لینکس میں فلیش ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے کا اطلاقیہ

الف نظامی

لائبریرین
لینکس ، ونڈوز اور میک پر فلیش ویڈیوز ڈاون لوڈ کرنے کا اطلاقیہ
ClipGrab
اوبنٹو میں انسٹال کرنے کے لئے یہ کمانڈز چلائیں
کوڈ:
sudo add-apt-repository ppa:clipgrab-team/ppa
 sudo apt-get update && sudo apt-get install clipgrab
 

مکی

معطل
لینکس کے لیے فلیش ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کے کئی اطلاقیے موجود ہیں تاہم ان کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی، مثلاً یوٹیوب پر ویڈیو چلنے دیں اور جب وہ چل کر ختم ہوجائے تو /tmp سے اُٹھا لیں.. :grin:
 

مکی

معطل
یہ پاتھ پر ہی ہوتی ہے اور اس کا کوئی لاحقہ نہیں ہوتا، فائل منیجر میں اس کا ویسے ہی تصویرچہ بن جاتا ہے اور یہ فوراً پہچان میں آجاتی ہے..
 

وجی

لائبریرین
جی بلکل ٹھیک کہا مکی صاحب نے
یہ فائل آپ وی ایل سی پر بھی چلا سکتے ہیں اور لینکس میں جو پلیئر ہوتا ہے اس میں بھی چل جاتی ہے
 

مکی

معطل
یاد رہے کہ اس فائل کی حقیقی ساخت flv ہی ہوتی ہے، کسی کنورٹر کے ذریعے کنورٹ کرنے کی صورت میں اس کے نام کے آخر میں .flv کا لاحقہ لگا دیں.
 

ابوشامل

محفلین
فائر فاکس زندہ باد جی ۔۔۔۔ ایڈریس بار میں about:cache لکھیں اور جو path دے اس پر چلے جائیں وہاں سب فائلیں پڑی ہوتی ہیں میں تو ایسے ہی اٹھاتا ہوں وڈیو فائلز
 

arifkarim

معطل
آپ ابھی تک flv میں اٹکے ہیں۔ ہائی کوالٹی mp4 بھی اتاری جا سکتی ہے۔ اور اب تو Divx بھی یوٹیوب ویڈیوز کو پراسیس کر سکتا ہے
 

مکی

معطل
عارف میاں آپ بات کہاں لے گئے.. یہاں یہ بات نہیں ہو رہی.. یہ سب ہوسکتا ہے ہمیں بھی پتہ ہے.. پھر بھی بتانے کا شکریہ.. :)
 

arifkarim

معطل

رند

محفلین
السلام علیکم یہ بہت اچھا موضوع آپ حضرات نے شروع کیا ہے میں نے پہلے بھی کچھ دیر کے لیے اوبنٹو استعمال کیا تھا لیکن اب ایک دو دن سے استعمال کر رہا ہوں اور مزا آرہا ہے اس کے استعمال کا یہاں ایک بات میں اپنے جیسے نئے یوزر سے کہتا چلوں کہ کیشے والا فولڈر ہڈن ہوتا ہے اس کو کنٹرول ایچ شارٹ کٹ کی دبا کر ویو کے مینو میں جاکر شو ہڈن فائلز سلیکٹ کرکے شو کرنا پڑتا ہے اور واقعی اس میں ویڈیو پہ دیکھی گئی ساری ویڈیوز موجود ہوتی ہیں شکریہ
 

رند

محفلین
میرا نسخہ ہر جگہ کام کرتا ہے۔ فائرفاکس کا اضافیہ (ایکسٹینشن) DownloadHelper۔ :)
واقعی جناب یہ پلگ ان اچھا کام کر رہا ہے میں نے ابھی ہی انسٹال کیا ہے لیکن اگر ڈاونلوڈنگ کے دوران اگر نٹ ڈسکونکٹ ہوجائے تو کیا اس میں ریزیوم کی سہولت موجود ہے ؟ اس کے علاوہ یہ پلگ ان تو ویڈیوز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ہے لیکن اگر ہم دیگر فائلز کوڈاون لوڈ کرنا چائین تو ان کے لیے آئی ڈی ایم کی طرح کا کوئی سافٹ ویر اوبنٹو کے لیے ہے اور وہ بھی فری ؟
 

محمد سعد

محفلین
واقعی جناب یہ پلگ ان اچھا کام کر رہا ہے میں نے ابھی ہی انسٹال کیا ہے لیکن اگر ڈاونلوڈنگ کے دوران اگر نٹ ڈسکونکٹ ہوجائے تو کیا اس میں ریزیوم کی سہولت موجود ہے ؟ اس کے علاوہ یہ پلگ ان تو ویڈیوز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ہے لیکن اگر ہم دیگر فائلز کوڈاون لوڈ کرنا چائین تو ان کے لیے آئی ڈی ایم کی طرح کا کوئی سافٹ ویر اوبنٹو کے لیے ہے اور وہ بھی فری ؟

ڈاؤن لوڈ کے اسی جگہ سے واپس شروع کرنے کا امکان وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جاتا ہے۔ اگر کافی دیر گزر جائے یا درمیان میں فائرفاکس بند ہو جائے تو عموماً ڈاؤن لوڈ کا پتہ ایکسپائر ہو جاتا ہے۔ یہ کام شاید یوٹیوب والے ایسے آلات کو روکنے کی کوشش میں کرتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ منیجر اور ایکسلریٹر کے طور پر میں تو فائرفاکس ہی کا ایک اور اضافیہ DownThemAll استعمال کیا کرتا ہوں۔ باقی آپ کی اپنی پسند۔ اگر فائرفاکس سے الگ کوئی ڈاؤن لوڈ منیجر چاہیے تو Downloader4X یا d4x کافی عمدہ اطلاقیہ ہے۔ مزید کے لیے پیکج منیجر میں ڈاؤن لوڈ منیجر کا لفظ تلاش کریں۔
 
Top