مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹر کی جگہ استعمال ہونے والے اسمارٹ فون پیش کردیئے

arifkarim

معطل
مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹر کی جگہ استعمال ہونے والے اسمارٹ فون پیش کردیئے

416628-lumia-1450459327-832-640x480.jpg

لومیا 950 اور 950 ایکس ایل کو کونٹینم فیچر کے ذریعے بطور پی سی استعمال کیا جاسکتا ہے، فوٹو: مائیکروسافٹ

سان فرانسسكو: مائیکروسافٹ نے لومیا 950 اور950 ایکس ایل نامی دو اہم ماڈل پیش کیے ہیں جن میں ونڈوز 10، ونڈوز ہیلو بی ٹا اور کونٹینم فیچرز متعارف کرائے گیے ہیں جن کی بدولت فون دستی پی سی بن جاتا ہے اور اسے مخصوص پورٹ سے جوڑنے کے بعد مانیٹر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

950.jpg


یہ فون ان لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے جو ونڈوز اور آپریٹنگ سسٹم والے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ دونوں فون ڈبل سم والے ہیں جو پاکستانی مزاج کے مطابق ہیں۔ ان میں آفس کی تمام ایپلی کیشنز انسٹال ہیں جن میں اسکائپ، مائیکروسافٹ آفس، 20 میگا پکسل کیمرہ ہے جو کمپیوٹر مانیٹر پر اچھا ڈسپلے فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیمرے کی بدولت فورکے ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ لومیا کے دونوں ماڈل میں کونٹینم اور مائیکروسافٹ ڈسپلے ڈاک کی سہولت کی بنا پر ونڈوز اور ڈسپلے کا تسلسل کمپیوٹر مانیٹر پر بھی جاری رکھا جاسکتا ہے گویا یہ فون ایک پرسنل کمپیوٹر کا کام کرتا ہے۔ کام کے دوران آپ فون کالز بھی کرسکتےہیں۔

ان موبائل فونز میں کیمرے کا سینسر جدید ہے اور فون اسکرین تیز دھوپ میں بھی دکھائی دیتا ہے کیونکہ ڈسپلے ٹیکنالوجی میں روشنی بڑھائی گئی ہے۔ نوکیا لومیا 950 اور 950 ایکس ایل کی قیمت بالترتیب 65 اور 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماخذ
 

فاتح

لائبریرین
بالآخر مائکرو سافٹ نے وہ کارنامہ سر انجام دے ہی دیا جو سام سنگ نے آج سے چار سال قبل سمارٹ ڈوک کی صورت میں دیا تھا۔ :laughing:
لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل دونوں ہی سام سنگ نوٹ 5 کی نسبت سست رفتار ہیں (یو ٹیوب پر ان کا موازنہ دیکھا جا سکتا ہے)۔ علاوہ ازیں ونڈوز فون کا سافٹ ویئر بھی اینڈرائڈ کا کسی طور مقابلہ نہیں کرتا۔ ایپلی کیشنز کی بات کریں تو ایک ہی وینڈر کی اینڈرائڈ ایپ اور ونڈوز ایپ کے فیچرز میں زمین آسمان کا فرق ہےمثلاً فیس بک ایپ کو ہی لے لیں ۔
ہاں، ونڈوز ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے کو ونڈوز فون کی سکرین نسبتاً زیادہ مانوس ضرور محسوس ہو گی کیونکہ دونوں مائکرو سافٹ کی پراڈکٹس ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
مجھے تو لومیا 950 ایکس ایل نوٹ 5 ہی کی ڈپلی کیٹ لگا جس میں 1 جی بی ریم کم ہے اور اینڈرائڈ نہیں ہے اور بیک کیمرا میں 4 میگا پکسل اضافی لیکن جو سب سے اچھی چیز اس فون میں شامل کی گئی ہے وہ ہے آئرس سکیننگ۔۔۔ لیکن اس کے باوجود میں اسے خریدنےسے بہتر نوٹ 5 ہی لینا پسند کروں گا جو اسی قیمت میں مل رہا ہے۔
 
مجھے تو لومیا 950 ایکس ایل نوٹ 5 ہی کی ڈپلی کیٹ لگا جس میں 1 جی بی ریم کم ہے اور اینڈرائڈ نہیں ہے اور بیک کیمرا میں 4 میگا پکسل اضافی لیکن جو سب سے اچھی چیز اس فون میں شامل کی گئی ہے وہ ہے آئرس سکیننگ۔۔۔ لیکن اس کے باوجود میں اسے خریدنےسے بہتر نوٹ 5 ہی لینا پسند کروں گا جو اسی قیمت میں مل رہا ہے۔
نوٹ 5 کا اینڈرائڈ میں متبادل ملنا آسان نہیں، ونڈوز فون تو دور کی بات ہے۔
 
Top