لیٹ آنے لگے ہو۔۔۔!

اب اکثر لیٹ آنے لگے ہو !
دفتر کا کام زیادہ ہوگیا ہے ناں؟
اور افسر بھی زیادہ تنگ کرنے لگا ہے ؟
سنا ہے کل شام تم کچھ نئے دوستوں کے ساتھ تھے
اور وہ دوست۔۔۔ مخلوط تھے
تمہارے چہرے پر ہنسی کے فوارے چھوٹ رہے تھے
یہ شاید مجھ سے دور رہنے کا جشن تھا
یا تمہارے جھوٹ کی فتح کا
میں بھی۔۔۔۔کل شام
تمہارے انتظار میں ہر روز سو جانے والے اپنے معصوم بچے کادل رکھنے کو باہر نکلی تھی
اور اسی ریسٹورنٹ کے ایک کونے میں بیٹھی
تمھیں دیکھتی رہی تھی
اور تمہیں کل شب بھی۔۔۔
بوس نے لیٹ چھوڑا تھا نا ں؟
٭٭٭
 
اچھی نثری نظمیں نکالتے ہیں آپ قبلہ!
یہ بھی خوب ہے۔
شکریہ سر۔نوازش۔ جزاک اللہ۔ میں آپ کو پرائیویٹ میسج بھیجنے والا تھا کہ میری کتاب پرنٹ ہونے جارہی ہے اس سے قبل ایک بار نظرِ ثانی فرما لیجیے اگروقت ہو تو۔۔۔
 
"نثری نظم" سے بڑھ کر کیا بیہودگی ہو سکتی ہے۔ جدید مصوری بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

جو چیز آپ کو پسند نہیں اس پر اس طرح کے لفظ کا استعمال کرنا اور وہ بھی کسی کی تخلیق پر اور وہ بھی جب شیطان قید ہو... .. اللہ اللہ! :)
 
"نثری نظم" سے بڑھ کر کیا بیہودگی ہو سکتی ہے۔ جدید مصوری بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
بھیا نثری نظم کا موضوع طویل بحث طلب ہے۔روایت کے تلوے چاٹنے والوں نے آزاد نظم کو بھی پسند نہیں کیا تھا اور بعد میں خود بھی کہیں اور فخر سے مشاعروں میں سنائیں ۔ یہ اگر آپ کو پسند نہیں تو اپنا راستہ ناپیے کسی نے کمنٹ کا پابند نہیں کیا۔ اور اگر یہ آپ جناب کے نزدیک بیہودگی ہے تو پہلا اعتراض ہماری پیاری اردو محفل پر کیجیے جہاں یہ زمرہ باقاعدہ موجود ہے۔
 
Top