفوظ تجوریوں میں رکھ دیتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی جوہری اپنی دکان کے شوکیس میں اصلی جیولری نہیں رکھتا۔ مگر ریت کے ذرے کے لئے موتی بننا آسان نہیں ہوتا، وہ ڈوبے بغیر سیپ کو کبھی نہیں پاسکتا۔

(نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
نمرہ احمد کو تجربے کی بھٹی میں اور تپنا چاہیے پھر ناول لکھنے کی طرف پیش قدمی کرنی چاہیے۔:p
 
x boy

محفلین
اور بھی بہت کچھ ہوجاتی ہے معاشرے اور درہم کے مطابق ڈھلے تو۔
 
نمرہ احمد کون سی لڑکیوں کو سمندر کی ریت کی طرح پیروں تلے روند رہی ہیں۔ اور سمندر کی تہہ میں کیچڑ بنا رہی ہیں ؟ یہ ریت کا ذرہ کون ہے، ڈوبنا کسے ہے، وہ جوہری کون ہے جسےسیپ چننے ہیں ؟ اصل جیولری سے کیا مراد ہوئی ؟
:thinking:
ککھ پلے نئی پیا۔
نمرہ احمد کو تجربے کی بھٹی میں اور تپنا چاہیے
یہ بھٹی لگی کہاں ہے۔۔؟
 
ارے چوہدری صاحب بھٹی مذکر ہے
اجی ۔۔۔ بھٹی صاحب مذکر ہی ہوں گے۔ ۔۔۔لیکن۔۔۔۔معزز رکن نے جس بھٹی کی بابت اشارہ دیا وہ یقیناً مونث ہو گی۔ :battingeyelashes:
ویسے بھٹی صاحب کے علاوہ بھی کافی سارے بھٹی ہیں۔ کچھ کے نام لکھ رہا ہوں، ان کی جنس کا تعین کرنا آپ کی ذمہ داری ٹھہرا:p
لپک بھٹی
جھکڑ بھٹی
چونے کی بھٹی
برقی بھٹی
لوہار کی بھٹی
جھگر بھٹی
اور سب سے آخر میں بھٹی دار۔۔جو یقیناً آپ نہیں ہوں گے:bighug:
 
آوازِ دوست

محفلین
تحریر جو اپنے الفاظ سے گہرے مفاہیم بیان کر جائے تاثیر رکھتی ہے اور اپنے قاری کے وقت کا اچھا بدل بنتی ہے۔ نمرہ کی تحریر میں یہ اسلوب موجود ہے باقی اوسطا" پچاس سال کے نمو پذیرشعورمیں کون کیا تجربات حاصل کرتا ہے اِس میں بڑا اور فیصلہ کُن رول اُس ماحول کا ہے جِس میں تجربات حاصل ہوتے ہیں اور انسانی زندگی کے تجربات اور اُن کے نتائج عموما" کسی لیبارٹری میں ممکن نہیں ہوتے اور ماحول کا انتخاب بھی اکثروبیشتر دائرہ اختیار سے باہر ہوتا ہے۔ قدرت آپ پر کتنی فیاض ہے یا آپ فطرت کی بے رُخی کو اپنی لگن سے کیسے بدلتے ہیں اکثر یہی باتیں معرکہ ساز ٹھرتی ہیں۔ چوہدری صاحب اور بھٹی صاحب کو سارا علم ہے یہ ایسے ہی بچوں سے دِل پشوری کرتے رہتے ہیں :)
 
تحریر جو اپنے الفاظ سے گہرے مفاہیم بیان کر جائے تاثیر رکھتی ہے
تحریر کے گہرے مفاہیم اور ان کی تاثیر ۔۔!!!
بھائی جان۔۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، ماسوائے یہ کہ لفظ سارے پڑھ گیا ہوں۔
چوہدری صاحب اور بھٹی صاحب کو سارا علم ہے یہ ایسے ہی بچوں سے دِل پشوری کرتے رہتے ہیں
آپ سارے علم کی بات کرتے ہیں۔۔۔ جبکہ میں الف کو بھی ڈنڈا سمجھنے والا ہوں۔ باقی :redheart: تو ہے ۔۔۔لیکن ۔۔۔۔ پشور جانے کی ہمت نہیں
clear.png
clear.png
سو دل پشوری بھی کوئی نہیں:worried:
 
آوازِ دوست

محفلین
تحریر کے گہرے مفاہیم اور ان کی تاثیر ۔۔!!!
بھائی جان۔۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، ماسوائے یہ کہ لفظ سارے پڑھ گیا ہوں۔

