ابن سعید
خادم
کل بروز بدھ، 12 نومبر 2014 کو مائکروسافٹ کی جانب سے اوپن سورس ڈیولپر کمیونٹی کو ایک اور خوش آئندہ تحفہ اوپن سورس اور کراس پلیٹ فارم ڈاٹ نیٹ کی شکل میں ملا۔ ڈاٹ نیٹ 2015 اور وژول اسٹوڈیو 2015 ونڈوز سمیت لینکس، اینڈرائڈ، آئی او ایس، اور میک او ایس پر چل سکیں گے یعنی رن ٹائم اور ڈیویلپمنٹ ٹول دونوں ہی دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل لینکس پر ڈاٹ نیٹ ایپلیکیشنز چلانے کے لیے مونو نامی ایک تھرڈ پارٹی فریم ورک کا استعمال ہوتا رہا ہے جو کہ ڈاٹ نیٹ کا مکمل بدل بہر حال نہیں ہے۔
جب سے مائکرو سافٹ کو ادراک ہوا ہے کہ سرور اینڈ، کلاؤڈ، اور عمومی استعمال کی ڈیوائسیز کہیں بھی ان کی مکمل اجارہ داری باقی نہ رہی اور کمپنی کی لیڈر شپ میں بھی خاطر خواہ تبدیلیاں ہوئی ہیں تب سے اس کا رویہ تبدیل ہوا ہے اور رفتہ رفتہ اوپن سورس کی جانب اس کا میلان بڑھا ہے جو کہ ایک خوش کن بات ہے۔ اس حوالے سے مائکرو سافٹ کے آفیشیل گٹ ہب پیج پر کمپنی کی ٹیگ لائن کے طور پر کچھ عرصہ قبل تک درج ذیل عبارت درج تھی، جو کہ اب تبدیل کر دی گئی ہے: بھلا ہو ویب آرکائیونگ کا کہ پرانے صفحے کی نقل اس ربط پر موجود ہے۔
ماخذ

کوڈ:
Microsoft has changed as a company and is becoming more open in the way that we collaborate with others.
ماخذ