مائیکروسافٹ ورڈ میں کتاب کے صفحات پر اپنی مرضی کا بارڈ لگانے کی سہولت ؟

طمیم

محفلین
کیا مائیکروسافٹ ورڈ میں کتاب کے صفحات پر اس قسم کا بارڈر لگایا جاسکتا ہے؟
border.JPG
 
قیصرانی

لائبریرین
اس طرح کا شارٹ کٹ ممکن ہے کہ اس بارڈر کو پیج کا بیک گراؤنڈ بنا دیں اور پھر عام انداز میں لکھتے جائیں
 
طمیم

محفلین
اس طرح کا شارٹ کٹ ممکن ہے کہ اس بارڈر کو پیج کا بیک گراؤنڈ بنا دیں اور پھر عام انداز میں لکھتے جائیں
جواب کا شکریہ ۔ کیا ورڈ میں ماسٹر پیج بنانے کی سہولت موجود ہے جس پربارڈر بنا دیا جائے ورنہ تو ہر صفحہ پر بارڈر بنانا پڑے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ایک صفحے پر بیک گراؤنڈ ساروں پر خود بخود لگ جائے گا۔ تاہم کنفرم کر لیجیئے
 
arifkarim

معطل
درج بالا لنک سے تو بارڈر بنانے کے بارہ میں کچھ نہیں پتہ چلا کیا کچھ تفصیل سے بتا سکتے ہیں کہ ہیڈر اور فوٹر کے ساتھ کیسے بارڈر بنا جاسکتا ہے
آپ اپنی مرضی کا بارڈر ہیڈر یا فوٹر میں ڈال سکتے ہیں۔ اگر ورڈ کے اپنے بارڈر چاہئے ہیں تو یہ دیکھیں:
http://www.tutorialspoint.com/word_2010/word_borders_shades.htm
 
قیصرانی

لائبریرین
میں کچھ دنوں سے فیڈورا پر منتقل ہو گیا ہوں۔ ونڈوز پی سی استعمال میں آیا تو چیک کر کے بتا سکوں گا کہ مزید کیا طریقہ ہو سکتا ہے :)
 
طمیم

محفلین
اب دوبارہ تفصیل سے دیکھا ہے تو سمجھ آگئی ہے کہ ہیڈر میں جا کر اپنی مرضی کے ڈیزائن والا ڈبہ بنائیں اور اس کا سائز پورے صفحہ پر پھیلا دیں تو وہ تمام صفحات پر نظر آئے گا۔ جزاکم اللہ ۔
border.JPG
 
طمیم

محفلین
میں کچھ دنوں سے فیڈورا پر منتقل ہو گیا ہوں۔ ونڈوز پی سی استعمال میں آیا تو چیک کر کے بتا سکوں گا کہ مزید کیا طریقہ ہو سکتا ہے :)
برادرم قیصرانی جزاکم اللہ ۔ مسئلہ حل ہوگیا ہے طریقہ کار برادرم عارف کریم کا استعمال کیا ہے ۔ تفصیل درج بالا پیغام میں لکھ دی ہے
 
arifkarim

معطل
اب دوبارہ تفصیل سے دیکھا ہے تو سمجھ آگئی ہے کہ ہیڈر میں جا کر اپنی مرضی کے ڈیزائن والا ڈبہ بنائیں اور اس کا سائز پورے صفحہ پر پھیلا دیں تو وہ تمام صفحات پر نظر آئے گا۔ جزاکم اللہ ۔
border.JPG
شکریہ کی کوئی بات نہیں۔ میرا کام ہی کچھ ایسا ہے کہ کمائی بھی اسی یعنی اسپورٹ سے ہوتی ہے۔
 
طمیم

محفلین
شکریہ کی کوئی بات نہیں۔ میرا کام ہی کچھ ایسا ہے کہ کمائی بھی اسی یعنی اسپورٹ سے ہوتی ہے۔
اسپورٹ سے یاد آیا ایک دفعہ آپ نے کسی جگہ کتاب کا انڈیکس بنانے کے بارہ میں پوسٹ کی تھی ویڈیو کی صورت میں۔ پوسٹ تو نظر سے گزری تھی لیکن اس میں ویڈیو لنک معطل ہوچکا ہے ۔ کیااس بارہ میں بھی اسپورٹ کرسکتے ہیں۔;)
 
بھئی یہ پانچ سال پرانا دھاگہ ہے۔ مجھے اب یہ فائل ڈھونڈنی پڑے گی!
 
Top