لیپ ٹاپ بیٹری

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم،

امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔مجھے جب بھی کمپیوٹر سے متعلق کوئی مسئلہ ہواردو محفل سے بہتر حل طلب جگہ اور کوئی نظر نہیں آتی۔۔لہذا ایک بار پھر ایک سوال کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا لیپ ٹاپ جسے میں بیٹری فل ہونے پر بھی پلگڈان رکھتی ہوں کیا اس طرح مسلسل پاور سپلائے دینے سے بیٹری کی لائف کو خطرہ ہوتا ہے۔۔۔؟؟

دوسری بات میرے ایک عدد کزن نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ ارضان اگر بیٹری چارجنگ کے بارے میں آپ اتنی ہی کم حوصلی ہیں تو بیٹری نکال کر ڈائریکٹ پلگ سے پاور سپلائے دے کر لیپ ٹاپ استعمال کرتی رہیں۔۔۔۔کیا یہ مشورہ درست ہے؟؟

میرا لیپ ٹاپ آرام سے 4 سے کچھ اوپر بیٹری ٹائم نکال لیتا ہے آج کل پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی محفوظ ہے لیکن وہ کہتے ہیں نا بری عادتیں جلدی نہیں چھوٹتیں۔۔۔مجھے بھی یہی فکر رہتی ہے کہ کسی ٹائم بھی لائیٹ نہ چلی جائے لہذا لیپ ٹاپ بلکل فل چارج رہے۔:(
 
آپ کو مشورہ کیوں دیا جائے بھلا، جب آپ لیپ ٹاپ ہوتے ہوئے اور بجلی کی شکایت نہ ہوتے ہوئے بھی محفل نہیں آتیں؟ :)

خیر مذاق بر طرف، بٹیا رانی، ایسا کہتے سنا تو ہے لوگوں کو کہ بیٹری چارج کر کے استعمال کیجئے اور جب بیٹری تمام ہونے کو آئے تو پھر پلگ کیجئے لیکن ہم نے خود اس بات کی کبھی پروا نہیں کی۔ ہم تو ہمیشہ پلگ کر کے ہی لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
معمہ تو یہ ہے کہ آپ لیپ ٹاپ پر چار چار گھنٹے استعمال کرتی ہیں تو کس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے؟ :)
فورم پر تو آپ اتنے عرصے بعد آئی ہیں اور نئی فورم کے بارے میں آپ نے اپنے تاثرات سے آگاہ بھی نہیں کیا۔ :(
اپنے کزن سے مؤدبانہ گزارش کریں کہ آپ سیف سائیڈ پر رہنا پسند کرتی ہیں۔ ویسے بھی پلگ ان ہونےسے بیٹری لائف کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید امن۔

اصول یہی ہے کہ جب بیٹری پوری طرح چارج ہو جائے اور اگر آپ صرف بیٹری پر چلانا چاہتے ہیں تو اس وقت دوبارہ پلگ ان کریں جب بیٹری بالکل ختم ہو جائے یا ختم ہونے کے قریب ہو۔

بیٹری نکال کر چلانے میں ایک نقصان یہ ہو گا کہ جب بھی بجلی جائے گی آپ کا کمپیوٹر فوراً بند ہو جائے گا۔
 
محمد امین

لائبریرین
اور ایک بات۔

ونڈوز میں لیپ ٹوپ کے لیے پروفائل بنی ہوئی ہوتی ہیں۔ وہ ایسے کہ جب آپ نے چارجر پلگ ان کیا ہوا ہو تو آپکا پروسیسر اور دیگر اعضاء اپنی مکمل صلاحیت پر کام کریں گے۔ اور اگر صرف بیٹری پر چل رہا ہو تو سب چیزیں اعتدال میں ہوتی ہیں تاکہ بیٹری زیادہ دیر تک چل سکے۔ اس طرح اگر آپ لیپ ٹوپ کو بیٹری پر استعمال کریں گے تو آپکو رفتار کی مد میں تھوڑا سا برداشت کرنا پڑے گا
 
امن ایمان

محفلین
آپ کو مشورہ کیوں دیا جائے بھلا، جب آپ لیپ ٹاپ ہوتے ہوئے اور بجلی کی شکایت نہ ہوتے ہوئے بھی محفل نہیں آتیں؟ :)