آپ سارے علم کی بات کرتے ہیں۔۔۔ جبکہ میں الف کو بھی ڈنڈا سمجھنے والا ہوں۔ باقی :redheart: تو ہے ۔۔۔لیکن ۔۔۔۔ پشور جانے کی ہمت نہیں
clear.png
clear.png
سو دل پشوری بھی کوئی نہیں:worried:
آپ سارے لفظ "پڑھ" گئے ہیں تو پس یہ ثابت ہوا کہ میری طرح آپ بھی پڑھے لکھے پنجاب سے ہیں۔ ہمارے وقتوں میں یعنی بھلے وقتوں میں الف اور ڈنڈا لازم و ملزوم ہوا کرتے تھے۔ ہمارے ایک اُستادِ محترم جو پکے رنگ کے مالک تھے اور ڈنڈے کے استعمال میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے اپنے فنِ ایذا رسانی میں مہارت کی بناء پر " کالا پوونڈ" قرار پائے یہاں تک کہ پورا سکول اُن کے اِس لقب سے شہرت پا گیا۔ آج بھی اُس علاقے کے کسی بھی طول و عرض میں جا کر آپ بس بتا دیں کہ آپ نے "کالے پوونڈ" والے سکول میں جانا ہے وہاں کا بچہ بچہ آپ کی بے خطا رہنمائی کرے گا اِسے کہتے ہیں نام ہی کافی ہے :) باقی دِل پشوری میں پشوربس اخلاقی سپورٹ کے لیے ہی ہے آپ خاطرجمع رکھئیے :)
 
آپ سارے لفظ "پڑھ" گئے ہیں تو پس یہ ثابت ہوا کہ میری طرح آپ بھی پڑھے لکھے پنجاب سے ہیں
الحمدللہ
ہمارے وقتوں میں یعنی بھلے وقتوں میں الف اور ڈنڈا لازم و ملزوم ہوا کرتے تھے
تو اب برے وقتوں میں کیا چل رہا۔۔۔؟
آپ کا تو شعبہ بھی شاید یہی ہے
باقی دِل پشوری میں پشوربس اخلاقی سپورٹ کے لیے ہی ہے آپ خاطرجمع رکھئیے
بھئی ہم سمجھتے ہیں کہ پشور کا کوئی حصہ نہیں دل پشوری میں۔ لیکن جو آپ کہہ رہے ہیں ہم وہ بھی نہیں کرنا چاہتے
۔۔۔
اور بھی کافی سارے ذکر فرمائے آپ نے۔۔۔لیکن اصل مدعا ادھر کا ادھر ہی ہے ۔ براہ کرم اس کی بابت کچھ فرما دی جیے، ورنہ بتاتے ہیں آپ کے استاد محترم کو:p
نمرہ احمد کون سی لڑکیوں کو سمندر کی ریت کی طرح پیروں تلے روند رہی ہیں۔ اور سمندر کی تہہ میں کیچڑ بنا رہی ہیں ؟ یہ ریت کا ذرہ کون ہے، ڈوبنا کسے ہے، وہ جوہری کون ہے جسےسیپ چننے ہیں ؟ اصل جیولری سے کیا مراد ہوئی ؟
 
آوازِ دوست

محفلین
الحمدللہ

تو اب برے وقتوں میں کیا چل رہا۔۔۔؟
آپ کا تو شعبہ بھی شاید یہی ہے

بھئی ہم سمجھتے ہیں کہ پشور کا کوئی حصہ نہیں دل پشوری میں۔ لیکن جو آپ کہہ رہے ہیں ہم وہ بھی نہیں کرنا چاہتے
۔۔۔
اور بھی کافی سارے ذکر فرمائے آپ نے۔۔۔لیکن اصل مدعا ادھر کا ادھر ہی ہے ۔ براہ کرم اس کی بابت کچھ فرما دی جیے، ورنہ بتاتے ہیں آپ کے استاد محترم کو:p

