ابو شامل بھائی آپ کی ریپلائی کے اقتباس کے ساتھ بندہ کا جواب کچھ یوں ہے
’’ویسے مجھے یہ پڑھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کو صرف اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن میں گھنٹے لگ گئے؟ آپ کس طریقے سے انسٹال کر رہے تھے کی بورڈ؟ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا وی وائرلیس لینکس پر چل گیا
‘‘
ابو شامل بھائی میں کی بورڈ انسٹال نہیں کررہا تھا بلکہ وہ تو ابھی کرنا ہے میں دراصل اردو کی سپورٹ انٹرنیٹ سے ڈائونلوڈ کررہا تھا جس پر اتنا وقت لگا کیونکہ بائی ڈیفالٹ اس میں اردو کی سپورٹ انسٹال نہیں تھی، کی بورڈ کا معاملہ یہ ہے کہ میں کمپوزنگ کے لئے انپیج مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ استعمال کرتا ہوں جو کہ ونڈوز میں یونیکوڈ کے لئے بھی آسانی سے مل جاتاہے جبکہ لینکس کے لئے اگر مل جائے یا نیا کی بورڈ لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہو تو رہنمائی فرمائیں کیونکہ ونڈوز میں مائیکرو سافٹ کی بورڈ لے آئوٹ کری ایٹر کے ذریعے اپنی مرضی کا لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہے کسی بھی زبان کے لئے جس کی سپورٹ شامل ہو۔
دوسری بات وائرلیس کے لئے wvdial کو انسٹال کرنےمیں کئی دن لگے تھے بہر حال ہم نے بھی ہمت نہیں ہاری اور آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا۔
’’ میڈیا فائلزنہ چلنے کا سبب دراصل مائیکروسافٹ اور دیگر کاپی رائٹڈ کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے اوبنٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اس کی راہ میں روڑے اٹکائے اور یوں اوبنٹو ایم پی تھری اور دیگر کاپی رائٹڈ مواد کو چلانے کے لیے ضروری کوڈیکس سے محروم ہو گیا لیکن اس کا حل بہت آسان ہے آپ کو اوبنٹو سافٹویئر سینٹر سے صرف اوبنٹو ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز کی ایک فائل تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنا ہوگی اور بس، ہر فائل آپ کے کمپیوٹر پر چلنا شروع ہو جائے گی۔‘‘
وہ ایک فائل کونسی ہے جسے تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنے کے بعد ہر فارمیٹ (ویڈیو، آڈیو) چلنا شروع ہوجائے گا ویسے میں نے وی ایل سی اور موویڈا انسٹال کرلیا ہے موویڈا میں ابھی تک کوئی ویڈیو چلانے میں ناکام رہا ہوں، وی ایل سی میں ویڈیو چلتی توہے لیکن وہ رزلٹ نہیں جوونڈوز کا ہے۔
’’ "یوزر فرینڈلی" کے حوالے سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر شخص اس کی الگ تشریح کرے گا، آپ کو شاید یاد ہو کہ جب آپ نے پہلی مرتبہ ونڈوز استعمال کی ہوگی تو آپ کو وہ کتنی "یوزر فرینڈلی" لگی ہوگی
‘‘
یوزر فرینڈلی سے میری مراد یہ ہے کہ ونڈوز میں گرافیکل انٹرفیس کے ذریعے سے تقریباً اکثر کام ہونا ممکن ہوتاہے مثلاً پروگرامز وغیرہ انسٹال کرنا، ڈرائیورز اور اسی طرح کے دیگر امور جبکہ لینکس میں مرکزی کاموں کے لئے ٹرمینل سے رجوع کرنا پڑتا ہے جس کے لئے کمانڈز آپ کو یاد ہونی چاہئیں،یعنی ونڈوز میں جو کام چند کلک کرتے ہیں لینکس میں وہی کام کرنے کے لئے کمانڈز کی پوری پوری لائنیں دینی پڑتی ہیں، ظاہر ہے کلک کرنا آسان ہے اور اس کی نسبت ان مختلف قسم کی کمانڈز کو یاد رکھنا مشکل اور کمانڈز لکھنے میں وقت زیادہ لگتاہے بہ نسبت کلک کرنے کے۔
’’جو چیز نئی ہوتی ہے اس سے مانوس ہونے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے۔ شروع میں جب میں نے اوبنٹو کا استعمال شروع کیا تو آپ ہی کی طرح ان مسائل سے دوچار ہوا، کئی مرتبہ ٹھکرایا بھی، پھر انسٹال بھی کیا، کبھی کچھ اچھا لگا کبھی کچھ بہت ہی برا لگا۔ لیکن محفل اور دیگر فورمز پر محمد علی مکی، شاکر عزیز، محمد سعد اور دیگر ساتھیوں کی کوششوں سے آج جا کر اس قابل ہوئے ہیں آپ جیسے نو آموزوں کی باتوں کے مسائل کو کچھ سمجھ سکیں اور چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں انہیں کچھ سمجھابھی سکیں۔‘‘
جی یہ بات تو ٹھیک ہے ہم بھی ’’پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘‘ کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ڈٹے ہوئے ہیں۔
ابو شامل بھائی کیا انٹرنیٹ پرعلیحدہ سے ابنٹو کے سافٹ ویئرز کی کولیکشنز سی ڈیز یا آئی ایس او امیجز یا زپ فارمیٹ میں نہیں ملتیں جس کو کسی تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن سے ڈائونلوڈ کرلیاجائے جس میں ضرورت کے تمام ’’رسٹرکٹڈ‘‘ پروگرامز موجود ہوں جن کو بعد میں آف لائن رہتے ہوئے بھی انسٹال کیا جاسکے،
دوسرے مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ والے مسئلہ کا کوئی حل نکالیں ورنہ لینکس پراردو میرے لئے تو خواب ہی ہوگا کیونکہ میں اب نیاکی بورڈ لے آئوٹ پریکٹس کرنے سے تو رہا میری سپیڈ تو مونو ٹائپ پر ہی بنی ہوئی ہے۔
اللہ آپ کو اور تمام مسلمانوں کو خوشیاں اور آسانیاں تقسیم کرنےکی توفیق عطا فرمائے (آمین)
شکریہ
والسلام