لک اپس بنانے کے ایک اور اطلاقیے کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے چند تجربات کے لیے کچھ پروگرام لکھنے کی ضرورت پیش آئی تو میں ابتدائی مرحلے کے طور پر لک اپس جنریٹ کرنے کا اطلاقیہ لکھنے کا سوچا جیسا کہ شاکر نے لکھا ہوا ہے۔ یہ پروگرام تقریباً مکمل ہو گیا ہے اور میں نے اسے کرلپ کی ترسیمہ جات کی لسٹ پر آزمایا کر دیکھا ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ کرلپ کی ترسیمہ جات کی فائلوں میں کہیں نہ کہیں عجیب و غریب کیریکٹر بھی موجود ہیں۔ مجھے ان کے لیے ایرر ہینڈلنگ بھی کرنی پڑے گی۔ دوسرے میں نے نوٹ کیا ہے کہ دو حروف والے ترسیمہ جات والی فائل میں کچھ الفاظ کے درمیان سپیس نہیں ہے۔ اسے مینولی ٹھیک کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ اسی طرح کا معاملہ دوسری فائلوں میں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
میں یہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے یہاں بمعہ سورس کوڈ‌ فراہم کر دوں گا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پوسٹ سکرپٹ ناموں کی میپنگ والی فائل بھی ایڈٹ کی جا سکتی ہے۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
مجھے چند تجربات کے لیے کچھ پروگرام لکھنے کی ضرورت پیش آئی تو میں ابتدائی مرحلے کے طور پر لک اپس جنریٹ کرنے کا اطلاقیہ لکھنے کا سوچا جیسا کہ شاکر نے لکھا ہوا ہے۔ یہ پروگرام تقریباً مکمل ہو گیا ہے اور میں نے اسے کرلپ کی ترسیمہ جات کی لسٹ پر آزمایا کر دیکھا ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ کرلپ کی ترسیمہ جات کی فائلوں میں کہیں نہ کہیں عجیب و غریب کیریکٹر بھی موجود ہیں۔ مجھے ان کے لیے ایرر ہینڈلنگ بھی کرنی پڑے گی۔ دوسرے میں نے نوٹ کیا ہے کہ دو حروف والے ترسیمہ جات والی فائل میں کچھ الفاظ کے درمیان سپیس نہیں ہے۔ اسے مینولی ٹھیک کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ اسی طرح کا معاملہ دوسری فائلوں میں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
میں یہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے یہاں بمعہ سورس کوڈ‌ فراہم کر دوں گا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پوسٹ سکرپٹ ناموں کی میپنگ والی فائل بھی ایڈٹ کی جا سکتی ہے۔
والسلام

بہت خوب نبیل بھائی!!!!!
آپ کو کرلپ کی لگیچر لسٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آ؎پ کو یاد ہوگا ایک بار جواد بھائی نے 16000 ترسیمہ جات کی ایک لسٹ فراہم کی تھی جسکی ترتیب انپیج کے نوری نستعلیق لگیچرز پر مبنی تھی۔ میں اسے ڈھونڈ کر یہاں‌فراہم کر دیتا ہوں۔۔۔۔
اس لسٹ میں ہر لگیچرز ایک الگ لائن میں لکھا ہے، جسے اپنی مرضی سے سارٹ یا ترتیب دیا جا سکتا ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے یہ فائل بھی فراہم کر دو۔ ویسے کرلپ کا ڈیٹا بھی اس اعتبار سے مفید ہے کہ اس میں ترسیمہ جات کو ان کی لمبائی کے مطابق انہیں علیحدہ فائلوں میں رکھا گیا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل زندہ باد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ایک ایسے ہی اطلاقیہ کی اشد ضرورت تھی جس میں پوسٹ سکرپٹ ناموں کی تدوین موجود ہو
اللہ بھلا کرے:music:
 

arifkarim

معطل

شکریہ قادری بھائی، یہ وہی جواد والی لسٹ ہی لگ رہی ہے۔ اس میں ایک مسئلہ میں نے یہ نوٹ کیا تھا کہ جن لگیچرز میں ''ۂ'' اور ''ۃ'' آتا ہے، وہاں ''ئہ'' اور ''تہ'' لکھا گیا ہے۔ جو کہ غلط ہے اور پھر اسی وجہ سے لگیچرز لک اپس بھی غلط جنریٹ ہوں گے۔ انکی تصحیح کرنی ہو گی!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ ان ترسیمہ جات کے لک اپ جنریٹ کرنے میں ایرر آ رہی ہے جن کے آخر میں ۂ آ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کنفگریشن فائل میں اس کے پوسٹ سکرپٹ نیم کا اندراج نہیں ہے۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے کہ اس کی کیا میپنگ رکھی جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کونسا کیریکٹر استعمال کرنا چاہیے

ۀ
یا
ۂ

کرلپ کی ترسیمہ جات کی فہرست میں اوپر والا حرف استعمال ہوا معلوم ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
کونسا کیریکٹر استعمال کرنا چاہیے

ۀ
یا
ۂ

کرلپ کی ترسیمہ جات کی فہرست میں اوپر والا حرف استعمال ہوا معلوم ہوتا ہے۔

بھائی جان آپ کا مسئلہ حل کر دیا ہے، جیسا کہ اوپر میں نے لکھا ہے، جواد بھائی نے اپنی لگیچرز کی لسٹ میں "ۂ" اور "ۃ" شامل ہی نہیں کیا تھا، پتہ نہیں‌ کیوں، دوسر ا انکی فائل میں بہت سارے ڈپلیکٹ لگیچرز تھے۔ اس فائل کو میں نے ابھی ابھی اپڈیٹ کر دیا ہے اور تمام مسائل دور کردیے ہیں:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/سلمے.txt

