نبیل
تکنیکی معاون
زیمارن وہ کمپنی ہے جس کے تیار کردہ ڈیویلپمنٹ ٹول زیمارن سٹوڈیو کے ذریعے سی شارپ کو کراس پلیٹ فارم اپلکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے زیمارن کو خرید لیا ہے اور امید ہے کہ زیمارن کے تیار کردہ ٹولز، جو کہ اب تک نہایت مہنگے فروخت کیے جاتے رہے ہیں، اب مائیکروسوفٹ کی جانب سے ڈاٹ نیٹ ڈیویلوپرز کے لیے قدرے ارزان نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ اور یہ کہ زیمارن سٹوڈیو اب ویژوئل سٹوڈیو میں بہتر طور پر انٹگریٹڈ ہوگا۔ یہ صورتحال مائیکروسوفٹ اور ڈاٹ نیٹ ڈیویلوپرز دونوں کے لیے یکساں سودمند ثابت ہوگی۔ اب ڈیویلوپرز ایک ہی شئیرڈ کوڈ بیس کا استعمال کرتے ہوئے ونڈوز کے ساتھ میک او ایس ایکس، آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے لیے ایپلیکیشنز ڈیویلپ کر سکیں گے۔