لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اب ”مقابلہ“ منفی کاموں بلکہ تخریبی کاموں میں ہونے لگا ہے۔ پہلے مسابقت کی مثبت خبریں آیا کرتی تھیں کہ فلاں بورڈ میں لڑکیوں نے فلاں فلاں امتحان میں لڑکوں سے زیادہ پوزیشنز حاصل کر لیں اور اب ۔ ۔ ۔ اللہ ہمیں نیک ہدایت دے۔ اسی برس یا گذشتہ برس کراچی میں ایک ایسی خاتون گرفتار ہوئیں جس نے اپنے شوہر کو قتل کرکے اسے ڈ یپ فریزر میں بند کردیا تھا۔ اور اسے کاٹ کاٹ کر اس کا گوشت پکاکر کچرا کنڈی میں پھینک جاتی تھیں تاکہ لاش کسی کو نہ مل سکے۔ استغفر اللہ