لینکس کا بھوت

السلام علیکم
میرے اوپر آج کل لینکس کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا ونڈوز سسٹم اکثر سست اور کریش ہوجاتا ہے جبکہ میں نے سنا ہے کہ لینکس میں ایسا نہیں مگرمیرے کچھ تحفظات ہیں :
سب سے پہلی تو یہ کہ کیا لینکس پر آفس 2003 چلا سکتے ہیں جیسا کہ ان کا دعوی ہے:
http://www.wine-reviews.net/microsoft/running-ms-office-2003-under-linux-with-wine-0952.html
یاد رہے کہ میں اوپن آفس استعمال کرنا پسند نہیں کرتا۔
دوسرا یہ کہ کیا کراچی میں اوریجنل لینکس دستیاب ہے؟ کتنے کی اور کہاں سے؟
کیا ونڈوز کے مقابلے میں لینکس کے کچھ زیادہ فوإئد ہیں یا نقصانات؟
آپ اہل علم کی آراء کا انتظار رہے گا۔
جزاکم اللہ خیرا
 
آپ کے سوالات کے جوابات:

1: آفس 2003 اور 2007 کیا چیز ہے لینکس پر تو آپ ونڈوز بھی چلا سکتے ہیں۔ جی ہاں‌ بیک وقت دونوں ایک ہی مشین پر ایک ہی مانیٹر پر۔ اس کام کے لئے ایک سے زائد ورچؤل مشین سرور مفت دستیاب ہیں مثلاً‌ وی ایم وئیر
2: لینکس مین کچھ بھی اوریجنل نہیں ہوتا اور کچھ بھی پائریٹیڈ نہیں ہوتا۔ آپ کے پاس کچھ ہزار سے بھی زائد انتخابات ہیں۔ یہ فیصلہ آپ کا ہے کہ ان میں سے کسے منتخب کرتے ہیں۔ اور آپ کے پاس بینڈ وڈتھ کا مسئلہ نہ ہو تو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یا کچھ کو مفت گھر منگوا سکتے ہیں۔ گو کہ اس میں 2-3 ہفتوں کا وقت لگ جاتا ہے۔ اور چاہیں تو مفت یا بقیمت بیچ سکتے ہیں۔
3: فائدہ نقصان کا تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہاں میری مشین مین ونڈوز وسٹا بھی ہے پر کئی کئی مہینے اس کی شکل نہیں دیکھتا جبکہ لینکس کے سامنے اوسطاً 14 گھنٹے یومیہ رہتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
لینکس سسٹم عموما ونڈوز کےمقابلے میں کافی اسٹیبل تصور کیا جاتا ہے۔لیکن اسمیں اوپن ٹائپ انجنز کی کمزوری کے باعث یونیکوڈ نستعلیق غیر موزوں ہے۔ علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں ہی اوپن آفس میں ٹھیک کام نہیں کرتے۔ البتہ اگر کسی نے مائروسافٹ آفس لینکس پر ٹیسٹ کیا ہو تو کیا وہاں نوری نستعلیق ٹھیک کام کرے گا۔؟
دوسرا لینکس تو ایک اوپن سورس سسٹم ہے اور ظاہر ہےجہاں سے بھی لیں گے، مفت ہےاور اوریجنل ہے۔
 
1: آفس 2003 اور 2007 کیا چیز ہے لینکس پر تو آپ ونڈوز بھی چلا سکتے ہیں۔ جی ہاں‌ بیک وقت دونوں ایک ہی مشین پر ایک ہی مانیٹر پر۔ اس کام کے لئے ایک سے زائد ورچؤل مشین سرور مفت دستیاب ہیں مثلاً‌ وی ایم وئیر

کیا اس کی کچھ مزید تفاصیل بیان کر سکتے ہیں؟
کوئی طریقہ کار وغیرہ۔۔۔
 

دوست

محفلین
بڑا برکت والا کام کیا تھا لینکس سے آپ نے عارف پاء جی ;)
بڑے بھائی آپ کو لینکس کے سلسلے میں اوبنٹو کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اتارنے کے لیے یہاں سے رجوع کریں۔
 

سلیم احمد

محفلین
:dancing::biggrin:
یہ کام میں نے ونڈوزxp پر ہی کیا تھا۔ ایک دوست نے ونڈوز 98 پر انپیج 2،93 انسٹال کرکے دیا تھا۔ بس میں‌نے اسکی کاپیاں بنا لیںvmware کی مدد سے۔

کیا انپیج کی کاپی بنائی جاسکتی ہے کہ وہ بغیر ڈونگل کے چلے ۔ میرا مطلب ہے اگر اصل پروگرام موجود ہو اور ڈونگل بھی تو کیا کسی دوسرے کمپیوٹر پر ڈونگل کے بغیر چلایا جاسکتا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
کیا انپیج کی کاپی بنائی جاسکتی ہے کہ وہ بغیر ڈونگل کے چلے ۔ میرا مطلب ہے اگر اصل پروگرام موجود ہو اور ڈونگل بھی تو کیا کسی دوسرے کمپیوٹر پر ڈونگل کے بغیر چلایا جاسکتا ہے ۔

جی ہاں ایسا بالکل ممکن ہے۔ اگر آپکے پاس انپیج 3 موجود ہے تو بذریعہ ذاتی پیغام مجھے اسکی ڈیٹیلز ارسال کر دیں۔۔۔ باقی کام وہیں پر سمجھا دوں گا;)
 
Top