"ۂ" کیلئے چونکہ مجھے کوئی پوسٹ اسکرپٹ ویلیو نہیں ملی اسلئے اسے میں نے عدد ''7'' پر ڈیفائن کر دیا تھا۔ فی الحال اسے یہی ویلیو دے دیں۔۔۔۔۔
نوٹ: یونیکوڈ میں اسٹینڈرڈ ''ۂ'' ہی ہے۔ نہ کہ" ہ ٔ"۔ یہ انپیج کا اسٹنڈرڈ ہے۔۔۔۔۔

اردو ''ۂ'' کی یونیکوڈ ویلیو u+06C0 ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
نوٹ کریں کہ لک اپس جنریٹ کرنے کے لیے کنفگریشن فائل ذیل میں دکھائی گئی ایکس ایم ایل فارمیٹ کے مطابق ہوگی:

[SYNTAX="xml"]<?xml version="1.0" standalone="yes"?>
<PostscriptNames>
<PSName Name="alifmad" PhoneticMapping="A" UrduLetter="آ" />
<PSName Name="alif" PhoneticMapping="a" UrduLetter="ا" />
<PSName Name="bay" PhoneticMapping="b" UrduLetter="ب" />
<PSName Name="pay" PhoneticMapping="p" UrduLetter="پ" />
<PSName Name="tay" PhoneticMapping="t" UrduLetter="ت" />
<PSName Name="ttay" PhoneticMapping="T" UrduLetter="ٹ" />
<PSName Name="say" PhoneticMapping="C" UrduLetter="ث" />
<PSName Name="jeem" PhoneticMapping="j" UrduLetter="ج" />
<PSName Name="chay" PhoneticMapping="c" UrduLetter="چ" />
<PSName Name="hhay" PhoneticMapping="H" UrduLetter="ح" />
<PSName Name="khay" PhoneticMapping="K" UrduLetter="خ" />
<PSName Name="dal" PhoneticMapping="d" UrduLetter="د" />
<PSName Name="ddal" PhoneticMapping="D" UrduLetter="ڈ" />
<PSName Name="zal" PhoneticMapping="Z" UrduLetter="ذ" />
<PSName Name="ray" PhoneticMapping="r" UrduLetter="ر" />
<PSName Name="rray" PhoneticMapping="R" UrduLetter="ڑ" />
<PSName Name="zay" PhoneticMapping="z" UrduLetter="ز" />
<PSName Name="zzay" PhoneticMapping="X" UrduLetter="ژ" />
<PSName Name="seen" PhoneticMapping="s" UrduLetter="س" />
<PSName Name="sheen" PhoneticMapping="x" UrduLetter="ش" />
<PSName Name="suad" PhoneticMapping="S" UrduLetter="ص" />
<PSName Name="zuad" PhoneticMapping="J" UrduLetter="ض" />
<PSName Name="toay" PhoneticMapping="v" UrduLetter="ط" />
<PSName Name="zoay" PhoneticMapping="V" UrduLetter="ظ" />
<PSName Name="aein" PhoneticMapping="e" UrduLetter="ع" />
<PSName Name="gein" PhoneticMapping="G" UrduLetter="غ" />
<PSName Name="fay" PhoneticMapping="f" UrduLetter="ف" />
<PSName Name="qaf" PhoneticMapping="q" UrduLetter="ق" />
<PSName Name="kaf" PhoneticMapping="k" UrduLetter="ک" />
<PSName Name="gaf" PhoneticMapping="g" UrduLetter="گ" />
<PSName Name="lam" PhoneticMapping="l" UrduLetter="ل" />
<PSName Name="meem" PhoneticMapping="m" UrduLetter="م" />
<PSName Name="noon" PhoneticMapping="n" UrduLetter="ن" />
<PSName Name="noon-gunnah" PhoneticMapping="N" UrduLetter="ں" />
<PSName Name="wao" PhoneticMapping="w" UrduLetter="و" />
<PSName Name="hamza-wao" PhoneticMapping="W" UrduLetter="ؤ" />
<PSName Name="gol-hay" PhoneticMapping="o" UrduLetter="ہ" />
<PSName Name="tehmarbuta" PhoneticMapping="O" UrduLetter="ۃ" />
<PSName Name="hamza-hay" PhoneticMapping="7" UrduLetter="ۂ" />
<PSName Name="dochashmi-hay" PhoneticMapping="h" UrduLetter="ھ" />
<PSName Name="hamza" PhoneticMapping="U" UrduLetter="ء" />
<PSName Name="chotiyay" PhoneticMapping="i" UrduLetter="ی" />
<PSName Name="hamza-yay" PhoneticMapping="u" UrduLetter="ئ" />
<PSName Name="bariyay" PhoneticMapping="y" UrduLetter="ے" />
<PSName Name="hamza-bariyay" PhoneticMapping="Y" UrduLetter="ئے" />
</PostscriptNames>[/SYNTAX]

کوئی میپنگ تبدیل کرنے کے لیے اسی کنفگریشن فائل میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس فائل کو لک اپس جنریٹ کرنے والے پروگرام میں بھی ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top