خیر مذاق بر طرف، بٹیا رانی، ایسا کہتے سنا تو ہے لوگوں کو کہ بیٹری چارج کر کے استعمال کیجئے اور جب بیٹری تمام ہونے کو آئے تو پھر پلگ کیجئے لیکن ہم نے خود اس بات کی کبھی پروا نہیں کی۔ ہم تو ہمیشہ پلگ کر کے ہی لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں۔ :)

سعود بھائی بس کیا بتاؤں۔۔۔میری ایک عدد بیٹی میری تمام ایکٹویٹز کی دشمن ہیں۔۔جب بھی محفل پر آؤں تو پھر دل چاہتا ہے کہ ڈھیر سارا وقت یہاں پر لکھنے پڑھنے میں گزاروں لیکن وہ ابھی مجھے کچھ نہیں کرنے دیتی نا:( میرے لیپ ٹاپ پر بھی اس کی اجارہ داری ہے۔۔۔جنوری سے انشاءاللہ وہ سکولنگ شروع کرے گی تب شاید آپ مجھے پھر سے فعال دیکھیں۔۔میرا دل نہیں چاہتا کہ ایک موضوع شروع کروں اور پھر ہفتوں غائب رہوں اور سب کو بلاوجہ انتظار کی ذحمت دوں۔۔مجھے انتظار کرنا اور کروانا دونوں برے لگتے ہیں۔

چلیں جی اب میری لیپ ٹاپ بیٹری کی صحت و زندگی آپ کے ذمے۔۔۔۔میں نے پہلے بھی آپ کا مشورہ مان کرdell والا لیپ ٹاپ سیل کردیا تھا جس کے ڈرائیورز ہی نہیں مل رہے تھے۔۔۔پھر فرسٹ ہینڈ لائسنسڈ ونڈوز 7 کے ساتھ compaq کا نیا لیپ ٹاپ لے لیا تھا جس کی وجہ سے بہت ساری الجھنوں سے بچ گئی تھی تھی :)

آپ کا بہتتتتتت شکریہ
 
امن ایمان

محفلین
معمہ تو یہ ہے کہ آپ لیپ ٹاپ پر چار چار گھنٹے استعمال کرتی ہیں تو کس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے؟ :)
فورم پر تو آپ اتنے عرصے بعد آئی ہیں اور نئی فورم کے بارے میں آپ نے اپنے تاثرات سے آگاہ بھی نہیں کیا۔ :(
اپنے کزن سے مؤدبانہ گزارش کریں کہ آپ سیف سائیڈ پر رہنا پسند کرتی ہیں۔ ویسے بھی پلگ ان ہونےسے بیٹری لائف کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

نبیل بھائی کچھ نہ پوچھیں۔۔:( پتہ ہے آپ سب حضرات اور اپنے بچوں کے بابا جانی ہیں۔۔۔جبکہ میں معصوم و مظلوم ایک عدد بیٹی کی ماما۔۔۔جس کو مجھ سے ذرا سا بھی ڈر نہیں لگتا۔۔۔لاکھ آنکھیں دیکھاؤں اس نے کرنا وہی ہے جو اس کا دل چاہے گا۔۔۔میں جیسے ہی کمپیوٹر آن کروں اسی وقت اسے بھی اے بی سی بنانا ہوتی ہے۔۔۔نظمیں سننا ہوتیں ہیں۔۔کیا کلرنگ بک میں رنگ بھرنا ہوتے ہیں:cry: اس کی خاطر اور اس کے بابا کی خاطر فی الحال اپنی تمام خواہشات کی قربانی دے رکھی ہے۔۔۔پہلے اردو محفل پے تب آئی تھئی جب میں اپنی ماما کے گھر اکیلی تھی اور یہاں مجھے بہت سارے اپنے مل گئے تھے۔نئی تھیم ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔۔میں یہاں لکھتی نہیں لیکن پڑھتی ضرور رہتی ہوں۔۔کون نیا رکن آیا۔۔کون کیا کر رہا ہے۔۔۔اردو محفل کو میں شاید کبھی بھی نہیں بھول سکتی۔

آپ کا بہت شکریہ۔
 
آپ کی ننھی پری کا حل ہم نے یہ تجویز کیا ہے کہ آپ ان کو بھی محفلین بنا دیں۔ اس طرح جونئیر محفلین میں ایک عدد اضافہ بھی ہو جائے گا۔ :)

