لیپ ٹاپ بیٹری چارجنگ پرابلم

ساقی۔

محفلین

سحری کے بعد لیپ ٹاپ آن کیا تو نیا مسئلہ سامنے آ گیا ۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری چارجنگ پر لگائی تو مندرجہ ذیل میسج ملا ۔ اس کے بعد نیٹ پر مسئلے کا حل سرچ کیا اور اس کے مطابق عمل کیا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔
ماہرین سے گزارش ہے کہ ارجنٹ اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔

2hnb7u9.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
تار، پلگ، socket وغیرہ ہر چیز دیکھ لیں کہ صحیح کام کر رہی ہے، ورنہ بیٹری تبدیل کرنی پڑے گی۔
 
جو تصویر میں نے پوسٹ کی ہے اگر وہاں غور کریں تو آپ کو نظر آئے گا کہ پاور بیٹری کے ساتھ کنیکٹ ہے ۔۔یعنی ہر چیز اوکے ہے ۔۔ مگر چارجنگ نہیں ہو رہی ۔
 
لگتا ہے بیٹری ہی خراب ہوگئی ہے۔ کتنا عرصہ پرانی بیٹری یا لیپ ٹاپ ہے؟
 
دلاور خان

لائبریرین
سحری کے بعد لیپ ٹاپ آن کیا تو نیا مسئلہ سامنے آ گیا ۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری چارجنگ پر لگائی تو مندرجہ ذیل میسج ملا ۔ اس کے بعد نیٹ پر مسئلے کا حل سرچ کیا اور اس کے مطابق عمل کیا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔
ماہرین سے گزارش ہے کہ ارجنٹ اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔

2hnb7u9.jpg
بیٹری کو کو لیپ ٹاپ سے نکال کر کچھ دیر رکھا رہنے دیں پھر لگا کر چیک کریں۔
 
دو سال پہلے خریدا تھا لیپ ٹاپ۔ کل تک بیٹری ٹائمنگ دو گھنٹے تھی آج اچانک کیسے خراب ہو گئی؟
دو سال بعد بیٹری کا خراب ہونا کوئی عجیب بات نہیں۔
کیا آپ بیٹری کو اکثر لیپ ٹاپ کے ساتھ لگا کر اور پاور کو بھی لگا کر رکھتے تھے؟ ایسا کرنے سے بھی بیٹری جلدی خراب ہوجاتی ہے۔
 
انجانا

محفلین
سحری کے بعد لیپ ٹاپ آن کیا تو نیا مسئلہ سامنے آ گیا ۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری چارجنگ پر لگائی تو مندرجہ ذیل میسج ملا ۔ اس کے بعد نیٹ پر مسئلے کا حل سرچ کیا اور اس کے مطابق عمل کیا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔
ماہرین سے گزارش ہے کہ ارجنٹ اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔

2hnb7u9.jpg
میرے پاس یہ مسئلہ تب آتا ہے جب بجلی کی وولٹیج کم ہو۔ وولٹیج سٹیبلایزر سے چارج کریں ۔ انشاء اللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
 
دوست

محفلین
بیٹری دو تین سال ہی نکالتی ہے۔ چارجنگ نہ ہونے کا مسئلہ یا تو وولٹیج میں کمی بیشی سے ہوتا ہے یا پھر لیپ ٹاپ گرم ہو تو بھی چارجنگ نہیں ہوتی۔ ایچ پی میں عام مسئلہ ہے یہ۔
 
میں نے بہت اختیاط سے استعمال کی ہے ۔ جب لیپ ٹاپ خریدا تھا تو تین گھنٹے ٹائمنگ تھی اور کل تک دو گھنٹے تھی ۔ سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ یک دم ہی ڈیڈ کیسے ہو گئی بیٹری۔
خیر سٹیبلائزر کئ ساتھ لگا کر چیک کرتا ہوں ۔​
 
ساقی۔

محفلین
چارجنگ والا مسئلہ تو چارجر تبدیل کرنے سے حل ہو گیا تھا ۔

اب دو دن سے مسئلہ یہ ہے کہ باسٹھ فیصد تک بیٹری تقریبا ۴۰ منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔ مگر اس کے بعد چارجنگ آگے نہیں بڑھتی ۔اگر بڑھے بھی تو ایک گھنٹے بعد ایک فیصد یعنی ۶۳ فیصد ہو پاتی ہے ۔۔۔ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
 
arifkarim

معطل

لوڈ شیڈنگ :)
 
Top