چوہدری صاحب اِس وقت تو بس "مار نہیں پیار" کا دور دورہ ہے یعنی انتقالِ علم کے وہ انقلابی نسخے جو ہم نے انجوائے کیے نئی نسل بوجوہ اُن سے کماحقہ استفادہ نہیں کر سکتی پھر جہاں ہماری تدریسی ذمہ داریاں ہیں وہاں کئی طالب علم قد کاٹھ میں ہمارے بھی اُستاد دکھائی دیتے ہیں سو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ہمیں اپنی طبیعیت پر کیسا جبر درکار رہتا ہے۔ شعبہ ہمارا گو بہت اچھا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے شایانِ شان نہیں۔ ہم کوئی نوکری کرنے کے لیے تھوڑی پیدا ہوئے ہیں ۔ ہم تو جہاں گردی کے عاشق ہیں۔ دُنیا میں گھومنا پھرنا اور خُدا کے ذوقِ تخلیق کی تحسین کرنا ہی اپنے من کا چین ہے مگر افسوس کہ فکرِمعاش کے اِس جھمیلے نے ہماری تمناؤں کی دنیا وعاقبت برباد کر رکھی ہے۔ خیر ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنی آزادی کی منزل سے دور نہیں اور جلد آزاد فضاؤں میں اُڑانیں بھریں گے۔
آخر میں جو نمرہ کی تحریر سے متعلق آپ نے استسفار کیا ہے تو اِس بابت یہی عرض کر سکتا ہوں کہ نمرہ نے مردوں کی اجارہ داردنیا میں صنفِ نازک کے مسائل اُجاگرکیے ہیں چونکہ طرزِ تحریر صنعتِ استعارہ وتشبیہات سے مزین ہے سو ایک ہی تحریر کی کئی مفاہیم بیان ہو سکتے ہیں اور جب تک اُن کی معنوی سمت درست رہے گی ہر مفہوم اپنی جگہ درست قرار پائے گا۔
آپ جیسے جہان دیدہ آدمی سے میں یہ ہرگز توقع نہیں کرتا کہ آپ کو اِن کے مطالب میں کوئی دقت درپیش ہے بلکہ اِسے آپ کا تجاہلِ عارفانہ جانتے ہوئے آپ کی دھمکی کے پیشِ نظر بس یہ عرض کروں گا کہ نمرہ نے اِس بات پر زور دِیا ہے کہ لڑکیاں صنفِ مخالف کی آسان رسائی بننے سے بچیں گی تو اُن کی قدرومنزلت ہوگی مگر ہر دو انتہاؤں کے نقصانات ہیں یعنی ایسا بھی نہ ہو کہ آپ خود کو آدم بیزاری کے نفسیاتی بُحران کا شکار بنا لیں۔
جیولری کے شوکیس اور اصل، نقل کی بات سے یہی بتلانا مقصود ہے کہ شریف زادیاں جنسِ بازار یا نمود و نمائش کی چیز نہیں بنتیں اور جو ایسا کرتی ہیں وہ شوکیس کی جیولری کی طرح دو نمبر جیسے الفاظ کی تحقیر اُٹھاتی ہیں۔ ڈوبنا اورسیپ میں بند ہونا اُسی ریت کے ذرہ یعنی صنفِ نازک سے متعلق بات ہے کہ اُسے اپنی آزادی یا آزاد روی کی قربانی دے کر ہی کوئی قابلِ قدرمقام مِل سکتا ہے اِسے آپ اپنی پیراکی کی صلاحیتوں کے لیے کوئی چیلنج ہرگز مت سمجھیئے گا ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ کی ہوگی :)
قبلہ اُستاد محترم گو ریٹائر ہو چُکے ہیں مگر علم کی فتوحات کی ذیل میں اُن کا نام ہمیشہ درخشاں رہے گا۔ خُدا جانتا ہے کہ ہمیں آج تک اُن کا اصلی نام معلوم نہیں لیکن جو نام وہ کما گئے وہ کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ہاں جوہری کی بات رہ گئی جوہری ہر وہ نگاہِ قدر شناس ہے جو اعلیٰ کو ادنیٰ سے الگ پہچان سکتی ہے، کھوٹے اور کھرے کی تمیزکرتی ہے، اچھے اور بُرے کا فرق محسوس کرتی ہے، نقل کو اصل سے نہیں ملاتی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
جوہری وہ ہوتا ہے جو محبت کرتا ہے: ) چونکہ جوہری موتی سے محبت کرتا تو کئ محبتیں یعنی سیپ لے لیتا ہ۔ ..۔رہی ریت ..اگر عیاں یعنی گرتے ہوئے پھل جیسی ریت تو وقت یعنی ساحل کا پانی قدر نہیں کرتا۔۔۔اگر وقت یعنی پانی کے بہاؤ۔میں بہتی جائیں تدبیر و دانائی سے کام نہ لیں تو کیچڑ بن جاتی اگر خود کو وقت کی چالوں سے سمیٹ کر لڑنا سیکھ لیں تو موتی بن جاتی ..جوہری دنیا بھی ہو سکتی ہے
 
محبت تو سُنا ہے کہ اندھی ہوتی ہے آپ جوہری ہونے کی اتنی کڑی شرط نہ رکھیں تو بہتر ہے :)
 
Top