اور ہاں اردو محفل کی صرف تھیم نہیں بدلی گئی ہے بٹیا رانی، ہم نے وی بلیٹن سافٹوئیر کو ہی اللہ حافظ کہہ دیا ہے۔ :)
 
عسکری

معطل
آجکل کے بچے اتنے اچھے نہیں کہ وہ نقلی والے سے بہل جائیں ھھھھھھھھھھھھھ وہ زمانے لد گئے جب بچوں کو رام کیا جا سکتا تھا اس طرح
 
نبیل

تکنیکی معاون
آج کل بچوں کے لیے کافی اچھے اور نسبتاً سستے لیپ ٹاپ کمپیوٹر آ رہے ہیں جن میں بچوں کے لیے ایجوکیشنل گیمز ہو تی ہیں۔ کچھ تو ٹچ انٹرفیس کے ساتھ بھی آ رہے ہیں۔ اس طرح کی ڈیوائس بچوں کو لے دی جائے تو امکان ہے کہ آپ اپنا کمپیوٹر سکون سے استعمال کر سکیں گے۔ :) ویسے بچوں کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ ٹی وی، کمپیوٹر پر وقت صرف کرنے کی بجائے کھیلیں کودیں اور کتابیں پڑھیں۔
 
میم نون

محفلین

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکتہ

امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔مجھے جب بھی کمپیوٹر سے متعلق کوئی مسئلہ ہواردو محفل سے بہتر حل طلب جگہ اور کوئی نظر نہیں آتی۔۔لہذا ایک بار پھر ایک سوال کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔

محفل میں دوبارہ سے خوش آمدید :)

میرا لیپ ٹاپ جسے میں بیٹری فل ہونے پر بھی پلگڈان رکھتی ہوں کیا اس طرح مسلسل پاور سپلائے دینے سے بیٹری کی لائف کو خطرہ ہوتا ہے۔۔۔؟؟

جی اگر بیٹری مکمل طور پر چارج ہو جائے تو چارجر نکال دینا چاہئیے، ایسا کرنے سے بیٹری کی زندگی زیادہ ہوتی ہے۔

دوسری بات میرے ایک عدد کزن نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ ارضان اگر بیٹری چارجنگ کے بارے میں آپ اتنی ہی کم حوصلی ہیں تو بیٹری نکال کر ڈائریکٹ پلگ سے پاور سپلائے دے کر لیپ ٹاپ استعمال کرتی رہیں۔۔۔۔کیا یہ مشورہ درست ہے؟؟

ہاں، بیٹری نکال دینا بھی درست ہے لیکن ایسا کرنا اس صورت میں زیادہ مناسب رہتا ہے جب آپ مسلسل چارجر کے ساتھ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اور کمپیوٹر کو باہر لے جانا مقصود نہیں ہوتا، میں نے اپنے بھائی کو بھی یہی مشورہ دیا تھا اور اب وہ بھی بیٹری مکمل چارج کر کے نکال دیتا ہے اور گھر میں کمپیوٹر کو چارجر کے ساتھ استعمال کرتا ہے اور جب باہر جانا ہو تو بیٹری لگا لیتا ہے۔

میرا لیپ ٹاپ آرام سے 4 سے کچھ اوپر بیٹری ٹائم نکال لیتا ہے آج کل پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی محفوظ ہے لیکن وہ کہتے ہیں نا بری عادتیں جلدی نہیں چھوٹتیں۔۔۔مجھے بھی یہی فکر رہتی ہے کہ کسی ٹائم بھی لائیٹ نہ چلی جائے لہذا لیپ ٹاپ بلکل فل چارج رہے۔:(

بیٹری کو مکمل چارج کر کے نکالا جا سکتا ہے اور پھر بغیر بیٹری کے استعمال کریں۔ بیٹری نکالنی ہو یا لگانی ہو پہلے کمپیوٹر کو ہمیشہ بند کر لیں

لیکن چونکہ آپکی بیٹی چھوٹی ہے اس لئیے اور اس اندیشے سے کہ کہیں وہ بیٹری کی کنکشنز کو ہاتھ نہ لگا دے، بہتر یہی ہے کہ آپ بیٹری کو ہمیشہ لگا رہنے دیں اس سے بیٹری کی زندگی پر تو اثر پڑے گا لیکن حفاظتی اعتبار سے یہی مناسب ہے۔
 
Top