ذوالقرنین
لائبریرین
السلام علیکم عزیز دوستو!
لیلتہ القدر میں پوری رات کی عبادت ہزار ماہ کی عبادت سے افضل ہے۔ جو شخص اس رات میں توبہ کریں وہ اس کی خیر و برکت سے محروم نہیں کیا جاتا مگر بدنصیب شب قدر کے برکات سے محروم ہو جاتا ہے۔ شب قدر تیسری دہائی کی پانچ طاق راتوں میں اکیس، تیئیس، پچیس، ستائیس اور انتیس میں تلاش کریں۔ اس شب قدر میں جبرائیل ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ زمین پر اترتے ہیں۔ چار جھنڈے کعبہ شریف، مسجد نبوی، بیت المقدس اور تورسینا پر نصب کرتے ہیں۔ پھر فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ ہر مسلمان مومن کے گھر میں پھیل جاؤ۔ یہ فرشتے اہل عبادت کو خوشخبری سناتے ہیں، سب لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں مگر جہاں تصویر، کتا، سؤر یا شراب خور ہوں، وہاں نہیں جاتے۔ یہ فرشتے طلوع فجر تک رہتے ہیں اور مسلمانوں کے لیےدعا مغفرت کرتے ہیں۔
شب قدر کی دعا۔
الھم انک عفو کریم، تحب العفو، فاف عنی یا غفور یا غفور یا غفور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں؛ جو شخص شب قدر بعد نماز عشاء سات مرتبہ انا انزلنا پڑھے تو ہر مصیبت سے نجات ملے گا۔ ہزار فرشتے اس کے لیے جنت کی دعا کرتے ہیں۔
مخصوص طریقہ نوافل شب قدر:
جو شخص ستائیسوں شب رمضان کو چار رکعت میں بعد الحمد شریف، تین بار انا انزلنا اور پچاس بار قل ھواللہ پڑھے اور بعد ختم نماز سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہٰہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھے، جو دعا مانگے انشاء اللہ قبول ہو۔
جو شخص ستائیسویں شب رمضان کوچار رکعت میں بعد الحمد شریف، تین بار انا انزلنا اور ستائیس بار قل ھواللہ پڑھے، گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے گویا ابھی پیدا ہوا ہو۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ جو شخص شب قدر میں دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں بعد الحمد شریف، سات مرتبہ قل ھو اللہ اور بعد ختم نماز ستر مرتبہ استغفراللہ العظیم الذی لا الٰہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ پڑھے تو یہ اپنے مصلحے سے نہ اٹھے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کے والدین کے گناہوں کی مغفرت فرما دیگا اور فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اس کے لیے جنت میں میوؤں کے درخت لگاتے رہیں، محل تعمیر کرتے رہیں، نہریں بناتے رہیں۔ یہ پڑھنے والا ان کو جب تک اپنی آنکھ سے خواب میں نہ دیکھ لے گا، اس وقت تک اس کو موت نہ آئے گی۔
جو شخص اس رات چار رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد الحمد شریف، ایک بار الھکم التکاثر اور تین بار قل ھو اللہ پڑھے، اس پر موت کی سختی آسان کر دی جائے گی اور عذاب قبر اٹھا دیا جائے گا۔
جو شخص دو رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد الحمد شریف، ایک بار انا انزلنا، تین بار قل ھو اللہ پڑھے تو اس کو شب قدر کا ثواب حاصل ہوگا اور ثواب بھی حضرت شعب، حضرت ادریس، حضرت داؤد، حضرت نوح علیہ السلام جیسا حاصل ہوگا۔
صلٰوۃ تسبیح کی فضیلت:
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو یہ نماز پڑھتا ہے تو اس کے اگلے پچھلے، ظاہر، پوشیدہ، پرانے، نئے، چھوٹے بڑے سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ یہ نماز بعد زوال قبل نماز ظہر ادا کرنا افضل ترین ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ صلٰوۃ تسبیح کا روزانہ اہتمام کریں، اگر روزانہ نہیں ہوتا تو ہر ہفتے، نہیں تو ہر مہینے، نہیں تو ہر سال، اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو اپنی زندگی میں ایک بار ضرور پڑھنی چاہیے۔
صلٰوۃ تسبیح کا طریقہ ادائیگی:
صلٰوۃ تسبیح میں درج ذیل کلمات ہر رکعت میں پچھتر مرتبہ پڑھے جاتے ہیں۔ پورے رکعتوں میں تین سو مرتبہ پڑھے جاتے ہیں۔
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر۔
اول چار رکعت صلٰوۃ تسبیح کی نیت باندھیں۔
سبحانک الھم کے بعد 15 مرتبہ درج بالا کلمات پڑھیں۔
الحمد شریف اور کوئی سورت پڑھنے کے بعد رکوع سے پہلے 10 مرتبہ
رکوع میں سبحان ربی العظیم پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ
رکوع سے سیدھا کھڑے ہوکر سجدے میں جانے سے پہلے 10 مرتبہ
پہلے سجدے میں سبحان ربی الا علیٰ پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ
پہلے سجدے سے اٹھ کر جلسے کی حالت میں 10 مرتبہ
پھر دوسرے سجدے میں سبحان ربی الا علیٰ کے بعد 10 مرتبہ
اور پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں اور پھر اسی ترتیب سے چاروں رکعتوں میں تین سو مرتبہ یہ کلمات مکمل کریں۔ اگر کسی جگہ چھوٹ جائیں جیسا کہ رکوع کے بعد قومہ میں چھوٹ جائے تو سجدے میں 20 مرتبہ پڑھیں اور ترتیب پورا کریں۔ یہ نماز اوقات مکروہ کے علاوہ ہر وقت پڑھ سکتے ہیں۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا