مائیکروسوفٹ بلڈ ایونٹ 2016

نبیل

تکنیکی معاون
کل یعنی 30 مارچ 2016 کو مائیکروسوفٹ کے سالانہ ڈیویلوپر ایونٹ بلڈ کا آغاز ہوا جو چند روز جاری رہے گا۔ پہلے دن کی واضح ہائی لائٹس مائیکروسوفٹ ہولو لینز پر پیشرفت کی نمائش ہے۔ اس کے علاوہ ونڈوز 10 کے صوتی معاون (سپیچ اسسٹنٹ) کورٹانا کی نئی فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔ مائیروسوفٹ کا عزم ہے کہ آنے والے دنوں میں کی بورڈ اور ماؤس کی جگہ ٹچ اور آواز کے ذریعے کمپیوٹرز کا استعمال رواج پائے۔ (چند تفاصیل اس ربط پر) گوگل، فیس بک اور ایپل کی طرح مائیکروسوفٹ بھی مصنوعی ذہانت کے میدان میں سرمایہ لگا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی ایک آرٹیفیشل انٹلیجنس چیٹ بوٹ ٹے کو بھی لوگوں کے ساتھ ٹوٹر پر مصروف گفتگو پایا گیا۔ یہ اور بات ہے کہ ٹے کی نسل پرستی اور نفرت زدہ ٹویٹس مائیکروسوفٹ کے لیے شرمندگی کا باعث بنی اور اسے منظر عام سے ہٹا لیا گیا۔

ذاتی طور پر میرے لیے بطور ڈیویلوپر سب سے بڑی خبر ونڈوز 10 پر لینکس کے بیش شیل کی انٹگریشن ہے۔ یہ بظاہر عام سی خبر معلوم ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں یہ آنے والے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ونڈوز پر لینکس کی کمانڈ لائن کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے اور مختلف ایمولیشن سوفٹویر کے ذریعے یہ کئی دہائیوں سے کیا بھی جا رہا تھا، لیکن اس بار براہ راست لینکس سب سسٹم کو ونڈوز میں انٹگریٹ کیا جا رہے اور وہ بھی کینونیکل کے تعاون سے، یعنی کہ اوبنٹو بنانے والی کمپنی۔ مجھے کئی روابط کو دیکھ کر مکمل یقین دہانی کی یہ کوئی ورچوئل مشین پر مبنی انٹگریشن نہیں ہے بلکہ یہ براہ راست ونڈوز 10 کی نیٹو انٹگریشن ہوگی۔ مجھے زیادہ تجسس اس بات کا ہے جس کا ذکر اس فسانے میں نہیں ہے، یعنی کہ کیا لینکس کے گرافکس سسٹم ایکس سرور کو بھی آنے والے وقت میں ونڈوز میں انٹگریٹ کر لیا جائے گا؟ ایسا ہوا تو پھر مائیکروسوفٹ اور لینکس جو کسی زمانے میں بدترین دشمن شمار کیے جاتے تھے، اب یک جان دو قلب ہو جائیں گے۔ :) بہر حال یہ صرف میری لائی ہوئی دور کی کوڑیاں ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو۔

مجھے ایک اور خبر کا بھی بے چینی سے انتظار تھا کہ مائیکروسوفٹ زیمارن کے بارے میں کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے جسے اس نے کچھ ہفتوں پہلے ہی خریدا ہے۔ بلڈ ایونٹ کے پہلے روز مائیکروسوفٹ کی جانب سے زیمارن کی فیچرز کی نمائش ضرور کی گئی لیکن فی الحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ ایم ایس ڈی این سبسکرپشن رکھنے والوں کو زیمارن ڈاؤنلوڈ بھی مہیا کی جائیں گی۔
 
