مائیکروسافٹ آفس کی فری ویب اپلیکشنز

خواجہ طلحہ

محفلین
مائیکروسافٹ Google Docs کے مقابلے میں 15 جون سے آفس کی چیدہ چیدہ اپلی کیشنز پہلی مرتبہ ویب پر مہیا کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق آفس کا یہ ویب ایڈیشن ونڈوز لائیو کے صارفین کے لیے فری میں دستیاب ہوگا۔
ونڈوز لائیو استعمال کرنے والے صارفین ہی اس سےمستفیذ ہوسکتے ہیں۔کیونکہ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ونڈوز لائیو کے صارفین کو اپنے اکاونٹ کو مائیکروسافٹ کی کلاوڈ کمپیوٹنگ(جیسا کہ Google ہApp Engine ہے ) کی بنیاد پر مہیا کی جانے والی مفت ڈیٹا سٹوریج اور فائل شئیرنگ سروسLive SkyDrive (جس میں 25 جی بی ڈیٹا سٹوریج اور شئیرنگ کی سہولت دی جاتی ہے)سے لنک کرنا پڑے گا۔

آفس کا یہ ورژن انٹرنیٹ ایکسپلور،فائر فاکس اور سفاری براوز پر چل سکے گا۔
 

دوست

محفلین
میں کل ڈاکس ڈاٹ کوم پر گیا، فیس بُک ک؛ے ذریعے کنکٹ ہوا اور پانچ منٹ میں انھوں نے مجھے دعوت دے دی کہ آپ کا کھاتہ کھل گیا ہے۔ حالانکہ یہ بی ٹا ورژن ہے اور باری آتے آتے کئی دن لگ جاتے ہیں دعوت نامہ موصول ہوتے ہوتے، لگتا ہے میرے جی میل اکاؤنٹ نے یہ کرشمہ دکھایا ہے۔:cool: مائیکروسافٹ آفس کا ہی ربن انٹرفیس آنلائن ایپلی کیشن میں بھی اختیار کیا گیا ہے اگرچہ اس میں اتنے زیادہ اختیارات موجود نہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اور تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ Office Live Workspace کو بھی Live SkyDrive پر منتقل کردیاجائے گا۔
آفس لائیو ورک سپیش آفس ڈاکیومنٹس کی سٹوریج اور شئیرنگ کے لیے 2008 قائم کی گئی تھی ۔اس میں یوزر کو 5 جی بی کی سٹوریج مفت فراہم کی جاتی ہے۔لیکن یہ سروس یوزر کو نئی ڈاکیومنٹ بنانے یا اسے آن لائن ایڈیٹنگ کی سہولت مہیا نہیں کرتی ۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آفس کے ویب ایڈیشن کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
کیو نکہ مائیکروسافٹ آفس ویب اپلیکشنز کو سکائی ڈرائیو پر استعمال کیا جاسکے گا۔اس لیے سٹوریج اور شئیرنگ کی وجہ سے دونوں سروسز تقریبا ایک جیسی ہوجاتی ہے۔ اس لیے لائیو ورک سپیس کو بیٹا پر ہی بند کردیا جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا اس میں اتدو ان ایبل کی جا سکتی ہے اور محفوظ رہ سکتی ہے ہمارے نستعلیق فانٹس میں۔۔ یہ تجربہ کسی نے کیا ہے؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
لاحول ولا، یہ ‘اردو‘ کی درگت بن گئی ہے مجھ سے۔۔ سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں۔۔۔
 
Top