لیجئے دارالسلام القابات فونٹ

السلام علیکم
اپنے کچھ گذشتہ مراسلہ جات میں میں نے القابات کے ایک فونٹ بنام "دارالسلام"کا ذکرکیا تھا۔
میری شدت سے یہ خواہش رہی ہے کہ موجودہ نستعلیق یا دیگر اردو فانٹس میں کثیر تعداد میں خوبصورت القابات شامل ہوں تاکہ جب بھی ہم کسی نبی، صحابی یا کسی اور بزرگ ہستی کا پاک نام لکھیں تو اس کی حیثیت کو مدنظر رکھ کر صرف ص یا رض یا رح کی بجائے مکمل لقب کا استعمال کریں تاکہ یہ ہمارے لئے باعث ثواب عمل ہوجائے۔
اسی تلاش میں میری نظر سے دارالسلام سمبل اور دارالسلام طغرے فونٹ گذرا جو اب قارئین کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
اس کو استعمال کریں اور اس ناچیز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
 
Attachments

  • darussalam_fonts.rar
    71.2 KB · مناظر: 189

ابوشامل

محفلین
مطیع بیگ صاحب! لگتی تو بڑی خاصے کی چیز ہے لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے بتائیے گا کہ کس طرح ہوگا۔ میرے کی بورڈ میں بدقسمتی سے القابات کی کلید نہیں ہیں۔ کیا یہ کورل ڈرا جیسے پروگرامز میں character inserting وغیرہ میں کام آئے گا؟
 
مطیع بیگ صاحب! لگتی تو بڑی خاصے کی چیز ہے لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے بتائیے گا کہ کس طرح ہوگا۔ میرے کی بورڈ میں بدقسمتی سے القابات کی کلید نہیں ہیں۔ کیا یہ کورل ڈرا جیسے پروگرامز میں Character Inserting وغیرہ میں کام آئے گا؟

بھائی! ورڈ میں تو سمبل کی آپشن کے ذریعے اس کو کی بورڈ کیز کے باہمی اشتراک سے استعمال کیا جاتا ہے۔
کورل میں بحیثیت تصویر تو استعمال دیکھا ہے مگر مجھے کورل کا زیادہ علم نہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ اس فونٹ کو ان پیج میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جناب
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ مطیع صاحب۔ خط ساز حضرات کے لیے ایک عمدہ شے ہے۔

جزاک اللہ خیرا
ویسے آپ محفل پر دوسری ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے میرا نام درست لکھا ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ تمام لوگ آپ کا نام درست لکھیں تو آپ اپنی آئی ڈی اردو میں بنالیں ۔ رومن میں اردو لکھنے والے اردو کے ساتھ مذاق بھی کرتے ہیں اور ظلم بھی

شکریہ متی بیگ صاحب۔ لگتا ہے آپکو میرا پیغام مل گیا تھا :)
لگتا ہے عارف نے فاتح کا مراسلہ نہیں پڑھا تھا لیکن پھر بھی ان کا شکریہ کہ انہوں نے متی کی بجائے مٹی نہیں لکھا:)
 
اگر آپ چاہتے ہیں کہ تمام لوگ آپ کا نام درست لکھیں تو آپ اپنی آئی ڈی اردو میں بنالیں ۔ رومن میں اردو لکھنے والے اردو کے ساتھ مذاق بھی کرتے ہیں اور ظلم بھی:)

بھائی میرے علم میں نہیں ہے کہ میرا نام اب اردو میں مطیع الرحمٰن کس طرح آئی ڈی بن سکتا ہے ورنہ میں ضرور کردیتا، ویسے میرا نام رومن میں نہیں انگلش میں لکھا ہے اس لئے ظلم کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بھائی
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ اگر کہیں تو میں آپ کی آئی ڈی بدل سکتا ہوں۔ آپ اپنی آئی ڈی مطیع بیگ کرنا چاہتےہیں یا مطیع الرحمن؟
 
آپ اگر کہیں تو میں آپ کی آئی ڈی بدل سکتا ہوں۔ آپ اپنی آئی ڈی مطیع بیگ کرنا چاہتےہیں یا مطیع الرحمن؟

شکریہ نبیل بھائی
اگر مطیع الرحمٰن کردیں تو نوازش ہوگی اور آئندہ کوئی طعنہ بھی نہیں سننے کو ملے گا۔
 
زیک

مسافر
آپ بتا دیں کہ اردو میں کیا لاگ ان نام رکھنا چاہتے ہیں تو نبیل یا میں اسے تبدیل کر دیں گے۔
 
umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم
اپنے کچھ گذشتہ مراسلہ جات میں میں نے القابات کے ایک فونٹ بنام "دارالسلام"کا ذکرکیا تھا۔
میری شدت سے یہ خواہش رہی ہے کہ موجودہ نستعلیق یا دیگر اردو فانٹس میں کثیر تعداد میں خوبصورت القابات شامل ہوں تاکہ جب بھی ہم کسی نبی، صحابی یا کسی اور بزرگ ہستی کا پاک نام لکھیں تو اس کی حیثیت کو مدنظر رکھ کر صرف ص یا رض یا رح کی بجائے مکمل لقب کا استعمال کریں تاکہ یہ ہمارے لئے باعث ثواب عمل ہوجائے۔
اسی تلاش میں میری نظر سے دارالسلام سمبل اور دارالسلام طغرے فونٹ گذرا جو اب قارئین کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
اس کو استعمال کریں اور اس ناچیز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

وعلیکم السلام
جزاک اللہ خیرا بھائی مکمل القابات کی کنجیاں کون سے ہیں جیسے رضی اللہ عنھہ اور علیہ السلام لکھنا ہو ؟

والسلام
 
وعلیکم السلام
جزاک اللہ خیرا بھائی مکمل القابات کی کنجیاں کون سے ہیں جیسے رضی اللہ عنھہ اور علیہ السلام لکھنا ہو ؟
والسلام

سب سے پہلے تو دیر سے جواب دینے پر معذرت چاہوں گا کچھ مصروف تھا۔
ایم ایس ورڈ میں انسرٹ کے مینیو میں جائیں اور اس مینیو میں سے سمبل پر کلک کریں۔
آپ کے سامنے ایک باکس کھل جائے گا۔
اس باکس میں سے فانٹ کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے دارالسلام طغرے یا دارالسلام سمبل پر کلک کریں تو اسی باکس میں آپ کے سامنے القابات نمودار ہو جائیں گے۔
اب کسی ایک لقب پر سنگل کلک کرکے لقب کو سیلیکٹ کریں اور نیچے دیئے گئے"شارٹ کٹ کی"کے بٹن کو دبائیں۔
پریس نیو شارٹ کٹ کی کےخانے میں کرسر رکھ کر کوئی کنجیوں کا اشتراکی شارٹ کٹ (کمبی نیشن)بنائیں مثلا Alt+q۔
لیجیئے جناب اب اس باکس کو بند کریں اور اس شارٹ کٹ کو استعمال کرکے چیک کرلیں۔

امید ہے میں صحیح طور پر سمجھا پایا ہوں ۔
یہ طریقہ کا ورڈ 2003کا ہے جبکہ 2007 میں تو انسرٹ کے ٹیب کی سیدھی طرف آپ کو سمبل کی آپشن نظر آجائے گی۔
 
Top