عبد الرحمٰن
محفلین
لکھ رہا ہوں نعت سرور سبز گنبد دیکھ کر
کیف طاری ہے قلم پر ، سبز گنبد دیکھ کر
ہے مقدر یاوری پر ، سبز گنبد دیکھ کر
پهر نہ کیوں جهومے ثناءگر سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعت سرور ، سبز گنبد دیکھ کر
مسجدِ نبوی پہ پہنچے مرحبا صل علٰی
ہو گیا جاری زباں پر ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور ، سبز گنبد دیکھ کر
آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبی
آپ کا ادنیٰ گداگر ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر
آپ کی گلیوں کے منگتے، مجھ سے تو اچھے رہے
ہے سکوں ان کو میسر ، سبز گنبد دیکھ کر
دھوپ روزانہ مدینہ چومتی ہے ، جھوم کر
اور لپٹ جاتی ہے جا کر ، سبز گنبد دیکھ کر
آہ ! اے عطار تجھ سے اتنا بهی نہ ہو سکا
جان کر دیتا نچھاور ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر
کیف طاری ہے قلم پر، سبز گنبد دیکھ کر
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
❤
اللھم ربنّا آمین
کیف طاری ہے قلم پر ، سبز گنبد دیکھ کر
ہے مقدر یاوری پر ، سبز گنبد دیکھ کر
پهر نہ کیوں جهومے ثناءگر سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعت سرور ، سبز گنبد دیکھ کر
مسجدِ نبوی پہ پہنچے مرحبا صل علٰی
ہو گیا جاری زباں پر ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور ، سبز گنبد دیکھ کر
آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبی
آپ کا ادنیٰ گداگر ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر
آپ کی گلیوں کے منگتے، مجھ سے تو اچھے رہے
ہے سکوں ان کو میسر ، سبز گنبد دیکھ کر
دھوپ روزانہ مدینہ چومتی ہے ، جھوم کر
اور لپٹ جاتی ہے جا کر ، سبز گنبد دیکھ کر
آہ ! اے عطار تجھ سے اتنا بهی نہ ہو سکا
جان کر دیتا نچھاور ، سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر
کیف طاری ہے قلم پر، سبز گنبد دیکھ کر
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
اللھم ربنّا آمین