مبارکباد لیاقت علی عاصم صاحب کو یومِ میلاد( 14 اگست) مبارک

مغزل

محفلین
laaja8.gif
 

مغزل

محفلین
دوستو!
لیاقت علی عاصم صاحب ان دنوں سخت علیل ہیں
آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
ارے یہ دھاگہ تو میری نظر سے گزرا ہی نہ تھا

جناب لیاقت علی عاصم کو بہت بہت بہت مبارک باد۔
 

مغزل

محفلین
14 اگست پاکستان ، جیہ اور عاصم صاحب کا یومِ میلاد۔
اس بار عجیب رنگ سے آیا ہے۔۔
میں سفر میں تھا۔
جیہ سے میں ناراض ۔
عاصم صاحب مجھ سے
اور ملک ہم سب سے ناراض۔۔

خدا خیر کرے۔

وہ جب بھی ذرا روٹھے ، چُپ بیٹھے رہے ہم بھی
اک بار منا لیتے ، تو ہر روز خفا ہوتے۔

عاصم بھائی ایک بار پھر سالگرہ مبارک
باری تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کی طویل زندگی عطا فرمائے (اٰمین)
 

جیہ

لائبریرین
بقول غالب

اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا۔

بھئی آپ ہم سے، اور عاصم صاحب آپ سے کیوں ناراض ہیں؟
 

مغزل

محفلین
آپ نے اپنے آپ کو مرد کے پیروں کی جوتی کہا۔
میرے برا منانے پر بھی معذرت نہیں کی۔
( اپنی سالگرہ کا تھریڈ دیکھیے مراسلہ نمبر 58-59 ۔۔۔۔)
عاصم صاحب سے کئی دن سے مل نہیں سکا
پھپھا کے انتقال کی وجہ سے ایبٹ آباد گیا ہوا تھا۔
اس دوران وہ یرقان کا شکار ہوگئے،

۔۔۔۔۔۔۔۔

جانے کیوں جی میں یہ آتا ہے کہ سب سے ملیے
کل کہیں شہر سے جانے کا ارادہ بھی نہیں
 

جیہ

لائبریرین
عاصم صاحب کی بیماری کا پڑھ کر دکھ ہوا۔ اللہ انہیں صحت یاب فرمائے

اور بھائی جی! وہ تو مذاق میں کہا تھا۔ اس میں ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں
 

مغزل

محفلین
لیکن میں سخت ناراض ہوں۔۔
مجھے منائیے۔۔۔ نہیں تو۔۔۔۔ ہاں۔۔ بس ۔۔۔ کٹی ہوجائے گی۔۔
 

جیہ

لائبریرین
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا


منانے کی بات تو تب تھی جب میں جانوں کہ آپ واقعی ناراض ہیں۔

آپ ناراض ہو ہی نہیں سکتے
 

مغزل

محفلین
توبہ ہے بھئی جی جی۔۔
یہ میں نے اپنی کمزوری آپ دے کر بڑی غلطی کی تھی۔۔
اب تو سب کو پتہ چل گیا۔۔

جی جا جی کو سلام اور ۔۔۔ ’’ دروازے کے بائیں جانب کھلتے ہوئے گلِ داؤدی کو ‘‘ پیار۔
ایک مشاعرے میں جارہا ہوں۔۔ واپسی پر خبر لوں گا۔
والسلام
 
Top