زیرک
محفلین
ماؤں کے رحم اچھے حکمران پیدا کیوں نہیں کرتے؟
عجیب ماں ہے میرے وطن کی، بارڈر پر جانے والے اپنے فوجی بیٹے کا ماتھا چوم کر اسے کہہ رہی ہوتی ہے"قسم کھاؤ کہ اگر کبھی وطن کی مٹی نے جان مانگی تو جان دینے سے دریغ نہیں کرو گے"۔ اس کی تازہ ترین مثال میرا خالہ زاد ہے جسے اس کی ماں نے گرمیوں میں میرے سامنے ہی اوپر بیان کیے گئے الفاظ کے ساتھ رخصت کیا تھا، اور پھر اس نے ماں سے کیا وعدہ بھی نبھا کر دکھایا اور فاٹا میں وطن پر جان نچھاور کر گیا۔ میں سلام کرتا ہوں ایسی ماؤں کو، لیکن ساتھ ہی میں سخت حیرت میں ڈوبا ہوا ہوں کہ ایسی مائیں ملک کے لیے جان قربان کرنے والے بیٹے تو پیدا کرتی ہیں اور ان شاء اللہ کرتی رہیں گی لیکن ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے والا کوئی حاکم کیوں پیدا نہیں کرتیں؟ سوائے ایک دو کو چھوڑ کر ہمارے حکمرانوں کی اکثریت تو اپنے قبیلے کا پیٹ بھرنے والے ہی پیدا ہوئے ہیں، مجھے شکوہ ہےان ماؤں سے کہ ان کے رحم اچھے حکمران پیدا نہیں کرتے؟ مجھے یہ بانجھ پن پسند نہیں۔