ماؤس کا کام کیبورڈ سے کیسے لینا ہے؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے دو تین بار یہ مشکل پیش آئی کہ ماؤس ایک دم کام کرنا چھوڑ جاتا۔ ایسی صورت میں ماؤس کا کام کیبورڈ سے کس طرح لیا جا سکتا ہے؟ کس کام کے لئے کون سی کیز استعمال ہونی ہیں؟

اس بارے میں کچھ رہنمائی کردیں۔

اگر اس موضوع پر یہاں محفل میں کوئی دھاگہ پہلے سے موجود ہے تو نشاندہی کردیں۔


شکریہ
 
کس قسم کا کام لینا چاہتی ہیں پہلے یہ تو بتائیں

دو تین ٹپس فوری دے دیتا ہوں۔

TAB کے استعمال سے آپ سکرین پر گھوم پھر سکتی ہیں اور Enter کلک کا کام دیتا ہے۔

Alt Tab کی مدد سے مختلف کھلی ہوئی وندوز میں گھوم پھر سکتی ہیں۔

Windows Key کے ساتھ M دبائیں تو ساری کھلی ہوئی کھڑکیاں minimize ہو جاتی ہیں۔

F5 سے پیچ تازہ کار ہو جاتا ہے۔

ایرو کیز سے اور شفٹ کے بٹن کو ملا کر کسی بھی ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر سکتی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
شگفتہ صاحبہ! السلام وعلیکم! آپ کی بورڈ کے ذریعے ماؤس کا پورا کام کر سکتی ہیں بس اس کے لیے آپ کو کنٹرول پینل میں Accessibility Option میں جانا ہوگا جہاں چوتھا Tab ماؤس کا ہے اس میں Use Mouse Keys پر چیک مارک لگا دیں اس سے آپ کا Num pad بطور ماؤس کام کرے گا آپ Settings میں جا کر ماؤس کی speed بھی سیٹ کر سکتی ہیں۔ آپ Num pad کو اس طرح استعمال کر سکتی ہیں کہ آپ جس طرف جانا چاہتی ہیں اس طرف کا بٹن دبادیں یعنی اگر Cursor کو نیچے لے جانا ہے تو 2 اور اگر اوپر لے جانا ہے تو 8 اور دائیں بائیں کے لیے 6 اور 4 علاوہ ازیں *، / اور Keys استعمال کر کے آپ Drag and Drop اور Release button کا کام بھی کر سکتی ہیں۔ یہ Windows کا بہت زبردست option ہے۔ استعمال کیجیے گا مزا نہ آئے تو پیسے واپس :wink: :wink:

اور ہاں Mouse Keys کو Enable اور Disable کرنے کی Shortcut Key یہ ہے:

Left Alt+Left Shift+NumLock

ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا جسے آپ OK کر کے Mouse Keys کو Enable کر سکتی ہیں۔

یہ ضرور بتائیے گا کہ آپ اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہوئیں یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال ہمیشہ ماؤس کے استعمال کی نسبت کہیں زیادہ efficient ہوتا ہے۔ لیکن اس کے لیے پہلے یاد کرنا پڑتا ہے کہ کس کام کے لیے کونسا کی بورڈ شارٹ کٹ استعمال ہوتا ہے۔ ذیل کے روابط پر اس سے متعلق مفید معلومات موجود ہیں:

Tired of chasing your mouse? Use keyboard shortcuts
List of the keyboard shortcuts that are available in Windows XP

والسلام
 
Top