لیپ ٹاپ پر پانی گر گیا ہے۔

لیپ ٹاپ پر پانی گر گیا ہے۔ اب اسٹارٹ نہیں ہو رہا ہے؟ کیا کروں ؟؟

12851_1279536956792_1481088085_800301_1724288_n.jpg
 

فخرنوید

محفلین
اس کی بیٹری فوری نکال دینی تھی۔ اس کے بعد لیپ ٹاپ کو کھول کر پٹرول مارنا تھا اور اچھی طرح خشک کرنے کے بعد بیٹری دوبارہ لگا کر آن کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پیٹرول سے تو اور بھی خراب ہو جائے گا۔

بیٹری نکال کر اس کو ہیر ڈرائیر سے اچھی طرح خشک کر لیں۔ جب یقین ہو جائے کہ بالکل خشک ہو گیا ہے تو بیٹری لگا کر آن کر لیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
سب سہی کہہ رہیں ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے یا تھا کہ جب پانی گرنے کے فورًا بعد ہی بیٹری نکال دی جائے۔ اور فورًا ہیئر ڈرائیر سے خشک کیا جائے۔

لیکن اگر بھی یہ حل کیئے جائیں یعنی ہیئر ڈرائیر، پیٹرول وغیرہ تو ٹھیک ہونے کے چانسز ہیں لیکن دوبارہ خراب ہونے کے بھی اتنے ہی چانسز ہیں۔ کیوں کہ پانی کہ وجہ سے آہستہ آہستہ پرزوں پر زنگ لگنا شروع ہو جائے گا، اور ہفتہ دو ہفتہ میں وہ گیا۔
 

فخرنوید

محفلین
پٹرول اسی وجہ سے کہا ہے کہ وہ پانی ہٹا کر خود خشک ہوجائے گا۔ اور مستقبل قریب میں پریشان نا کرے۔ باقی مرشد پاک نے کہہ دیا ہے کہ پٹرول لیپ ٹاپ کی صحت کے لئے مضر ہے تو ہو سکتا ہے ان کی کوئی اپنی لاجک ہو۔
 

خوشی

محفلین
لیپ ٹاپ پر پانی گر گیا ہے۔ اب اسٹارٹ نہیں ہو رہا ہے؟ کیا کروں ؟؟

12851_1279536956792_1481088085_800301_1724288_n.jpg

کیا سٹارٹ نہیں‌ھو رھا کار موٹر سائیکل یا لیپ ٹاپ ، یہ سب چیزیں دکھانے کے لئے آپ کو کتنی محنت کرنا پڑی ویسے سچ بتائیں لیپ ٹاپ کار کی چھت پہ کر کیا رھی تھی :hypnotized:
 
کیا سٹارٹ نہیں‌ھو رھا کار موٹر سائیکل یا لیپ ٹاپ ، یہ سب چیزیں دکھانے کے لئے آپ کو کتنی محنت کرنا پڑی ویسے سچ بتائیں لیپ ٹاپ کار کی چھت پہ کر کیا رھی تھی :hypnotized:

بچوں سے بچانے کیلئے لیپ ٹاپ ٹاپ دھوپ میں کار کی چھت پہ رکھ دیا تھا۔
 

dxbgraphics

محفلین
دھوپ میں کھول کر رکھنا تھا تاکہ مین بورڈ پورا خشک ہوجائے۔ اندر دھوپ نہیں جائیگی تو مین بورڈ کیسے خشک ہوگا۔
 

مغزل

محفلین
فرحان،۔ ایک کام کرو۔۔ گھر کے دراوزے پر رکھ دو۔۔ اور مجھے پتہ بتادو۔۔ ایسا چلے گا ۔۔ کہ بس۔۔
 
Top