ذاتی طور پر میرے لیے بطور ڈیویلوپر سب سے بڑی خبر ونڈوز 10 پر لینکس کے بیش شیل کی انٹگریشن ہے۔ یہ بظاہر عام سی خبر معلوم ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں یہ آنے والے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ واقعی بہت اہم خبر ہے. نڈالا بہت منفرد سٹیپس اٹھا رہا ہے، جن کی مائکروسافٹ سے توقع نہیں کی جاتی تھی.
 

arifkarim

معطل
گزشتہ دنوں اس کی ایک آرٹیفیشل انٹلیجنس چیٹ بوٹ ٹے کو بھی لوگوں کے ساتھ ٹوٹر پر مصروف گفتگو پایا گیا۔ یہ اور بات ہے کہ ٹے کی نسل پرستی اور نفرت زدہ ٹویٹس مائیکروسوفٹ کے لیے شرمندگی کا باعث بنی اور اسے منظر عام سے ہٹا لیا گیا۔
شاید اس مصنوعی ذہانت میں کسی نے نسل پرستی پر مبنی کوئی وائرس چھوڑ دیا تھا اسلئے ایسا ہوا :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاید اس مصنوعی ذہانت میں کسی نے نسل پرستی پر مبنی کوئی وائرس چھوڑ دیا تھا اسلئے ایسا ہوا :)

اصل مسئلہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اے آئی دستیاب ڈیٹا سے سیکھتی ہے۔ یعنی جیسی گفتگو اس چیٹ بوٹ سے کی جا رہی تھی وہ اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہی تھی۔ مشین لرننگ میں اس کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
مجھے زیادہ تجسس اس بات کا ہے جس کا ذکر اس فسانے میں نہیں ہے، یعنی کہ کیا لینکس کے گرافکس سسٹم ایکس سرور کو بھی آنے والے وقت میں ونڈوز میں انٹگریٹ کر لیا جائے گا؟
ہیکر نیوز کی ایک تھریڈ میں لوگ اس بارے میں مختلف آراء پیش کر رہے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہو گا، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ ممکن ہونا چاہیے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایکس کی بجائے وے‌لینڈ کی انٹگریشن زیادہ سہل ہو گی، وغیرہ وغیرہ۔

ویسے ونڈوز میں اوبنٹو کی یوزر سپیس انٹگریٹ ہونے کے حوالے سے ہیکر نیوز پر تکنیکی اور سیاسی دونوں لحاظ سے بڑی دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔ اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہو تو ضرور پڑھیے گا۔ :)

مجھے ایک اور خبر کا بھی بے چینی سے انتظار تھا کہ مائیکروسوفٹ زیمارن کے بارے میں کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے جسے اس نے کچھ ہفتوں پہلے ہی خریدا ہے۔ بلڈ ایونٹ کے پہلے روز مائیکروسوفٹ کی جانب سے زیمارن کی فیچرز کی نمائش ضرور کی گئی لیکن فی الحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ ایم ایس ڈی این سبسکرپشن رکھنے والوں کو زیمارن ڈاؤنلوڈ بھی مہیا کی جائیں گی۔
زیمارن اب وِژوئل سٹوڈیو کے ہر ورژن کے ساتھ مفت دستیاب ہو گا، اور اس کی SDK بھی اوپن سورس کی جا رہی ہے۔ تفصیلات یہاں پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیمارن اب وِژوئل سٹوڈیو کے ہر ورژن کے ساتھ مفت دستیاب ہو گا، اور اس کی SDK بھی اوپن سورس کی جا رہی ہے۔ تفصیلات یہاں پر

جزاک اللہ خیر۔ یہ تو آپ نے واقعی بہت اچھی خبر سنائی ہے۔ :) میری دانست میں اس طرح سی شارپ کے ذریعے موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کو بہت فروغ ملے گا۔ مائیکروسوفٹ نے ایک طویل عرصے بعد سحیح معنوں میں ڈیویلوپرز کمیونٹی کا دل جیت لیا ہے۔ :)
 
Top