لیگی قیادت نے نواز اور مریم کو دھوکا دیا

رہنماپیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکادیا ہے۔
اعتزاز احسن نے ایک بیان میں لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کس طرح شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟
خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا جبکہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب،نظر ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئےتھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، ان رہنماؤں کو اندر جانے سےکوئی نہیں روکتا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، ن لیگی لیڈروں نےسازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔
انہوں نے مشاہد اللہ خان کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے پر داد دی۔
انہوں نے ن لیگ کے مزید رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے، پھنسا دیا ہے،اتنادھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کےساتھ دیکھا۔
 
سعد رفیق کے حوالے سے اعتزاز احسن کی انفارمیشن غلط ہے۔ وہ کل سارا دن سڑکوں پر ہی رہا ہے۔
الیکٹرانک میڈیا نے تقریباً بلیک آؤٹ کیا ہے احتجاج کا۔
البتہ ائرپورٹ پر نہ پہنچنا ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔ شاید کوئی یہاں اس پر تفصیل بتا سکے۔
 
زیک

مسافر
بھائیوں کی سیاسی لڑائی کی مثالیں تو بھری پڑی ہیں۔ ڈاکٹر خان صاحب شاید وزیر اعلی تھے اور عبدالغفار خان جیل میں
 
اے خان

محفلین
نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر دکھ اور افسوس ہے میں نے ہمیشہ ان سے مخلص ہوکر ان کو مشورے دیئے اور اسی دن سے بچنے کیلئے انہیں فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، قوم آج فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو میرا مشورہ غلط تھا؟انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے چوہدری نثار
 
یہ تو بڑا متنازعہ بیان ہو گیا۔
اس کا صاف یہ مطلب ہے کہ اگر فوج اور عدلیہ سے بنا کر رکھتے تو کرپشن جائز ہو جانی تھی۔
 
فرقان احمد

محفلین
رہنماپیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکادیا ہے۔
اعتزاز احسن نے ایک بیان میں لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کس طرح شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟
خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا جبکہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب،نظر ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئےتھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، ان رہنماؤں کو اندر جانے سےکوئی نہیں روکتا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، ن لیگی لیڈروں نےسازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔
انہوں نے مشاہد اللہ خان کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے پر داد دی۔
انہوں نے ن لیگ کے مزید رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے، پھنسا دیا ہے،اتنادھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کےساتھ دیکھا۔
یہ سب منصوبے کا حصہ ہے۔ ہم یہ ماننے کو تیار نہیں کہ کوئی بھی مسلم لیگی رہنما مرکزی قیادت کی پالیسی سے ہٹ کر چلنے پر یقین رکھتا ہے۔ مسلم لیگ نون اس وقت وفاق میں مضبوط اپوزیشن جماعت بننا چاہتی ہے تاہم پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ اپنے پاس رکھنے کی خواہش مند معلوم ہوتی ہے۔ ہم بدقسمتی سے نوے کی دہائی کی سیاست کی طرف لوٹ کر جا رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی رضامندی سے مرکز میں جو حکومت بنے گی، وہ محض کٹھ پتلی ہو گی۔ اسٹبیلشمنٹ کی خوشنودی کے ساتھ ہی اس کا دانہ پانی چلے گا۔
 
A jabbar

محفلین
سعد رفیق کے حوالے سے اعتزاز احسن کی انفارمیشن غلط ہے۔ وہ کل سارا دن سڑکوں پر ہی رہا ہے۔
الیکٹرانک میڈیا نے تقریباً بلیک آؤٹ کیا ہے احتجاج کا۔
البتہ ائرپورٹ پر نہ پہنچنا ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔ شاید کوئی یہاں اس پر تفصیل بتا سکے۔
اعتزاز احسن نواز شریف اور مریم بی بی کا خیر خواہ کب سے ہو گیا؟ یہ ن لیگ کا سیاسی مخالف ہے اور پانچ سال پہلے اپنی بیوی کی ن لیگ کے ہاتھوں شرم ناک شکست نہیں بھولا۔ اس وقت سے اس نےچالاک لومڑی کے انداز میں ن لیگ کے اندر اختلاف بڑھانے کی اپنی سی کوشش کی۔ دھرنے کے دنوں میں چوہدری نثار سے اس کی تو تو میں میں کسے بھولی ہوگی۔ کبھی اس نے نثار کو مسلم لیگی حکومت کو اندر سے گرانے کا ذمہ دار قرار دیا۔ کبھی نواز اور شہباز کے اختلافات کا شوشا چھوڑا۔ کبھی اس نے مریم کو حقیقی لیڈر قرار دیا اور پھر کبھی مریم پر تنقید کی۔ یہ سب اس کی سیاست ہے۔ اس کی انفارمیشن بھی خود ساختہ اور اس کی دانش بھی ناقص۔مسلم لیگیوں کو ان جیسوں کے تبصروں اور انفارمیشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہونی چاہیئے۔
آپ کا یہ کہنا درست ہے کہ میڈیا نے بلیک ائوٹ کیا جس کا حکم دیا گیا تھا جو سراسر نا انصافی تھی۔
ائر پورٹ تک نہ پہنچنا ،سوالیہ نشان اس لئے نہیں ہے کہ ان لوگوں نے اپنا شو کرنا تھا۔کر لیا۔ سارا دن میڈیا پر چھائے رہے۔سارا لاہور کنٹینرز اورناکوں کے حصار میں رہا۔ دنیا بھی میں اس شو کو ہائپ ملی۔ٹکرائو ان کا مطمع نظر ہی نہیں تھا اور نہ اس کے متحمل ہو سکتے تھے۔ انہیں الیکشن لڑنا ہے اور الیکشن میں چند دن ہیں۔ ایسے وقت اپنے سرگرم کارکنوں کو میدان سے غائب ہونے کا رسک انکے مفاد میں نہیں تھا۔ سو یہ شاید سب سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
سعد رفیق کے حوالے سے اعتزاز احسن کی انفارمیشن غلط ہے۔ وہ کل سارا دن سڑکوں پر ہی رہا ہے۔
الیکٹرانک میڈیا نے تقریباً بلیک آؤٹ کیا ہے احتجاج کا۔
البتہ ائرپورٹ پر نہ پہنچنا ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔ شاید کوئی یہاں اس پر تفصیل بتا سکے۔
سڑکوں پر تو میں بھی رہا ہوں کل سارا دن لیکن میرا بھی لاہور ہوائی اڈے جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ :sneaky:
 
Top