لینکس پر آپکا ڈاؤن لوڈ مینیجر

ساجداقبال

محفلین
ونڈوز پر تو کافی سارے ڈاؤن لوڈ مینیجر مل جاتے ہیں لیکن لینکس پر انکی تعداد کافی کم ہے۔ آپ بتائیے کہ آپکا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ مینیجر کونسا ہے اور کیوں؟
میں‌ تو اوبنٹو پر وائن کی بدولت فلیش گیٹ استعمال کرتا ہوں، جو ونڈوز پر بھی میرا پسندیدہ تھا۔ مجھے اسلئے پسند ہے کہ سادہ سا انٹرفیس ہے، کنفگر کرنا بھی آسان ہے اور ٹورنٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر لیتا بغیر کسی اضافی سافٹ وئیر کے۔(گو اوبنٹو میں اب اپنا بھی آگیا ٹورنٹ ڈاؤنلوڈر)۔ اور ایک عام سے بات کہ یہ میرا ریپڈ شئیر اکاؤنٹ بھی سپورٹ کرتا ہے۔ :)
آپ کی پسند؟
 

ساجداقبال

محفلین
ڈاؤن لوڈر فار ایکس میں کوئی خاص‌ بات؟‌ کیا یہ سرور سے ایک ہی وقت میں زیادہ تھریڈز بناتا ہے؟؟؟
 

محمد سعد

محفلین
ڈاؤن لوڈر فار ایکس میں کوئی خاص‌ بات؟‌ کیا یہ سرور سے ایک ہی وقت میں زیادہ تھریڈز بناتا ہے؟؟؟

تھریڈ وغیرہ کے بارے میں تو معلوم نہیں لیکن رفتار خاصی بڑھ جاتی ہے۔ :) اور اس کے علاوہ یہ کسی بھی ڈیسکٹاپ ماحول میں چلایا جا سکتا ہے۔ بغیر کسی اضافی لائیبریریوں یا بوجھ کے۔

ویسے یہ تھریڈ کہتے کسے ہیں؟ :grin:
 

دوست

محفلین
ایک سے زیادہ پروسیس ایک ہی بار شروع کرنے کو ملٹی تھریڈنگ کہتے ہیں شاید۔ ایک تھریڈ کا مطلب ایک عمل۔ اس طریقے میں ڈاؤنلوڈ مینجر فائل کے کئی ٹوٹے کرکے سب کو ایک ہی بار میں اتارنا شروع کردیتا ہے۔ اس سے رفتار بڑھ جاتی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ ساجد تھوڑا سا وائن کے بارے میں بتائیں گے میں اس کو استعال کرنا چاہتا ہوں کیسے ؟
 

گرو جی

محفلین
میں‌تو ڈاون لوڈ منیجر استعمال کرتا ہوں، یہ بہت تیز رفتا ہے اور اس میں آف لائن براوزر بھی موجود ہے
 

ساجداقبال

محفلین
شکریہ ساجد تھوڑا سا وائن کے بارے میں بتائیں گے میں اس کو استعال کرنا چاہتا ہوں کیسے ؟
وائن وہ جادوگر سافٹ وئیر ہے جس کی بدولت آپ ونڈوز کے پروگرام لینکس پر چلا سکتے ہیں۔ گو سارے پروگرامز نہیں لیکن اس کی بدولت لینکس پر چلنے والے ونڈوز پروگرامز کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ فوٹوشاپ سی ایس ٹو تک کے ورژن، ڈریم ویور، فلیش گیٹ وغیرہ اس فہرست میں شامل چند مشہور نام ہیں۔
Crossover بھی اسی قسم کا ہے لیکن کبھی استعمال نہیں کیا اور غالباً ہے بھی کمرشل۔ ونڈوز گیمز لینکس پر چلانے کیلیے Cadega نامی پروگرام موجود ہے، لیکن ہے وہ بھی کمرشل۔
اگر آپ اوبنٹو استعمال کر رہے ہیں تو یہ آپکی ریپازٹری میں‌ موجود ہے صرف انسٹال کرنے کی دیر ہے۔:)
 

ابوشامل

محفلین
crossover میں استعمال کر چکا ہوں البتہ کبھی wine استعمال کرنے کا انکشاف نہیں ہوا (شرعاً حرام ہے ;) ) crossover اچھا سافٹ ویئر ہے لیکن استعمال کے بعد تجربہ نے یہ بتایا کہ جو سافٹ ویئرز windows کے لیے تیار کیے جائیں انہیں لینکس پر مکمل صلاحیتوں کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے فوٹوشاپ۔
 

ساجداقبال

محفلین
فوٹوشاپ میں آپکو کیا مسائل پیش آتے ہیں؟ وائن کے تحت میں نے گو فوٹوشاپ کم ہی استعمال کیا ہے لیکن کوئی خاص خرابی نوٹ‌ نہیں‌ کی۔
 
Top